Tag: THREATS

  • ’مجھے کوئی نہیں ڈرا سکتا‘ کنگنا رناوت کا اپنے قتل کی دھمکیوں پر ردعمل

    ’مجھے کوئی نہیں ڈرا سکتا‘ کنگنا رناوت کا اپنے قتل کی دھمکیوں پر ردعمل

    ممبئی: بھارتی سیاستدان و معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی فلم کی وجہ سے ملنے والی قتل کی دھمکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان و معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی نمائش سے قبل قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کنگنا رناوت کو نہ صرف دھمکی مل ہے بلکہ انہیں فلم ’ایمرجنسی‘ میں سکھ برادری کی توہین کرنے پر بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    کنگنا رناوت کو قتل کی دھمکی مل گئی

    لیکن ان دھمکیوں نے بھارتی اداکارہ کو متاثر نہیں کیا، ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یہ خطرہ مول لینے کو تیار ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’مجھے یہ لوگ ڈرا نہیں سکتے، میں اس دیش کی آواز مرنے نہیں دوں گی، لوگ مجھے کچھ بھی کہیں، ملک کی یہ آواز نہیں رکے گی کیونکہ اگر میں پیچھے ہٹوں گی تو یہ لوگ سب کو خاموش کر دیں گے‘۔

    کنگنا رناوت نے کہا کہ یہ لوگ مجھے قتل کی دھمکیاں دیں، یہ لوگ چاہیں کچھ بھی کرلیں، اگر آج میں پیچھے ہٹ گئی تو یہ لوگ سب کر دھمکا کر اپنی ایک الگ تاریخ لکھیں گے، جو کہ پہلے بھی ہوچکا ہے، ہمیں تاریخ کا ایک الگ حصہ پڑھایا گیا ہے، لیکن یہ اب ہم نہیں ہونے دیں گے، ہمیں بھی ملک کے لیے کچھ کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’ایمرجنسی‘ 6 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائنش کیلیے پیش کی جائے گی جس میں کنگنا رناوت اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی، 1975 میں پیش آئے واقعات پر مبنی فلم میں سکھوں کو منفی انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

  • ویڈیو: بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

    ویڈیو: بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

    پاکستان کی سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

    اداکارہ بینا چوہدری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ ’مجھے گزشتہ کئی روز سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے دھمکیوں کی صورت کہا گیا کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہ رکھی تو مجھے مار دیا جائے گا، میرے ساتھ کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے‘۔

    بینا چوہدری نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر کل کو میں اس دنیا میں نہ رہوں یا پھر میرے ساتھ کوئی حادثہ رونما ہوجائے تو اس کے ذمہ دار لوگوں کی ویڈیو میں نے ریکارڈ کرکے رکھ لی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر آجائے گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے جاری ویڈیو میں  میں قتل کی دھمکیوں کی وجہ کو واضح نہیں کیا نہ ہی کسی دھمکی  دینے والے شخص کا نام لیا ہے۔

  • ہمیں کسی نے دھمکیاں نہیں دیں، اہلیہ حسن علی

    ہمیں کسی نے دھمکیاں نہیں دیں، اہلیہ حسن علی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں حسن علی کے کیچ چھوٹ جانے پر شائقین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ایک طرف ان پر تنقید کی جارہی ہے تو دوسری جانب شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد انہیں گزشتہ ٹی ٹوینٹی کا ہیرو قرار دیتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کررہی ہے۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہارنے کے بعدسوشل میڈیا پر حسن علی کو پرفارمنس کی بنیادپر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کر نے پر ہار کا ذمہ دار قرار دیا۔

    اس سلسلے میں قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے پاکستان سے ملنے والی دھمکیوں کی خبروں کی  سختی تردید کردی ہے۔

    سامعہ آرزو نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے اسٹیٹس پر اس ٹوئٹر اکاونٹ کی تصویر لگا کر لکھا ہے کہ اس کاونٹ نے بہت سے جعلی ٹویٹس گردش کر رہی ہیں, مجھے، حسن علی اور بیٹی کو پاکستان سے کوئی دھمکی نہیں ملی بلکہ لوگوں کی جانب سے ہمیں سپورٹ کیا جار ہا ہے ۔

    انہوں نے اس ٹوئٹر اکاونٹ کو بلاک کرنے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاونٹ ہی نہیں ہے۔

    قبل ازیں اس حوالے سے افواہوں کا بازار بھی گرم تھا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن علی پر تنقیدکے بعد حسن علی کی اہلیہ کے نام پر ایک جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے کچھ ٹویٹس کی گئیں جو وائرل ہوگئیں۔

    مذکورہ جعلی ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستانیوں کو تنقید کرنے سے روکا جائے۔

    ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ بہت سے پاکستانی سمجھتے ہیں کہ میں انڈیا کی ایجنٹ ہوں، سیمی فائنل ہارنے کے بعد ہمیں دھکیاں دی جارہی ہیں۔

    ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے ان دھمکیوں کو نوٹس نہ لیا گیا تو میں اپنی بیٹی کو لےبھارتی شہر ہریانہ میں اپنے والدین کے پاس منتقل ہوجاؤں گی۔ ٹویٹ میں حسن علی کی بیٹی کو بھی نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا۔

    لیکن اب حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جعلی قرار دیتے ہوئے پاکستان یا دبئی میں ملنے والی دھمکیوں کو خبروں کی تردید کردی ہے۔

    سامعہ آرزو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے اسٹیٹس پراس ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر لگا کر لکھا ہے کہ اس کاونٹ نے بہت سے جعلی ٹویٹس گردش کر رہی ہیں۔ مجھے حسن علی اور بیٹی کو پاکستان سے کوئی دھمکی نہیں ملی بلکہ لوگوں کی جانب سے ہمیں سپورٹ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے۔

  • ایرانی خطرے سے نمٹنے کیلئے امریکی فوجیوں کو جدید ترین اسلحے کی فراہمی

    ایرانی خطرے سے نمٹنے کیلئے امریکی فوجیوں کو جدید ترین اسلحے کی فراہمی

    واشنگٹن/تہران : امریکی حکام نے ایرانی خطرے سے نمٹنے کےلیے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی تعینات کردئیے، جدید ترین فوجی سازو سامان اور اسلحہ بھی فراہم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملوں کی دھمکیوں کے بعد امریکی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔

    امریکی فوج کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید ترین فوجی سازوسامان اور اسلحہ فراہم کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی طرف سے خطرات کے پیش نظر امریکا نے جو اسلحہ بھیجا ہے ان میں جدید ترین بمبار طیارے، چار بحری بمبارجہاز، بھاری بم گرانے کی صلاحیت والے طیارے، ڈرون طیارے،زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کی بیٹریاں اور دیگر جنگی آلات شامل ہیں۔

    بحری جنگی جہاز یو ایس ایس آر لنگٹن بھی اس مہم میں شامل ہے۔ خشکی اورپانی میں استعمال ہونے والے وہیکل، زمین سے فضاء میں مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائلوں کی بیٹریاں بھی مشرق وسطیٰ میں منتقل کی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی بحری بیڑے کو ایک میزائل سے تباہ کرسکتے ہیں، ایران

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

    ایران کے سرکردہ عالم دین مولانا یوسف طباطبائی کا اصفھان میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اربوں ڈالر مالیت کے طیارہ بردار بیڑے کو صرف ایک میزائل سے تباہ کرسکتے ہیں‘۔

  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میکسیکو کی سرحد پر مسلح فوجی بھیجنے کا اعلان

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میکسیکو کی سرحد پر مسلح فوجی بھیجنے کا اعلان

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اپنے مسلح فوجیوں کو میکسیکو کے ساتھ جنوبی سرحد پر تعینات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے 13 اپریل کو پیش آنے والے اس واقعے کے ردعمل میں یہ اقدام اٹھا رہے ہیں جہاں اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے فوجیوں نے سرحد پر تعینات امریکی فوجیوں سے سوالات کیے تھے اور ان پر بندقین تانی تھیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ میکسیکو کے فوجیوں نے حال ہی میں ہمارے نیشنل گارڈ سولجرز پر بندوق تان لی تھی جو ممکنہ طور پر سرحد میں منشیات اسمگلنگ سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اب ہم مسلح فوجی سرحد کی طرف بھیج رہے ہیں، میکسیکو ناکافی اقدامات کررہا ہے، امریکا کی ناردرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ دو امریکی فوج ایک گاڑی میں سرحد پر اپنی طرف گشت کررہے تھے کہ انہیں میکسیکو کے 5 سے 6 اہلکاروں نے روک لیا اور یہ واقعہ ٹیکساس کے ریو گرینڈ کے شمال میں پیش آیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ میکسیکو کے فوجیوں کا ماننا ہے کہ امریکی فوجی ان کی سرحد میں تھے جبکہ امریکی فوجی اپنی ہی حدود میں گشت کررہے تھے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو دفاعی عہدیداروں نے کہا تھا کہ میکسیکو کے فوجیوں نے اسلحہ امریکی فوجیوں پر اٹھایا تھا اور ایک فوجی سے ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کی اور انہیں واپس گاڑی کی جانب بھیج دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمانڈ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ میکسیکو کے فوجی دونوں اطراف کے اہلکاروں کے درمیان مختصر سی گفتگو کے بعد اپنی حدود میں واپس چلے گئے تھے۔

    نادرن کمانڈ کا بیان میں کہنا تھا کہ پورے واقعے کے دوران امریکی فوجیوں نے طے شدہ قواعد و ضوابط کی پیروی کی تھی۔

    مزید پڑھیں : پینٹاگون کا میکسیکو سرحد پر 2ہزار اضافی فوج تعینات کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں  امریکی محکمہ نے غیر قانونی آمد و رفت روکنے کےلیے میکسیکو کی سرحد پر مزید دو ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میکسیکو سرحد فوج کے دو ہزار اضافی اہلکار تعینات کرنے کے بعد جنوبی سرحد پر فوجیوں کی تعداد 4300 ہوجائے گی، جو سرحد پر ریزر وائر لگانے اور نگرانی کے کاموں میں پیڑول ایجنٹ کی معاونت کریں گے۔

    پیٹناگون کا کہنا ہے کہ جنوبی سرحد پر فوج کی اضافی نفری تین ماہ کےلیے تعینات کی جائے گی، ہم جنوبی سرحد کو محفوظ بنانے کے مشن کے لیے ضروری طاقت کا استعمال کریں۔

  • داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی شمیمہ کی جان کو خطرہ

    داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی شمیمہ کی جان کو خطرہ

    دمشق : برطانوی نژاد داعشی لڑکی شمیمہ بیگم کو قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد شامی پناہ گزین کیمپ سے الحول کیمپ منتقل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام و عراق میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے والی تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی نے داعش کی شکست کے بعد واپس برطانیہ لوٹنے کی خواہش اظہار کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمیمہ بیگم کو داعشی خلافت اور پناہ گزین کیمپ سے متعلق اپنی حالت زار بتانے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 19 سالہ ماں شمیمہ کو اس کے نومولود بچے کے ہمراہ عراقی سرحد کے قریب واقع الحول کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے تاکہ ماں اور بچے کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

    داعشی لڑکی کے اہل خانہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے برطانوی حکام سے گزارش کی جارہی ہے کہ شمیمہ کو برطانیہ آنے کی اجازت دی جائے، لیکن اگر وہ شام جانے پر برطانوی قانون کی توڑنے میں ملوث پائی گئی تو اسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں : داعش رکن شمیمہ بیگم برطانیہ لوٹیں تو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، ساجد جاوید

    برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید نے داعشی لڑکی کی برطانیہ لوٹنے کی خواہش پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر 19 سالہ شمیمہ بیگم واپس برطانیہ آئیں تو انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

    برطانوی وزیر داخلہ نے شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمیں یاد رکھنا چاہیے جس نے بھی داعش میں شمولیت اختیار کرنے کےلیے برطانیہ چھوڑا تھا وہ ہمارے ملک کا وفا دار نہیں ہے‘۔

    انہوں نے شمیمہ بیگم کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر تم نے واہس آنے کی تیاری کرلی ہے تو تم تفتیش اور مقدمے کا سامنا کرنے کےلیے تیار رہوں‘۔

    مزید پڑھیں : داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی ، گھر لوٹنے کی خواہش مند

    یاد رہے کہ برطانوی داعشی لڑکی نے بتایا تھا کہ میں فروری 2015 اپنی دو سہلیوں 15 سالہ امیرہ عباسی، اور 16 سالہ خدیجہ سلطانہ کے ہمراہ گھر والوں سے جھوٹ کہہ کر لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے ترکی کے دارالحکومت استنبول پہنچی تھی جہاں سے وہ تینوں سہلیاں داعش میں شمولیت کے لیے شام چلی گئی تھیں۔

    شمیمہ بیگم نے بتایا کہ شامہ شہر رقہ پہنچنے کے بعد ہم تینوں کو ایک گھر میں رکھا گیا جہاں شادی کےلیے آنے والے لڑکیوں کو ٹہرایا گیا تھا۔

    مذکورہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ’میں درخواست کی میں 20 سے 25 سالہ انگریزی بولنے والے جوان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، جس کے دس دن بعد میری شادی 27 سالہ ڈچ شہری سے کردی گئی جس نے کچھ وقت پہلے ہی اسلام قبول کیا تھا‘۔

  • ٹی وی پر چہرہ کیوں دکھایا، شمیمہ بیگم کو آتشزدگی کی دھمکیاں ملنے لگیں

    ٹی وی پر چہرہ کیوں دکھایا، شمیمہ بیگم کو آتشزدگی کی دھمکیاں ملنے لگیں

    لندن : داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی کو انٹرویو کے دوران چہرہ دکھانے پر رہائشی خیمہ نذر آتش کرنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق شام و عراق میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے والی تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی نے دولت اسلامیہ کی شکست کے بعد واپس برطانیہ لوٹنے کی خواہش اظہار کیا تھا جس کے بعد اسے دھمکی آمیزخطوط موصول ہونے لگیں ہیں۔

    شمیمہ بیگم نے دھمکیوں کے باعث خوف کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے رہائشی خیمے پر آتشزدگی کا ایک حملہ ہوچکا ہے۔

    شمیمہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انٹرویو دینے کے بعد وہ پناہ گزین کیمپ میں مشہور ہوگئی تھی جس کے بعد اسے انتظامیہ نے علیحدہ خیمہ دیا لیکن کچھ نامعلوم افراد نے اس پر حملہ کردیا اور خیمے کو نذر آتش کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

    داعشی لڑکی کا کہنا ہے کہ ’امید ہے مجھے ایک موقع ضرور دیا جائے گا‘ میں دوسروں کے لیے تبدیلی کی مثال بننا چاہتی ہوں اور دیگر برطانوی نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں جو اس راستے پر نکل گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : داعش رکن شمیمہ بیگم برطانیہ لوٹیں تو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، ساجد جاوید

    خیال رہے کہ برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید نے داعشی لڑکی کی برطانیہ لوٹنے کی خواہش پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر 19 سالہ شمیمہ بیگم واپس برطانیہ آئیں تو انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

    برطانوی وزیر داخلہ نے شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت منسوخ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمیں یاد رکھنا چاہیے جس نے بھی داعش میں شمولیت اختیار کرنے کےلیے برطانیہ چھوڑا تھا وہ ہمارے ملک کا وفا دار نہیں ہے‘۔

    انہوں نے شمیمہ بیگم کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر تم نے واہس آنے کی تیاری کرلی ہے تو تم تفتیش اور مقدمے کا سامنا کرنے کےلیے تیار رہوں‘۔

    مزید پڑھیں : داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی برطانوی لڑکی ، گھر لوٹنے کی خواہش مند

    یاد رہے کہ برطانوی داعشی لڑکی نے بتایا تھا کہ میں فروری 2015 اپنی دو سہلیوں 15 سالہ امیرہ عباسی، اور 16 سالہ خدیجہ سلطانہ کے ہمراہ گھر والوں سے جھوٹ کہہ کر لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے ترکی کے دارالحکومت استنبول پہنچی تھی جہاں سے وہ تینوں سہلیاں داعش میں شمولیت کے لیے شام چلی گئی تھیں۔

    شمیمہ بیگم نے بتایا کہ شامہ شہر رقہ پہنچنے کے بعد ہم تینوں کو ایک گھر میں رکھا گیا جہاں شادی کےلیے آنے والے لڑکیوں کو ٹہرایا گیا تھا۔

    مذکورہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ’میں درخواست کی میں 20 سے 25 سالہ انگریزی بولنے والے جوان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، جس کے دس دن بعد میری شادی 27 سالہ ڈچ شہری سے کردی گئی جس نے کچھ وقت پہلے ہی اسلام قبول کیا تھا‘۔

  • پاکستان میں‌ دہشت گردانہ حملوں‌ کی دھمکی، بلغارین نوجوان کو قید

    پاکستان میں‌ دہشت گردانہ حملوں‌ کی دھمکی، بلغارین نوجوان کو قید

    پیراگوئے : عدالت نے پاکستان میں گرفتار ماڈل کی رہائی کےلیے دہشت گردانہ حملوں کی دھمکی دینے والے نوجوان کو ساڑھے 3 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک کی عدالت نے منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار چیک کی خاتون ماڈل کو رہا کروانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے نوجوان کو ساڑھے تین برس قید کی سزا سنادی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پیراگوئے کی عدالت میں دوران سماعت 21 سالہ نوجوان نکولائی سموئنوف ایوانوف پر پاکستانی نشریاتی اداروں کو دھمکی آمیز پیغامات کا جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی گئی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ 21 سالہ نوجوان نے پاکستانی نشریاتی اداروں کو ارسال کیے گئے پیغامات میں مطالبہ کیا تھا کہ رواں برس جنوری میں لاہور ایئرپورٹ سے منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہونے والی جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا ہلسکووا کو 48 گھنٹوں کے اندر رہا کیا جائے وگرنہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملے ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نکولائی سمیونوف نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے پیغامات کو اتنی سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس کے یہ نتائج نکلیں گے۔

    یورپی میڈیا کا کہنا ہے کہ بلغارین نوجوان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی نوجوان کے سزا معطل کی جائے تاہم عدالت نے نوجوان وکیل کا مطالبہ ماننے کے بجائے سزا مکمل ہونے کے بعد 8 برس کے لیے ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔

    خیال رہے کہ مجرم نکولائی سمیونوف سنہ 2016 سے جمہوریہ چیک میں رہائش پذیر ہے اور چیک کی خاتون ماڈل کو رواں سال جنوری میں لاہور ایئر پورٹ پر 9 کلو ہیروئن منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • امریکا دھمکیوں سے باز نہ آیا تو ترکی بھی اپنے مؤقف پر ڈٹ جائے گا

    امریکا دھمکیوں سے باز نہ آیا تو ترکی بھی اپنے مؤقف پر ڈٹ جائے گا

    انقرہ : طیب ایردوگان نے امریکی دھمکیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر امریکا دھمکی آمیز بیانات سے باز نہ آیا تو ترکی بھی اپنے مؤقف پر ڈٹ جائے گا‘۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی میں گرفتار امریکی پادری کی رہائی کے لیے امریکی دھمکیوں کے بعد ترکی کے صدر طیب ایردوگان نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے دھمکی آمیز بیانات دینے سے باز نہ آیا تو ’اپنے اچھے دوست سے محروم ہوجائے گا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوگان نے ٹرمپ کو دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ‘اگر امریکا نے پابندیاں لگائی تو ترکی بھی اپنے مؤقف پر ڈٹ جائے گا۔

    خیال رہے کہ ترکی میں گرفتار کیے جانے امریکی پادری پر الزام ہے کہ سنہ 2016 میں ترک حکومت کے خلاف ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ایک گروہ سے تعلقات تھے، تاہم امریکی پادری اینڈریو برونسن نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پادری کو اکیس ماہ جیل میں قید کے بعد گھر میں نظر بند کیا ہوا ہے، جبکہ اینڈریو برونسن کا کیس عدالت میں جاری ہے اگر پادری پر الزامات ثابت ہوگئے تو اسے 35 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈریو برونسن گذشہ 20 برس سے ترکی میں مقیم ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ترکی کے سفارت کار مذکورہ تنازع کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پادری کے معاملے پر اپنے ترکی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ امریکی پادری کی ترکی میں گرفتاری کے باعث دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات تنازع کی جانب گامزن ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر دھمکی آمیز ٹویٹ کیا تھا کہ ’اگر ترکی نے امریکی پادری کو رہا نہ کیا تو امریکا کی جانب سے سخت پابندیوں کے لیے تیار رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • روشن خیال اقدامات پرالقاعدہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دھمکیاں

    روشن خیال اقدامات پرالقاعدہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دھمکیاں

    ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی اصلاح پسندی اور دورجدید کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کی پاداش میں القاعدہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے لادینی اقدامات سے باز رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جہادی تنظیم القاعدہ نے اپنے ایک تازہ بیان میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈارئیونگ کی اجازت دینے کے علاوہ سینما گھروں پر عائد پابندیوں کو اٹھانے جیسے اقدامات سے باز آجائیں۔

    القاعدہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  شہزادہ محمد بن سلمان کے نئے دور میں مساجد کو مووی تھیٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، انہوں نے اماموں کی کتابوں کا متبادل مشرق اور مغرب کے مُلحدوں اور لا دینوں کی لغویات کو قرار دیا ہے اور اخلاقی گراوٹ اور کرپشن کے لیے دروازے کھول دیئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

    اس کے علاوہ القاعدہ کی جانب سے جاری بیان میں گزشتہ ماہ جدہ میں ہونے والے ریسلنگ مقابلے جس میں مرد و خواتین کا مخلوط اجتماع ہوا تھا اسے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک کی چند سخت گیر پالیسیوں کو تبدیل اور اپنی قدامت پسند سلطنت کو جدید بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں سنیما پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

    اعتدال پسند اسلام کی ترویج کا وعدہ کرتے ہوئے انہوں نے کئی اصلاحات متعارف کروائی ہیں، جنہیں مختلف طبقات کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

    جن میں خواتین کو گاڑی چلانے، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت کے علاوہ سنیماؤں میں فلم دیکھنے پر پابندی کا خاتمہ جیسے اقدامات شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔