Tag: three suspects

  • کراچی : بھیم پورسے دفن ہتھیاروں کی برآمدگی:  عمارت کے 3 پگڑی کرائے دار گرفتار

    کراچی : بھیم پورسے دفن ہتھیاروں کی برآمدگی: عمارت کے 3 پگڑی کرائے دار گرفتار

    کراچی : پولیس نے بھیم پور کے گودام سے دفن ہتھیاروں کی برآمدگی کے معاملے پر عمارت کے تین پگڑی کرائے داروں کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری بھیم پورہ کی عمارت کے گودام میں دفن ہتھیاروں کی برآمدگی کے معاملے پر پولیس نے عمارت کے تین پگڑی کرائے داروں کو گرفتارکرلیا۔

    ذرائع شعبہ تفتیش سٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سلیم، شفیق اور فیضان شامل ہیں اور جگہ سابق گورنرکے ٹرسٹ کی ملکیت ہے۔

    شعبہ تفتیش سٹی نے بتایا ہے کہ عمارت کا کنٹرول 1984 سے مختلف وقتوں تینوں کے پاس رہا ، گودام اورعمارت کےحوالے سےتفتیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق عدالت سے آج گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا اور ہتھیاروں کو فرانزک اور ایف ایس ایل کے لیے بھیجا جائے گا۔

    شعبہ تفتیش کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے کہ ایسے ہتھیارکون سی تنظیم کے گروپ استعمال کرتے تھے ، اسٹین گن کا استعمال آخری مرتبہ کب ہوا، ریوالور کون استعمال کرتا رہا کیونکہ کراچی میں زیادہ تر ٹی ٹی پستول اور نائن ایم ایم کا استعمال ہوتا ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے نیپئر سے ملنے والا اسلحہ آٹھ دس سال نہیں، تیس سال پرانا نکلا تھا ، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ بیشتر ہتھیاروں کے ماڈل نمبر تک مٹ چکے، برآمد اسلحہ 1990 کے بعد کسی نے استعمال نہیں کیا۔

    حکام کے مطابق برآمد ہتھیاروں میں ایسا اسلحہ بھی ملا جو اسی کی دہائی میں استعمال ہوتا تھا، کھدائی سے ایک سواسی سے زائد اسٹین گن اور اڑسٹھ ریوالور ملے، جن میں کوئی ٹی ٹی پسٹل شامل نہیں۔

  • شارجہ:پولیس نے ٖڈیڑھ لاکھ درہم لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا

    شارجہ:پولیس نے ٖڈیڑھ لاکھ درہم لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے دو ایشائی باشندوں پر تشدد کے بعد ڈیڑھ لاکھ درہم نقدی لوٹنے والے تین متشبہ حملہ آوروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے علاقے النصیریا میں سیکیورٹی اداروں نے دو ایشیائی باشندوں سے ڈیڑھ لاکھ درہم کی رخطیر رقم لوٹنے پر گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

    شارجہ پولیس کا کہنا تھا کہ دو ایشیائی باشندوں پر تین نامعلوم افراد نے اچانک سے حملہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے، جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو کویت اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہریوں پر حملہ کرنے والے مشتبہ افراد نے اپنے چہروں کو چھپایا ہوا تھا، حملہ آور نے ایشیائی باشندوں کا بینک سے رقم نکالے کے بعد سے پیچھا کررہے تھے۔


    دبئی: 12 لاکھ درہم کی چوری میں ملوث دو چینی شہریوں کو 1،1سال کی قید


    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر تمام شواہد اکٹھا کرلیے ہیں اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں شارجہ پولیس کی جانب سے شہر بھر میں بینک اور اے ٹی ایم سے رقم کی منتقلی کرنے والوں کے لیے مہم چلائی جارہی ہے، تاکہ شہری رقم باآسانی گھر تک لے جاسکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں