Tag: Ticket distribution

  • بغاوت کا خوف: ن لیگ نے امیدواروں کے ناموں کا فوری اعلان مؤخرکردیا

    بغاوت کا خوف: ن لیگ نے امیدواروں کے ناموں کا فوری اعلان مؤخرکردیا

    لاہور : سابق لیگی رہنما زعیم قادری کی پارٹی سے بغاوت کے بعد ن لیگ نے امیدواروں کے ناموں کا فوری اعلان مؤخرکردیا، خواتین کی مخصوص نشستوں کے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیگی رہنما زعیم قادری کی پارٹی قیادت کےخلاف بغاوت نے ن لیگی قیادت کی نیندیں اڑادیں، شہبازشریف کولندن سےہنگامی طور پرواپس آنا پڑا۔

    شہباز شریف کی لندن سے واپسی پر پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی معاملات سمیت موجودہ صورتحال اور لیگی رہنماؤں کو ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  متوقع امیدوار وحید عالم خان کو این اے133سے ٹکٹ دینے کے معاملے  پردوبارہ غورکیا جائے گا جبکہ مزید کسی بھی بغاوت کےخوف سے ن لیگ نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان چند روز کے لیےموخر کردیا ہے۔

    اس کے علاوہ ن لیگ کو خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی اندرونی طور پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    دوسری جانب حلقہ این اے 133سے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار وحید عالم خان نے زعیم حسین قادری کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحید عالم کا کہنا ہے کہ لاہور شریف خاندان کی جاگیر ہے،  دوسروں کو بوٹ پالش کرنے کا طعنہ دینے والے زعیم قادری بتائیں کہ وہ بیس سال سے ن لیگ میں کیا کر رہے تھے؟

    ،مزید پڑھیں: زعیم قادری کی ن لیگ سے بغاوت، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    وحید عالم نے مزید کہا کہ ووٹ صرف نواز شریف کا ہے زعیم قادری الیکشن لڑنے کا شوق پورا کر لیں انہیں آٹے دال کے بھاﺅ کا لگ پتہ جائے گا، پریس کانفرنس کے دوران تنویر نثار گجر سمیت متعدد یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے وحید عالم خان کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ٹکٹوں کی بندر بانٹ: ن لیگ کی خواتین کارکنان نظر انداز کرنے پر سراپا احتجاج

    ٹکٹوں کی بندر بانٹ: ن لیگ کی خواتین کارکنان نظر انداز کرنے پر سراپا احتجاج

    لاہور : مسلم لیگ نون کی خواتین کارکنوں نے آئندہ عام انتخابات میں مخصوص نشستوں پر ٹکٹیں نہ ملنے کے خلاف ماڈل ٹاؤن لاہور دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پارٹی قیادت پر ٹکٹوں کی تقسیم میں اقرباء پروری کا الزام عائد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد نون لیگ کی خواتین کارکنان بھی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر نظر انداز کئے جانے پر پھٹ پڑیں۔

    نون لیگ لاہور آفس کے باہر ہونے والے احتجاج میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ تکالیف انہوں نے اٹھائیں اور اسمبلی میں مخصوص بیگمات کو نمائندگی ملی۔

    انہوں نے کہا کہ کسی نےسہیلی تو کسی نے بیوی کو ٹکٹ دلوایا، کارکن ورکر کل بھی رلتا تھا اور ورکرآج بھی رلتا ہے، لیگی خواتین کا کہنا تھا کہ میرٹ نظرنہیں آتی،پارٹی میں پیرا شوٹرآگئے ہیں، اس موقع پر محدود وسائل رکھنے والی سابق رکن اسمبلی فرزانہ بٹ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کردیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما نسرین ملک نے کہا کہ ایک ایک گھر میں تین سے چار ٹکٹیں دی گئی ہیں، اپنی لاڈلیوں اپنی سہیلیوں اور گرل فرینڈ کو نوازا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ میرٹ کا دم بھرنے والی جماعت ن لیگ نے بھی ٹکٹوں کی تقسیم میں مخلص اور دیرینہ کارکنان کو نظر انداز کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے بیگمات، بھانجیاں، بھتیجیاں، دوست، کزنز، گھر میں کام کرنے والی، سیکریٹریز، سوشل میڈیا پر فوٹیج اپ لوڈ کرنے والی خواتین تک کو پارٹی امیدوار نامزد کر دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔