Tag: tibet center

  • پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پورے ملک کواور پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    طاہر القادری کاکہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،ہمارے شہیدوں کے قاتل نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور پولیس کے افسران ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ ڈیل کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں، ان کے 14 شہیدوں کے گھرانوں میں سے کسی ایک کو بھی خرید نہیں سکے ہیں۔

    ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی جو تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    شرکاء سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے،اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

  • کراچی: قوم حرمین الشریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،مولانا فضل الرحمٰن

    کراچی: قوم حرمین الشریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،مولانا فضل الرحمٰن

    کراچی : مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم حرمین شریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہر امتحان میں پوری اترے گی۔

    کراچی میں تبت سینٹر پر دفاع حرمین الشریفین ریلی کے شرکا سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اورامت مسلمہ تحفظ حرمین الشریفین کیلئےسعودی عرب کےساتھ ہے ۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ ملکوں پرقبضے کیلئےتھی،ہمیں سوچنا ہوگاکہ اس جنگ نے ہمیں کہاں پہنچایا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کاتحفظ جمعیت علمائے اسلام کا منشور ہے، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کی کوئی وقعت نہیں۔

    یہ ترمیم دینی مدارس کےخلاف لائی گئی اورپارلیمان کوبھی دینی مدارس کےخلاف استعمال کیاگیا،انہوں نے کہا کہ خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

  • کراچی: تبت سنٹرکے نزدیک عمارت میں آتشزدگی

    کراچی: تبت سنٹرکے نزدیک عمارت میں آتشزدگی

     

    کراچی: تبت سینٹرکے قریب ایک عمارت میں آگ لگ گئی اس وقت فائربریگیڈ کی چارگاڑیاں آگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تبت سینٹر کے نزدیک ایک عمارت کی تیسری منزل میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔

    آگ لگنے سے عمارت میں موجود اسپیئرپارٹس کی دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اس وقت فائر بریگیڈ کی چارگاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں اورجلد ہی قابو پالیا جائے گا۔