Tag: thugs-of-hindustan

  • ٹھگز آف ہندوستان چھا گئی، پہلے ہی روز کمائی کا نیا ریکارڈ

    ٹھگز آف ہندوستان چھا گئی، پہلے ہی روز کمائی کا نیا ریکارڈ

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے پہلے ہی روز میں کمائی کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے ایک دن میں باکس آفس پر 52 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق 8 نومبر کو بالی ووڈ کی سب سے بڑی قرار دی جانے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ ملک بھر میں ریلیز کی گئی۔

    مسٹر پرفیکٹ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے یہی وجہ ہے کہ فلم نے پہلے ہی روز باکس آفس پر 52 کروڑ 25 لاکھ کا کاروبار کیا اور نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، بالی ووڈ کی تاریخ میں اب تک کسی فلم نے پہلے روز اتنا بزنس نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں: ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ دھماکے کے ساتھ اختتام پذیر

    معروف فلم تجزیہ نگار ترن آدرش نے اعداد و شمار کے حوالے سے ٹویٹ کیا جس میں بتایا گیا کہ دیولی کی چھٹی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے نام رہی کیونکہ فلم نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنایا۔

    آدرش کے مطابق فلم نے پہلے روز 50 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ تامل اور تیگلو زبان میں ریلیز کی جانے والی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے پہلے ہی روز ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کیا۔

    عامر خان نے تاریخی ریکارڈ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں فلم بینوں کا بہت زیادہ مشکور اور احسان مند ہوں کہ انہی کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا‘۔

    یہ بھی دیکھیں: کترینہ کی مدد کر کے امیتابھ اور عامر خان نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم میں ہدایت کاری کے امور وجے کرشنا نے انجام دیے جبکہ عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ شیخ سمیت دیگر اداکار وں نے مرکزی کردار ادا کیا۔

  • کترینہ کی مدد کر کے امیتابھ اور عامر خان نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    کترینہ کی مدد کر کے امیتابھ اور عامر خان نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان نے کترینہ کیف کی مدد کر کے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے دونوں اداکاروں کی عاجزی کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی مہنگی ترین فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل موہ لیے وہی اس کی لانچنگ تقریب میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    واقعہ کچھ یوں ہے کہ فلم کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ اچانک اسٹیج پر کھڑی باربی ڈول (کترینہ کیف) نے اپنا جھمکا کھونے کی شکایت کی۔

    مزید پڑھیں: ٹھگزآف ہندوستان کا ٹریلر، کپتان جیک اسپیروکی یاد تازہ

    کترینہ کی بات سنتے ہی اسٹیج پر موجود مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی اور پھر امیتابھ بچن بھی آکر یہی کام کرنے لگے جس پر اداکارہ نے انہیں منع کیا اور اپنا دوسرا جھمکا بھی اتار کر منتظمین کے حوالے کیا۔

    میڈیا بریفنگ کے دوران عامر خان نے بتایا کہ کترینہ کا جھمکا اسٹیج پر کہیں گر گیا جسے میں ، فاطمہ ثنا اور سر امیتابھ بچن تلاش کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر ناکام رہے۔

    View this post on Instagram

    #ThugsofHindostan trailer launch🥀 . . . #instabolly #bollywood

    A post shared by Bollywood Entertainment💎 (@lnstabolly) on

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عامر خان اور امیتابھ بچن کی عاجزی پر اُن کو خوب سراہا۔

    واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کی ہدایت کار وجے کرشنا ہے جبکہ اس میں بالی ووڈ کے بڑے نام عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ شیخ سمیت دیگر اداکار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ٹھگز آف ہندوستان 8 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • شوٹنگ کے دوران امیتابھ کی اچانک طبیعت خراب

    شوٹنگ کے دوران امیتابھ کی اچانک طبیعت خراب

    ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امتابھ بچن اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید بیمار ہوگئے، ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر کام روکنے کا مشورہ دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی نئی آنے والی فلم ٹھگ آف ہندوستان کی شوٹنگ بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے جودھ پور میں جاری تھی کہ اچانک لیجنڈری اداکارکی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

    بگ بی جو مداحوں کو بلاگ کے ذریعے اپنے ہر لمحے سے باخبر رکھتے ہیں انہوں نے منگل کی صبح ایک تحریر لکھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کل کی رات کے بعد ایک نئے دن کا آغاز ہوگیا، کچھ لوگوں کو زندہ رہنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت کرنی پڑتی ہے۔

    انہوں نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ گزشتہ روز شوٹنگ کے  دوران میری اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، بھاری بھرکم لباس کی وجہ سے  کمر اور گردن میں شدید درد ہوا جس کے باعث کام روکنا پڑ گیا۔

    فلم ڈائریکٹر نے طبیعت کی ناسازی کو دیکھتے ہوئے ممبئی سے ڈاکٹرز کی ٹیم طلب کی جس نے بگ بی کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں دو روز تک مسلسل آرام کرنے کی ہدایت دی۔

    مزید پڑھیں: ٹھگ آف ہندوستان: عامر خان کی پہلی جھلک، تصاویر وائرل

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹھگ آف ہندوستان 1970 اور 1980 کی دہائی پر بنائی جانے والی فلم ہے، چونکہ جودھ پور میں کا درجہ حرارت کافی زیادہ ہے اور مناظر کو عکس بند کرنے کے لیے امیتابھ کو بھاری لباس زیب تن کرنا پڑا اس وجہ سے اُن کے ساتھ مسئلہ پیش آیا۔

    امیتابھ نے اپنے بلاگ میں یہ بھی تحریر کیا کہ وہ کوشش کررہے تھے کہ کامیابی سے منظر عکس بند ہوجائے تاکہ کام اگلے مرحلے میں داخل ہوجاتا مگر ایسا نہ ہوسکا۔

    فلم ٹھگ آف ہندوستان میں مسٹر پرفیکٹ، بگ بی، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ سمیت دیگر اداکار اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے اہم پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس میں شوبز انڈسٹری کے لیے بڑے ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: امیتابھ کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

    وی جے کرشنا کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم 7 نومبر 2018 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔