Tag: Three-day

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    لندن: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں، وہ تین دن تک برطانیہ میں قیام کریں گے اور وہاں فوجی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر بتایا کہ آرمی چیف برطانوی دورے میں عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے قبل چین کا بھی تین روزہ کام یاب دورہ کیا، جہاں انھوں نے چین کے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔


    یہ بھی پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر


    خیال رہے کہ آج پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔

    دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ‌ کیا ہے کہ کہ آج ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں۔

  • کراچی : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

    کراچی : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

    کراچی : رمضان المبارک کے موقع پر کراچی والوں کی منافع خوروں کے خلاف شروع کی گئی سوشل میڈیا پر انوکھی مہم کے تحت آج سے3روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس مہم کی بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کیخلاف سوشل میڈیا پر عوام نے پھل نہ خریدنے کی انوکھی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    کراچی کے عوام نے مہنگا پھلوں کا ازخود نوٹس لیتے شہریوں سے پھل نہ خریدنے کی اپیل کی ہے، فیس بک ،ٹوئٹر اور واٹس اپس پر شیئر ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ آج ،کل اور پرسوں احتجاجاً مہنگا فروٹ نہ خریدے جائیں جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد اس ہڑتال میں حصہ لینے کا عندیہ دیا اور اس پیغام کوزیادہ سے زیادہ اپنی وال پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : سوشل میڈیا: اہلیانِ کراچی تین دن پھلوں کا بائیکاٹ کریں گے


    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمران اور سیاسی پارٹیاں افطار پارٹیوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ان کو عوام کی پریشانیوں سے سروکار نہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ احتجاج حکومت، انتظامیہ اور منافع خوروں کے ایمان کو کتنا جھنجوڑتا ہے۔

    کراچی میں کمشنر اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی اس مہم کی حمایت کردی جس کے بعد شہریوں نے پھلوں کی قیمتیں گھٹانے کیلئے مہنگے پھل نہ خریدنے کا تہیہ کرلیا ہے۔

    کراچی میں گراں فروشی کے خلاف عوامی جوش دیکھ کر پھل بائیکاٹ مہم کا دائرہ لاہور سے پشاور تک جاپہنچا ہے اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ناجائز منافع خوری کے خلاف”پھل بائیکاٹ”مہم میں بھرپور طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب پھل فروشوں کی من مانیوں کے خلاف عوامی با ئیکاٹ مہم کے اثرات عیاں ہو نے لگے ہیں ، شہریوں کی فروٹ بائیکاٹ مہم نےدکانداروں کو پریشانی میں مبتلاکردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔