Tag: three years

  • سوڈان: اقتدار تین برسوں میں سویلین کے حوالے کرنے پر اتفاق

    سوڈان: اقتدار تین برسوں میں سویلین کے حوالے کرنے پر اتفاق

    خرطوم : سوڈان کی فوجی قیادت اور مظاہرین کے رہنماؤں نے تین برسوں کے اندر اندر اقتدار مکمل طور پر سویلین حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپریل میں عمر البشیر کو اقتدار سے الگ کرنے کے بعد اقتدار سنبھالنے والی ملٹری کونسل کے ایک مرکزی رکن لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطاء کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سال کی عبوری مدت پر اتفاق کر لیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خود مختار کونسل کے قیام، طاقت کی تقسیم، جس میں نئی حکمران باڈی کی تشکیل بھی شامل ہے، پر حتمی معاہدہ کر لیاگیا۔

    احتجاجی مظاہرے کرنے والی تحریک ایف ڈی ایف سی کے رکن ساتیع الحج کا کہنا تھا کہ ہمارے خیالات ایک دوسرے سے قریب ہیں اور انشااللہ ہم جلد ہی ایک معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔“ بتایا گیا ہے کہ ملک میں نئے انتخابات کے انعقاد تک ایک نئی کونسل ملک کو چلائے گی۔

    مزید پڑھیں : مستقبل کے حوالے سے حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، سوڈانی عبوری کونسل

    لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطاء کا کہنا تھا کہ عبوری دور کے دوران تین سو اراکین والی ایک پارلیمان تشکیل دی جائے گی اور اس میں ستاسٹھ فیصد اراکین کا تعلق احتجاجی تحریک کے گروپوں سے ہو گا جبکہ باقی وہ اراکین ہوں گے، جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے چھ ماہ ان باغیوں کے ساتھ امن معاہدے کرنے کے لیے وقف کیے جائیں گے، جو ملک کے جنگ زدہ علاقوں میں سرگرم ہیں۔

  • کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید

    کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید

    کویت سٹی : کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ عدالت نے تین برس قید بامشقت اور ملکی بدری کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی اپیل کورٹ نے مقامی باشندے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں سعودی شہری کو 3 برس قید بامشقت اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویت میں مقیم سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر خود کو صنف نازک ظاہر کرتے ہوئے ایک کویتی شہری سے راہ و رسم بڑھانے کے بعد اس سے غیر مناسب تصاویر کا تبادلہ کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بعدازاں کویتی شہری کو بلیک میل کرتے ہوئے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا، کویتی شہری نے سائبر کرائم کنٹرول یونٹ سے رابطہ کر کے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہلکاروں نے بلیک میلر کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    سائبر کرائم کے ادارے نے سعودی شہری کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ دائر کرکے چالان عدالت میں پیش کیا، مقدمے کی کارروائی کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 برس قید بامشقت کی سزا کا حکم سنادیا۔

    واضح رہے کہ ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام عرب ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جنس تبدیل کرکے دوسروں کو ہراساں کرنا یا کسی بلیک کرنا سنگین جرم شمار کیا جاتا ہے، اگر  شخص ایسے کسی بھی جرم میں ملوث پایا جائے تو قانون کے مطابق سخت سزا دی جاتی ہے جبکہ غیر ملکی ملوث ہوتو اسے قید کے ساتھ ساتھ ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

  • ننھی اور شرارتی کراٹے ماسٹر، ویڈیو وائرل

    ننھی اور شرارتی کراٹے ماسٹر، ویڈیو وائرل

    ٹوکیو: چاپان کی زیر تربیت ننھی کراٹے ماسٹر نے اپنی معصومانہ شرارتوں سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی، انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ ننھی ماسٹر کے جذبے کو سرا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تائی کوانڈو ویسے تو سخت جان لوگوں کا کھیل ہے مگر جاپان میں کم عمری سے ہی والدین بچوں کو کراٹے کی تربیت دلانا شروع کردیتے ہیں تاکہ بچے اپنا دفاع خود سے کرنا سیکھ لیں۔

    انسٹی ٹیوشن آف تائی کوانڈو کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کوچ بچوں کو کراٹے کی تربیت دے رہی ہیں کہ اسی دوران تین سالہ انوس نامی بچی رنگ میں اتری۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے معذور کھلاڑی 7 گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

    کوچ نے زیرتربیت ننھی کراٹے ماسٹر کو اپنے قریب بلایا تو اُس نے روایتی طریقے سے سر جھکا کر  اپنی انسٹرکٹر کا شکریہ ادا کیا اور پھر سامنے رکھے ہوئے کمزور تختے کو توڑنے کی کوشش کی۔

    خاتون کوچ نے انوس کو بتانے کی کوشش کی کہ وہ وہ زور سے پیر مار کر لکڑی کو توڑے جس پر ننھی بچی نے کوشش کی مگر وہ ناکام رہی، ہمت نہ ہارنے والی تین سالہ بچی کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیم کے دیگر ارکان بھی اُس کے ارد گرد موجود رہے۔

    ویڈیو دیکھیں

    کئی بار کوششوں کے باوجود جب لکڑی نہ ٹوٹ سکی تو پیچھے کھڑے ایک شخص نے اُسے گوڈ میں اٹھایا اور تختے پر چھلانگ لگوائی جس کے بعد وہ ٹوٹ گئی اور پھر انوس نے اپنی فتح کا جشن منایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی شہری نے پنشن کے لیے ماں کی لاش ’تین سال تک‘ فریج میں چھپائے رکھی

    بھارتی شہری نے پنشن کے لیے ماں کی لاش ’تین سال تک‘ فریج میں چھپائے رکھی

    نئی دہلی :بھارتی پولیس نے تین سال قبل فوت ہونے والی خاتون کی لاش کو مبینہ طور پر ڈیپ فریزرمیں چھپانے کے جرم میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کلکتہ میں بھارتی پولیس نے جمعے کے روز چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے‘ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کا جسد خاکی ڈیپ فریزر میں تین سال سے رکھا ہوا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کلکتہ کے رہائشی 46 سالہ ماجُمدار نامی شخص نے تین سال قبل فوت ہونے والی اپنی والدہ  میت فریز کررکھی تھی اور اس کا سبب ’پنشن‘ کا حصول بتایا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ماجُمدار کی والدہ کا انتقال تین سال قبل 81 برس کی عمر میں ہوا تھا لیکن مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے جسد خاکی کو فریزر میں چُھپایا ہوا تھا۔


    شیر کابکری پرحملہ، بھارتی خاتون شیرسے لڑ پڑی


    پولیس کے مطابق ماجُمدارکی والدہ کو سرکاری نوکری سے ریٹارمنٹ کے بعد تیس ہزار روپے ماہانہ پیشن کی مد میں ملتے تھے، جس کے لالچ میں ملزم نے اپنی والدہ آخری رسومات ادا نہیں کی اور موت کی اطلاع اپنے خاندان میں بھی کسی کونہیں دی، ماجمدار کے جرم میں اس کا والد ملوث ہے۔

    دوسری جانب ملزم ماجمدار نے پولیس کو بیان دیا کہ ’ مجھے  یقین تھا کہ میری والدہ لوٹ کر دوبارہ میری زندگی میں آئیں گی‘ اس لیے اپنی والدہ کی میت کو فریزر میں محفوظ کرکے رکھا ہوا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بینک عملے کو ملزم پر شک ہوا جس کے بعد پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا جس میں تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کی والدہ کو فریزر سے برآمد کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے دھوکہ دہی اور قتل سمیت متعدد دفعات کے تحت جیل منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کے والد بھی جرم میں شریک تھے تاہم انہیں خراب صحت کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔