Tag: Threads

  • انسٹاگرام اور تھریڈز غیرسیاسی ہوگئے

    انسٹاگرام اور تھریڈز غیرسیاسی ہوگئے

    امریکا میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نطر فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل سائٹس پر سیاسی نوعیت کا مواد ازخود نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز پر ازخود سیاسی مواد دکھانا بند کردیا، تاہم صارفین سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد مذکورہ مواد دیکھ سکیں گے۔

    انسٹاگرام اور تھریڈز کی بلاگ پوسٹس میں تصدیق کی گئی کہ دونوں پلیٹ فارمز پر اب بائی ڈیفالٹ یعنی ازخود کسی طرح کا سیاسی مواد نظر نہیں آئے گا۔

    پوسٹ میں بتایا گیا کہ تاہم صارفین دونوں پلیٹ فارمز کی سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد سیاسی مواد کو دیکھ سکیں گے۔

    میٹا نے دونوں پلٹ فارمز پر گزشتہ برس نومبر میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر سیاسی مواد دکھانا بند کیا ہے، تاہم سیٹنگ میں تبدیلی کے بعد امریکی صارفین بھی ہر طرح کا سیاسی مواد دیکھ سکیں گے۔

    political

    کمپنی نے سیاسی مواد کو انتخابی موضوعات، حکومت، پالیسی اور سماجی مسائل کو سیاسی نقطہ نظر سے بیان کرنے کے طور پر بیان کیا ہے اور دنیا بھر کے صارفین کے آنے والے دنوں میں ازخود سیاسی مواد نظر آنا بند ہوجائے گا۔

    اب تک دونوں پلیٹ فارمز صارف کے الگورتھم کی بنیاد پر اسے سیاسی مواد بھی دکھاتے تھے لیکن اب سیٹنگ میں تبدیلی کیے جانے اور پلیٹ فارمز کو اجازت دیے جانے کے بعد ہی انسٹاگرام اور تھریڈز پر سیاسی مواد نظر آئے گا۔

    تاہم میٹا نے فوری طور پر دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر ایسی تبدیلی نہیں کی لیکن امکان ہے کہ اس پر بھی ایسی ہی تبدیلی کی جائے گی۔

  • فیس بک بھی ٹویٹر کے نقش قدم پر

    فیس بک بھی ٹویٹر کے نقش قدم پر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کچھ عرصہ قبل تھریڈز کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا اور اب فیس بک بھی ایسا ہی کچھ کرنے جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک میں ٹویٹر تھریڈز جیسے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے، یہ فیچر فی الحال کچھ معروف شخصیات کو دستیاب ہوگا جس میں فیس بک کی جانب سے ایک نئی پوسٹ کو اس سے متعلق سابقہ پوسٹ سے کنکٹ کیا جاسکے گا۔

    اس فیچر سے لوگوں کے لیے وقت کے ساتھ کسی موضوع کے بارے میں اپ ڈیٹس کو فالو کرنا آسان ہوجائے گا۔ جب نئی پوسٹ فالوورز کی نیوز فیڈ پر نظر آئے گی تو اس میں یہ بھی دیکھا جاسکے گا کہ اس تھریڈ میں دیگر پوسٹس کون سی ہیں۔

    سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے اس فیچر کو سب سے پہلے دریافت کیا اور ٹویٹر پر اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔ بعد ازاں فیس بک نے بھی اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چند عوامی شخصیات پر اس کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

    کمپنی نے بتایا کہ ان تھریڈ پوسٹس میں ایک ویو پوسٹ تھریڈ بٹن ہوگا تاکہ لوگ آسانی سے اس میں موجود تمام پوسٹس کو دیکھ سکیں۔ جب کوئی صارف اس بٹن پر کلک کرے گا تو ایک دوسرے سے منسلک تمام پوسٹس اس کے سامنے ہوں گی۔

    کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ فیچر صرف عوامی شخصیات تک محدود رہے گا یا کاروباری اداروں یا فیس بک گروپس میں بھی دستیاب ہوگا۔