Tag: threat

  • امریکہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں ‘ریکس ٹیلرسن

    امریکہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں ‘ریکس ٹیلرسن

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہےکہ ہم شمالی کوریا کے دشمن نہیں ہم نہیں چاہتے کہ وہاں حکومت کا تختہ الٹ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ہم شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کچھ معاملات پر شمالی کوریا سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ ہم آپ کے دشمن اور آپ کے لیے خطرہ کا باعث نہیں، لیکن آپ ہمارے لیے ایک ناقابل قبول خطرہ بنے ہوئے ہیں اور ہمیں مجبوراً اس کا جواب دینا ہوگا۔


    امریکہ شمالی کوریا کےخلاف فوجی طاقت استعمال کرسکتا ہے‘نکی ہیلی


    دوسری جانب سینیئر ریپبلکن رہنما گراہم لنزے نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا کو میزائل سے نشانے بنانے کی کوششوں کو جاری رکھا تو اس سے جنگ ہوجائے گی۔

    گراہم لنزے کےمطابق امریکی صدر نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا سے جنگ ہوئی تو اس کی سرزمین پر ہوگی، اگر ہزاروں لوگوں کو مرنا پڑا تو وہ وہیں مریں گے، یہاں امریکہ میں نہیں مریں گے۔


    ڈونلڈ ٹرمپ نےشمالی کوریاکودنیا کےلیےخطرہ قرار دے دیا


    واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد امریکہ شمالی کوریا کو سخت جواب دےگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایرانی فوج نے پاکستان میں کارروائی کی دھمکی دے دی

    ایرانی فوج نے پاکستان میں کارروائی کی دھمکی دے دی

    تہران : ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے سرحد پار ایرانی علاقے میں حملے کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ایران پاکستان کے اندر ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل محمد حسین کا دھمکی آمیز لہجے میں کہنا تھا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے ایرانی فوجی ان کو نشانہ بنائیں گے چاہے وہ پاکستان کے اندر ہی کیوں نہ ہوں وہاں بھی کارروائی کریں گے۔

    جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ ہم اب اس طرح کی صورتحال برداشت نہیں کریں گے۔ جنرل محمد باقری کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی حکام سرحد کو کنٹرول کریں گے اور دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے ٹھکانوں کو ختم کریں گے۔

    ایرانی جنرل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم گروہ نے مبینہ طور پر پاکستان کے اندر سے لانگ رینج اسلحہ استعمال کرتے ہوئے ایرانی فوجیوں کونشانہ بنایا۔

  • گورنر ہاؤس کراچی کو بھارت  سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کال

    گورنر ہاؤس کراچی کو بھارت سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کال

    کراچی : گورنر ہاؤس کراچی کو بھارتی شہری کی جانب سے کمپیوٹر کے ذریعے دھمکی آمیز ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

    انتہائی اہم ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کا پاکستان میں افراتفری پھیلانے کا نیا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

    گورنر ہاؤس کراچی کوایک بھارتی شہری کی جانب سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں یہ ٹیلی فون کال جمعہ کی صبح بھارت کے شہر دہلی سے موصول ہوئی، جس میں یہ دھمکی دی گئی کہ گورنر ہاؤس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جائے گا۔

    نئی دہلی سے گورنر ہاؤس سندھ میں ٹیلی فون کر کے بم کی جھوٹی اطلاع دی گئی۔ آئی ڈی اور نمبر ٹریس کر لیا گیا۔

    گورنر ہاؤس نے فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو اس ٹیلی فون کال کے بارے میں آگاہ کیا،اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    دھمکی آمیز کال کے بعد پولیس اور سیکورٹی ادارے متحرک ہو گئے اور گورنر ہاؤس اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سرچ آپریشن میں کسی قسم کا کوئی بارودی مواد برآمد نہ ہوا۔

  • بہالدین زکریا یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھکی

    بہالدین زکریا یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھکی

    ملتان: بہالدین زکریا یونیورسٹی میں دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھکی دی گئی ہے۔

    یہ دھمکی آمیز خط یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انجینرنگ شعبہ کے پروفیسر کو موصول ہوئے ہیں جن مین لھکا گیا ہے کہ یونیورسٹی کو دھماکے سے اڑادیا جائے گا۔

    اس خط کو موصؤل ہونے کے بعد پولیس نے بھی تفتیش شروع کردی ہے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی حفاظتی اقدامات بڑھانے کی منصوبہ بند کردی اور ایک کمیٹ بھی تشکیل دی گئی ہئے جو ان ملنے والے خطوط پر تحقیق کرے گی۔

    خط کے مطابق جامعہ بہاؤالدین زکریا کو سانحہ پشاور اور سانحہ شکار پور کی طرز پر حملے کی دھمکی دی گئی ہے اور یونیورسٹی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    دھمکی آمیز خط میں والدین کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی نہ بھیجیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو اطلاع کر دی ہے جبکہ یونیورسٹی کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔