ویڈیو رپورٹ: محمد موسیٰ بلوچ
جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک اندوہ ناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک سال قبل اغوا ہو کر بازیاب ہونے والے 2 معصوم لڑکوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔
سندھ کے شہر جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں اس وقت خوف کی فضا پھیل گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 16 سالہ عبدالصبحان بنگلانی اور 13 سالہ عبدالقدیر بنگلانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ورثا نے بتایا کہ دونوں لڑکوں کو صرف اس شک پر قتل کیا گیا کہ ان کے رشتہ داروں نے پولیس کو بدنام ڈاکو اللہ بخش بنگلانی کے ٹھکانے کی اطلاع دی تھی، جسے کچھ روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے۔ دراصل ایک سال قبل ان لڑکوں کو ڈاکو اللہ بخش بنگلانی نے اغوا کیا تھا۔
لیاری عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاش کے کپڑوں سے 2 کروڑ کے چیک ملنے کا انکشاف
پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔ معصوم بچوں کا قتل، علاقے میں نہ صرف خوف کی فضا پیدا کر گیا بلکہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔