Tag: Tiger Attack

  • شیر کے حملے میں لڑکی کی موت، 15 اضلاع میں ہائی الرٹ

    شیر کے حملے میں لڑکی کی موت، 15 اضلاع میں ہائی الرٹ

    بھارت کی ریاست تلنگانہ آصف آباد میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، شیر کے تازہ حملے میں نوجوان لڑکی جان کی بازی ہار گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف آباد میں لڑکی کی ہلاکت کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام چوکس ہوگئے ہیں اور 15اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ایدگام، نزرال، سیتا نگر، انوکوڑہ، گنارم، کڑامبا، آرے گوڑہ، بابو نگر علاقوں میں شیر کے گشت کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

    جنگلات کے قریب رہنے والوں کو کھیتی کے کام کے لیے نہ جانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور چوکس رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    اس سے قبل بھارت کے تلنگانہ کے نرمل ضلع میں شیروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    رپورٹس کے مطابق مدہول تعلقہ کے مختلف دیہات میں شیر گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس سے گاؤں والوں اور چرواہوں میں شدید بے چینی پھیل گئی۔

    عادل آباد اور نرمل کے سرحدی علاقے میں ایک شیر کو گھومتے اور سڑک پار کرتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کچھ نوجوانوں نے بنالی، ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر ہورہی ہے۔

    شیروں سے لوگ خوفزدہ، اسکول بند رکھنے کا اعلان

    حکام نے عوام کو انتباہ کیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور جنگل کے علاقے میں جانے سے مکمل پرہیز کریں، جنگلاتی عہدیداروں نے حفاظتی اقدامات کو مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • خونخوار چیتے کا ننھی بچی پر حملہ، خوفناک ویڈیو

    خونخوار چیتے کا ننھی بچی پر حملہ، خوفناک ویڈیو

    شیر جنگل کا بے تاج بادشاہ کہلاتا ہے، اس کو یہ اعزاز اس کی بہادری اور خطرناک ہونے کی بنا پر ہی دیا گیا ہے، اپنے شکار کو ہرممکن طور پر حاصل کرنا اس کی جبلت میں شامل ہے

    شیر ہو یا چیتا ان کا تعلق بلی کی نسل سے ہے ان خونخوار جانوروں کے پاس جانا بھی موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے، اس لیے شیر ہو یا چیتا جنگل میں ہو یا پھر چڑیا گھر میں نہایت خطرناک ہیں، اگر احتیاط نہ کی جائے تو یقیناً جان لیوا ہوسکتا ہے۔

    ایک ایسا ہی منظر چڑیا گھر میں بھی دیکھنے کو ملا جب ننھی بچی پر ایک بھوکے چیتے نے اچانک حملہ کر دیا۔ شیشے کے انکلوژر کے قریب بیٹھی شیر خوار بچی اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اتنے میں عقب سے شیر نے تاک لگا کر بچی پر حملہ کیا۔

    شیشے کی مضبوط دیوار کی دوسری جانب یہ بچی خوفزدہ ہو گئی تاہم شیشے کی دیوار کی موجودگی نے اسے بچالیا ورنہ چیتا بچی کو پلک جھپکتے ہی منہ کا نوالہ بنا لیتا۔

  • شیر نے اپنے نگہبان کو حملہ کر کے مار ڈالا

    شیر نے اپنے نگہبان کو حملہ کر کے مار ڈالا

    لندن: برطانیہ کے ایک قصبے ہمرٹن میں واقع چڑیا گھر میں شیر نے اپنی خاتون نگہبان کو حملہ کر کے ہلاک کردیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیر اس حصے میں جا پہنچا جہاں خاتون نگہبان اپنے کام میں مصروف تھی۔

    شیر اپنی عادت کے مطابق دبے قدموں چلتا ہو آیا اور اچانک اس نے خاتون پر حملہ کردیا۔

    اس دوران دیگر ملازمین نے بھی شیر کو دیکھ لیا اور وہ خاتون کو بچانے کے لیے گوشت کے ٹکڑے پھینک کر شیر کو اپنی طرف متوجہ کرنے لگے۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق خاتون ملازمہ کی موت اسی وقت واقع ہوگئی تھی جب انہوں نے خود کو ایک شیر کے ساتھ پنجرے میں بند پایا۔

    واقعے کے بعد چڑیا گھر کو بند کردیا گیا جبکہ انتظامیہ کی ذہنی حالت کے پیش نظر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرنے سے بھی معذرت کرلی گئی۔

    واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔