Tag: Threatening Letter

  • دھمکی آمیز خط کا معاملہ : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

    دھمکی آمیز خط کا معاملہ : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد حتمی مرحلے میں داخل ہونے کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

    دوسری جانب غیر ملکی”مراسلے” کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر بحث آئیں گے۔

    پاکستان میں سیاسی بحران کے تناظر میں آج کا قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ملکی و غیرملکی ذرائع ابلاغ کی نظریں آج کے اجلاس پر مرکوز ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہوگی۔ اجلاس آج شام چار بجے شروع ہو گا۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پارلیمان کا اعتماد کھو چکے ہیں، جس کے بعد وہ عہدے پر براجمان نہیں رہ سکتے۔

  • عمران خان کے حوالے سے "دھمکی” کس کو دی گئی ؟ سینئر صحافی نے بتا دیا

    عمران خان کے حوالے سے "دھمکی” کس کو دی گئی ؟ سینئر صحافی نے بتا دیا

    اسلام آباد : سینئرصحافی نسیم زہرہ نے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسد کو کہا گیا کہ جب تک وزیراعظم عمران خان ہیں تعلقات بہتر نہیں ہونگے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ امریکی انڈر سیکریٹری اسٹیٹ نے پاکستانی سفیر کو ملاقات کیلئے بلایا۔

    No description available.

    نسیم زہرہ کے مطابق ڈاکٹر اسد کو کہا گیا جب تک وزیراعظم عمران خان ہیں تعلقات بہترنہیں ہونگے، سفیرکو بتایا گیا کہ عمران خان کے جانے پر پاکستان کی غلطیاں معاف ہوسکتی ہیں۔

    ان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملاقاتوں میں ایسی غیرمعمولی اور سخت بات چیت حیران کن ہے، سب کو چاہیے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز رویے کی مذمت کریں۔


    یاد رہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کرینگے، گذشتہ روز انہوں نے اپنا قوم سے خطاب مؤخر کردیا تھا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

     

  • اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کی خاتون افسر کو دھمکی آمیز خط موصول

    اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کی خاتون افسر کو دھمکی آمیز خط موصول

    اسلام آباد : اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کی خاتون افسر کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی خاتون آفیسر کو نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دھمکی آمیز خط ڈپلومیٹک ایریا کے اندر دفتر میں ایک شخص نے سیکیورٹی گارڈ کو دیا۔

    خط میں یو این ایچ سی آر کی خاتون افسر میری لوسی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    جس کے بعد یواین ایچ سی آر کنٹری آفس کے نمائندے جوہارن پائیرے سیفونٹ کی جانب سے تھانہ سیکریٹریٹ میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق خط یو این ایچ سی آر کے نمائندے اندریکا راٹویٹ کے نام بھیجا گیا تھا ،جس میں ادارے کی بین الاقوامی اسٹاف ممبر میری لوسی کے خلاف دھمکی آمیز جملے درج تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، خط کیسے پہنچا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پاک فوج کے آپریشن ‘رد الفساد’ کے تحت کارروائیاں بھی جاری ہے۔