Tag: Tickets Sale

  • پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    لاہور : کرکٹ کے شائقین کو اب دور جانے کی ضرورت نہیں رہی، بیکری پر دودھ ، ڈبل روٹی اور انڈوں کے ساتھ
    پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹ بھی دستیاب ہونگے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز کی ٹکیٹیں لاہور کی نجی بیکری میں فروخت ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔ پاکستان میں  کرکٹ کے سونے میدان آباد ہونے والے ہیں۔

    زمبابوے سے سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لئے شائقین تیار ہوجائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے، لیکن یہ ٹکٹ آن لائن کے علاوہ لاہور کی ایک بیکری پر بھی دستیاب ہونگے۔

    ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ دو سو پچاس روپے سے لے کر پندر سو تک ملیں گے۔جنرل انکلوژر کا ٹکٹ دو سو پچاس روپے ۔ دوسرے اسٹینڈرز کا پانچ سو روپے جبکہ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ پندرہ سوروپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    ون ڈے سیریز دیکھنے کے خواہش مند افراد کو سب سے سستا ٹکٹ ڈیڑھ سو روپے میں مل جائے گا، جبکہ دیگر انکلوژرز کی قیمت تین سو روپےسے لے ہزار روپے تک رکھی گئی ہیں۔

    ٹکٹ فروخت کرنے کے حقوق نجی بیکری کے پاس ہیں۔ شائقین کرکٹ آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ : کل زمبابوے اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

    کرکٹ ورلڈ کپ : کل زمبابوے اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

    سڈنی: ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں کل زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں گیارہویں ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے،عالمی کا آٹھواں میچ کل پول بی میں موجود زمبابوے اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

     زمبابوے کو ایونٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں باسٹھ رنز سے شکست ہوئی تھی، متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلےگی۔

     یو اے ای کی ٹیم دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، اس سے قبل یو اے ای کی ٹیم انیس سو چھیانوے میں ہونے والے عالمی کپ کا حصہ تھی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 111 رنز سے شکست دے دی

    کرکٹ ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 111 رنز سے شکست دے دی

    میلبورن: کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ ایک سو گیارہ رنز سے آؤٹ کلاس کردیا۔

    پہلے میچ کی طرح ایونٹ کا دوسرا میچ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، انگلش بولرز نے تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹڑیلیا کے تین مہرے جلد کھسکائے، لیکن جارج بیلی اور ارون فنچ کی شراکت نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگش ٹیم کے کپتان ای این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کینگروز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آغاز سے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 42ویں اوور میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جیمز ٹیلر کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز آسٹریلوی بولر کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا تاہم ان کے 98 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور کینگرو بولرز نے ایک کے بعد ایک انگلش کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     جیمز ٹیلر کے بعد انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس ووکس تھے جنہوں نے 37 رنز بنائے جب کہ ای این بیل 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     بہترین بلے بازی پر ایرن فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ: اب تک ساڑھے سات لاکھ ٹکٹس فروخت

    کرکٹ ورلڈ کپ: اب تک ساڑھے سات لاکھ ٹکٹس فروخت

    دبئی : آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ گیارہواں کرکٹ ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا۔ میگا ایونٹ کے لئے اب تک ساڑھے سات لاکھ ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

    دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلےکے آغاز میں اب صرف سات دن باقی رہہ گئے ہیں۔ جیسے جیسے ورلڈ کپ قریب آرہا ہےکھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کا جوش خروش بھی عروج پر جارہا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق گیارہویں ورلڈ کپ کے لئے اب تک ساڑھے سات لاکھ ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 14 فروری سے ہو رہا ہے۔

    امید کی جا رہی ہے کہ اس بار ٹورنامنٹ کے میچ دیکھنے کے لیے دس لاکھ سے زیادہ پرستار میدانوں میں آئیں گے۔ پندرہ فروری کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے کو ایونٹ کا سب سے بڑا میچ قرار دیاجارہاہے جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

  • پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زائد قیمت میں فروخت

    پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زائد قیمت میں فروخت

    ایڈیلڈ: کرکٹ ورلڈ کپ نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ آئندہ ماہ پندرہ فروری کو ہونے والے پاک بھارت سنسنی خیز مقابلے کے ٹکٹس مہنگے داموں فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بڑے ایونٹ کا بڑا میچ اور شائقین کو ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کا بے چینی سے انتظار ہے۔ جنوبی ایشیا کے ان روایتی حریفوں کا مقابلہ دیکھنے کا شوق نہ صرف ان کے آبائی ملکوں میں بہت زیادہ ہے بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ کے دلدادہ یہ میچ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    اسی لئے پندرہ فروری کو ایڈیلڈ میں ہونے والے سنسنی خیز اور پرجوش مقابلے کے ٹکٹس مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔ کانٹے دار میچ کے ٹکٹس اصل قیمت سے بیس گنا زیادہ نرخوں پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔

    ایڈیلیڈ میں شیڈول مقابلے کی ٹکٹ چار سو ڈالر تک فروخت کئے جارہے ہیں۔