Tag: THREATS TO SHAIKHRASHEED

  • عمران خان اور طاہرالقادری پیچھےہٹنے کوتیارنہیں، شیخ رشید

    عمران خان اور طاہرالقادری پیچھےہٹنے کوتیارنہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشیدنےکہاہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کوتیارنہیں،اگر خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار نوازشریف ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی قبر دستیاب ہے اور اس میں یا تو عمران خان یا پھر نواز شریف ہو گا، اس بار ان کو امید ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب میں بھی پناہ نہیں ملے گی جبکہ آصف زرداری کو احتساب کا ڈر ہے اس لئے وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حقیقی اپوزیشن لیڈر تو میں ہی ہوں جس نے ہر سطح پر حکومت کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ان کو بے نقاب کر دیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بھی اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو سکتی ہیں، شیخ رشید

    پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بھی اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو سکتی ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد:  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بھی اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو سکتی ہیں۔

    پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا بریفنگ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر چودہ اگست کو فائنل رائونڈ کھیلنے آرہا ہے، نہ کوئی آرمی سے ٹکرائے گا نہ ہی فوج عوام کے سمندر پر گولی چلائے گی، شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے آرٹیکل دو سوپینتالیس کے تحت جو فوج بلائی ہے وہ کو ئی بھی فیصلہ کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوھدری نثار احمد ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لیٹ ہو گئے، اب کوئی سیاستدان دھرنے کی کال واپس نہیں لے سکتا ہے، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہوئے تو اس کی ذمہ د اری نواز شریف کے سر جائے گی، چودہ اگست کو فیصلہ ہو جائے گا کہ کس کی سیاست چلنی ہے اور کس کی میٹرو کے قبرستان میں دفن ہو جائے گی ۔

  • اسلام آباد کا راستہ روکا گیا توصوبائی اسمبلیوں کے سامنےدھرنےدیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد کا راستہ روکا گیا توصوبائی اسمبلیوں کے سامنےدھرنےدیں گے، شیخ رشید

    لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے فوج تین ماہ کی جگہ تین سال کیلئے آئی تو اس کے ذمہ دار اسے بلانے والے ہوں گے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کیلئےلاہورپہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہناتھاچودہ اگست کو اسلام آباد کا راستہ روکاگیاتوصوبائی اسمبلیوں کے سامنے دھرنے دیں گے، شیخ رشید کاکہناتھا اگر کسی نے رات کو جھنڈا لہرایا تو وہ خود اسکے خلاف تھانہ آبپارہ میں پرچہ کرائیں گے۔

    شیخ رشید کا جواب دینے کیلئے میدان میں آئے عابد شیرعلی کہنے لگے شیخ رشید عمران خان کو اندھے کنویں میں دھکیل رہے ہیں اور چپراسی والے ریمارکس کابدلہ لے رہے ہیں، شیخ رشید نہ بھولیں کہ وہ ایک خیراتی نشست پر ممبر بنے اور ان کے پاس مایوسی کی سیاست کے سوا کچھ نہیں۔