Tag: TICKETS

  • فلائی دبئی کا رعایتی ٹکٹس کا اعلان

    فلائی دبئی کا رعایتی ٹکٹس کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے 25 شہروں کے لیے رعایتی ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فلائی دبئی نے 7 عرب شہروں سمیت 25 ایئر پورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹ کی پیشکش کی ہے۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی پیشکش میں سیاحتی کلاس ٹکٹ کی شروعات 11 سو 87 درہم سے کی گئی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پیشکش سے فائدہ اٹھانے والے آئندہ موسم بہار کے دوران 25 سیاحتی مقامات کا دورہ کر سکیں گے۔

    پیشکش والے نرخ کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کسی بھی وقت تقسیم ہو سکتے ہیں، پروازیں دبئی سے منتخب شہروں کے لیے ہیں۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ جمعرات 23 مارچ 2023 تک بکنگ کروائی جا سکتی ہے جبکہ ٹکٹ 18 جون 2023 تک مؤثر ہوں گے، ٹکٹ پیکج آنے جانے کا ہے جبکہ یکطرفہ ٹکٹ بھی خریدا جاسکتا ہے۔

    ٹورسٹ اور بزنس کلاس دونوں ٹکٹوں پر پیشکشیں ہیں، فلائی دبئی نے جن 25 ایئرپورٹس کے لیے رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے ان کا تعلق افریقہ، وسطی ایشیا، برصغیر، کوکاز، جنوب مشرقی اور وسطی یورپ، جی سی سی اور مشرق وسطی کے ممالک سے ہے۔

  • فلائی دبئی کی رعایتی ٹکٹس کی پیشکش

    فلائی دبئی کی رعایتی ٹکٹس کی پیشکش

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے رعایتی نرخوں پر ٹکٹس خریدنے کی پیشکش کردی، یہ فیصلہ انٹرنیشنل روٹس پر نئی پروازوں کے افتتاح کے تناظر میں کیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق فلائی دبئی نے اپنے انٹرنیشنل روٹس میں شامل کئی ممالک کے لیے رعایتی ٹکٹوں کی پیشکش کر دی جس کی ابتدا 11 سو 45 درہم سے ہوگی۔

    فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل روٹس پر نئی پروازوں کے افتتاح کے تناظر میں رعایتی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پیشگی بکنگ کروانے کی صورت میں رعایتی ٹکٹ دستیاب ہوں گے، 14 فروری تک بکنگ کرائی جا سکتی ہے اور سفر کی سہولت 30 مئی 2023 تک مہیا ہوگی۔

    فلائی دبئی نے توجہ دلائی ہے کہ آرمینیا کے یریوان شہر کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 11 سو 45 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 3 ہزار 747 درہم سے شروع ہوگا۔

    جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 12 سو 50 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 6 ہزار 997 درہم سے شروع ہوگا، علاوہ ازیں بوسنیا کے شہر سرائیوو کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 23 سو 30 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 10 ہزار درہم سے شروع ہوگا۔

    فلائی دبئی نے تھائی لینڈ، سربیا، آسٹریا اور اٹلی کے شہروں کے لیے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے۔

  • السعودیہ نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی

    السعودیہ نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی

    ریاض: سعودی عرب کی ایئر لائن السعودیہ نے خلیجی ممالک کے باشندوں کو ٹکٹوں میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) نے جدہ سیزن کے لیے جی سی سی ممالک کے باشندوں کو ٹکٹوں میں 30 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    کسی بھی خلیجی ملک سے آنے والے وزیٹرز کو 30 فیصد تک رعایت دی جائے گی، السعودیہ نے رعایت کا فیصلہ سعودی محکمہ سیاحت کے ساتھ شراکت کے تحت کیا ہے۔

    السعودیہ قومی فضائی کمپنی کی حیثیت سے جدہ سیزن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، جدہ سیزن 2022 کے اسپانسرز میں سے بھی ایک ہے۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 30 فیصد تک رعایت کی پیشکش 16 جون 2022 سے شروع ہوچکی ہے، جولائی کے آخر تک بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔

    السعودیہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ السعودیہ کی ویب سائٹ اور اسمارٹ فون پر ایپ اور رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسیوں کے ذریعے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت سے متعلق بڑی خبر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت سے متعلق بڑی خبر

    دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کے ساتھ ہی پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس نایاب ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مقابلوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے، شائقین کرکٹ کو میگا ایونٹ کی ٹکٹوں کا شدت سے انتظار تھا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پری بکنگ میں دو لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

    تئیس اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑے مقابلے کے ٹکٹس بھی نایاب ہوگئیں ہیں، پاک بھارت ٹاکرے کی ساٹھ ہزار ٹکٹس پبلک ہونےسے پہلے ہی بک کرالی گئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ورلڈٹی 20 کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ اتوار 18 اکتوبر سے اتوار 13 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اور آسٹریلیا کے سات شہر میچوں کی میزبانی کریں گے۔

    پاکستان اور بھارت تئیس اکتوبر کو ملیبرن میں آمنے سامنے ہونگے،پاکستان کے دیگر میچز کا شیڈول کچھ یوں ہوگا۔

    27 اکتوبر بمقابلہ گروپ بی کوالیفائر، پرتھ
    30 اکتوبر بمقابلہ گروپ اے کوالیفائر، پرتھ
    03 نومبر بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی
    06 نومبربمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ

     

  • ایمرٹس ایئر لائن کا کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

    ایمرٹس ایئر لائن کا کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر ایمرٹس ایئر لائن نے مختلف مقامات کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    اس میں ایک پیشکش ان افراد کے لیے ہے جو اگر بچوں کے ساتھ سفر کر رہے ہوں تو ان کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔

    ایمریٹس کے مطابق ویک اینڈ کے لیے عموماً کرایے 13 سو 95 درہم سے شروع ہوتے ہیں جن میں رعایت کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں لندن، بینکاک، کویت، نیویارک اور ماریشس کے لیے فضائی ٹکٹوں پر بھی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

    ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ پیکج بک کروانے پر مسافر ہوٹلوں کی بکنگ پر بھی 50 فیصد رعایت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

  • برج العرب کے ٹکٹ برائے فروخت، قیمت جانئے

    برج العرب کے ٹکٹ برائے فروخت، قیمت جانئے

    دبئی: برج العرب متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ایک ہوٹل کی عمارت ہے جس کو دنیا کی بلند اور نادر تعمیرات میں شامل کیا جاتا ہے، حکام نے ہوٹل کے ٹور کی قیمت مقرر کردی ہیں۔

    دبئی کے جمیرا گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ برج العرب کے بٹلر گائیڈڈ ٹور کے ٹکٹ 399 درہم سے شروع ہوگی، جس میں مہمانوں کے پاس سنگینچر تجربات کی ایک سیریز شامل کرنے کا آپشن بھی ہے،اس کے علاوہ ہوٹل کے 24 قیراط الٹی میٹ گولڈ کیپو چینو یا مشہور ایٹریم میں سہن ایڈار پر سنگنیچر آفٹر نون کی چائے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

    برج العرب جمیرا کے علاقائی نائب صدر اور جنرل مینجرارمانو زینی نے کہا کہ ہمیں اندورنی برج العرب کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، خاص طور پر جب سارے دبئی کی نظریں اس ایونٹ پر جمی ہیں کیونکہ یہ ایکسپو دو ہزار بیس کے ساتھ ‘دی ورلڈ گریٹسٹ شو’ کا آغاز کرتا ہے۔

    برج العرب جمیرا کی دنیا میں ایک حیرت انگیز ونڈو فراہم کرنا میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، یہ ٹور ان لوگوں کو اپیل کرے گا جو اس کہانی سے دل چسپی رکھتے ہیں، نہ صرف عمارت کی ، بلکہ اس کے لوگوں کی ، تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کے ساتھ ساتھ اماراتی مہمان نوازی ، عرب عیش وعشرت اور عالمی معیار کی خدمت اور غیر معمولی تجربے کو دنیا تک پہنچانے پر فخر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا جھولا سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لئے تیار

    اس ہوٹل کی دیواریں اور فرش ایک شاندار قسم کے ماربل سے آراستہ ہیں، اس کے علاوہ ہوٹل کی ہر چیز میں 24 قیراط سونے کا استعمال کیا گیا ہے چاہے وہ ڈیکوریشن ہو ٹی وی ہو یا پھر فرنیچر، یہاں تک کہ شیشے اور آرٹ فریم بھی سونے سے آراستہ ہیں۔

    پندرہ اکتوبر سے عوام کے لئے کھولے جانے پروگرام کو خاص طور پر 12 زائرین کے لئے تیار کیا گیا ہے، ہر 15 منٹ کے لئے گروپ روزانہ صبح 9.30 بجے سے رات 8.30 تک روانہ ہونگے، سیاح دیکھیں گے کہ یہ سب کہاں سے شروع ہوا؟ اوراس کی اصل تعمیر کے تفصیلی ڈیزائن اور دبئی و جمیرہ کی کہانی، ماضی حال اور مستقبل کے ساتھ حقیقی ڈسپلے کے ساتھ عالمی آئیکن بنانے کے پیچھے کے وژن پر حیران ہونگے۔

  • ٹوکیو اولمپکس سے متعلق اہم اعلان، ٹکٹ ہولڈر خوش

    ٹوکیو اولمپکس سے متعلق اہم اعلان، ٹکٹ ہولڈر خوش

    ٹوکیو: جاپان نے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کی ٹکٹوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کی منتظم کمیٹی نے میگا ایونٹ کی فروخت شدہ ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

    کمیٹی نے اس بات کا جواز پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا کے باعث صارفین کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اولمپکس کے ٹکٹوں کی واپسی دس نومبر سے شروع ہوگی جبکہ پیرا لمپکس کے ٹکٹوں کی واپسی دسمبر میں تقریباً بیس دن تک قبول کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 میں ہوں گے، اس سے قبل یہ مقابلے رواں برس 24 جولائی میں شیڈول تھے۔

    اسی طرح انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق پیرالمپکس گیمز کے مقابلے 24 اگست سے 5 ستمبر 2021 میں ہوں گے۔

  • کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

    کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کراچی اور لاہور میں لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں، آن لائن 60 فیصد اور باقی 40 فیصد ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کو ضرورت پڑی تو ٹرینیں بارڈرز پر بھیجنے کو تیار ہیں، محمد افضل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے 10 ہزار ماسک دیے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے قلیوں کے لیے آرمی چیف نے 3 ہزار راشن بیگ بھیجے ہیں، ہر قلی کو 12 ہزار روپے ملیں گے، یہ میرا وعدہ ہے۔ جون سے پہلے تمام پی ایل اے ملازمین کو کنفرم کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں لوگ اپنے گھروں کو جاتے ہوئے مر گئے، ہم نے لاک ڈاؤن کے شروع میں ہی ٹرین چلا کر لوگوں کو گھروں تک پہنچایا۔ کوشش ہے کراچی اور لاہور میں لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں، آن لائن 60 فیصد اور باقی 40 فیصد ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کنٹرول میں ہے، امریکا، اسپین، فرانس اور بیلجیئم کی طرح لوگ سڑکوں پر نہیں مر رہے۔ کل اجازت دی گئی ہے نمازی فاصلہ رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار ریلیف فنڈ میں دیا ہے، اللہ پر یقین ہے انشا اللہ پاکستان میں کرونا جلد ختم ہوجائے گا۔

  • پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    لاہور: پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، ٹکٹیں آج بروز (ہفتہ) سے نجی کوریئر کمپنی کے مخصوص مراکز پر بھی دستیاب ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک روزہ میچز کیلئے ٹکٹس کی قیمت پانچ سو سے تین ہزار جبکہ لاہور میں منعقدہ میچز کی قیمت پانچ سو سے پانچ ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

    شائقین کرکٹ اپنے وطن میں بین الاقوامی میچز دیکھنے کیلئے ہو جائیں تیار اور اگر قطار سے بچنا ہے تو ابھی نجی کوریئر کمپنی سے رابطہ کر لیں کیونکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے ٹکٹ کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔

    شائقین کرکٹ نجی کوریئرکمپنی کی ویب سائٹ سے ٹکٹس خرید سکتے ہیں جبکہ کل سے مختلف کوریئر کی مخصوص شاخوں پربھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔

    بد امنی کے دورمیں پاکستانی ٹیم آتی رہی، اب ہمیں جانا چاہیے، رانا ٹنگا

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ستائیس، انتیس ستمبر اور دو اکتوبر کو ایک روزہ میچز ہوں گے۔ جن کیلئے پانچ سو سے تین ہزار روپے تک کی ٹکٹ دستیاب ہیں جبکہ پانچ، سات اور نو اکتوبر کو لاہور میں لگنے والے ٹی ٹوئنٹی میلے کو دیکھنے کیلئے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے سے پانچ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

    شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہے۔ قومی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر مصباح الحق کل کریں گے جبکہ شیڈول کے مطابق پچیس ستمبر کو سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچے گی۔

  • پی ایس ایل فور: پاکستان میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

    پی ایس ایل فور: پاکستان میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع

    لاہور: پی ایس ایل فور کے پاکستان میں شیڈول 8 میچز کے ٹکٹوں کی دوسرے مرحلے کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں 8 میچز ملک میں کھیلے جائیں گے، ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

    ٹکٹس ملک بھر کے ٹی سی ایس سینٹرز سے خریدے جاسکیں گے، ٹکٹوں کی فروخت سینٹرز پر صبح 8 بجے شروع ہوگی۔

    کراچی میں سب سے زیادہ 27سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت ہوگی جبکہ لاہور میں پی ایس ایل میچز کے لیے 12سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت ہوگی۔

    گوجرنوالہ کے 3، حیدرآباد اور راولپنڈی کے2،2 سینٹرز پر ٹکٹ فروخت ہوں گے، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں ایک،ایک سینٹر پر ٹکٹوں کی فروخت ہوگی۔

    کولن انگرم کی سنچری، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح‌ کو بریک لگادیا

    لاڑکانہ، سکھر، سیالکوٹ اور کوئٹہ بھی ایک،ایک سینٹر پر ٹکٹوں کی فروخت ہوگی، شہری ایک شناختی کارڈ پر 5ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

    پی ایس ایل کے لاہور میں 3 اور کراچی میں فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں۔ گروپ، کوالیفائر اور ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹس 500سے3ہزار میں دستیاب ہوں گی، نیشنل اسٹیڈٰیم کراچی میں شیڈول فائنل کی ٹکٹس 500 سے8ہزار میں دستیاب ہوں گی۔

    دوسری جانب آج کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن فور کے 15ویں میچ میں کولن انگرم کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔