Tag: three-provinces

  • وفاقی حکومت نے تین صوبوں کے آئی جیز تبدیل کردئیے

    وفاقی حکومت نے تین صوبوں کے آئی جیز تبدیل کردئیے

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نئے آئی جیز کی تقرری کردی گئی ہے، صلاح الدین محسود کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا جبکہ کلیم امام کو آئی جی سندھ مقرر کردیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد طاہر کو سربراہ پنجاب پولیس مقرر کیا گیا ہے جبکہ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئی جی پنجاب مقرر ہونے والے محمد طاہر اس وقت خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ صلاح الدین محسود اس سے قبل بھی آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں جبکہ کلیم امام آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں انہیں اب آئی جی سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

  • تحریک انصاف کا مرکز سمیت 3 صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان

    تحریک انصاف کا مرکز سمیت 3 صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب سمیت تین صوبوں میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہےجبکہ  سندھ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مرکز میں ق لیگ، جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ، بی اے پی اور آزاد امیدواروں کی حمایت لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پنجاب میں آزاد امیدوارواں کی حمایت یافتہ جماعت ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

    تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی ہے ، علیم خان اورفوادچوہدری اوروزیراعلیٰ پنجاب کے لیے فیورٹ ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی صوبائی اسمبلی کی نشست ہار کر وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

    تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے فواد چوہدری کو مرکز میں رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جبکہ اٹک کے میجر طاہر صادق بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے لیے کوشاں ہیں تاہم حتمی فیصلہ فیصلہ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن دیکھ کر کیا جائے گا۔

    دوسری جانب خیبر پختون خوامیں وزیراعلی کے لئےعاطف خان مضبوط امیدوارہیں، عمران خان نے عاطف خان کو بنی گالہ بلا لیا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان میں بھی جوڑ توڑ کی کوششیں جاری ہیں اور کپتان نے یار محمد رند کو اسلام آباد بلا لیا۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی مینگل اور پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت متوقع ہے، اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے آزاد امیدواروں سے رابطہ جاری ہے۔

    پی ٹی آئی نے سندھ میں ہم خیال جماعتوں کے ہمراہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے دو سواکیاون حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ، جس کے مطابق پی ٹی آئی 115 نشستوں کےساتھ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، ن لیگ  62 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی 42 نشستوں کےساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔