Tag: tiger force

  • ٹائیگر فورس کی  نشاندہی،  ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد گرفتار

    ٹائیگر فورس کی نشاندہی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد گرفتار

    اسلام آباد : ٹائیگر فورس کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیوں میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور پختونخو خواکے بعد ٹائیگر فورس اسلام آباد میں بھی متحرک ہوگئی ، ٹائیگر فورس کی اطلاع پر انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں ، جس میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    اشیائے ضروری کی زائد قیمتوں میں فروخت کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈاون جاری ہے ، اس دوران متعدد دکانیں اور اسٹور کو سیل کردیا گیا جبکہ لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کردیئے۔

    انتظامیہ نے سبزی منڈی میں بھی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سبزی اور فروٹ مہنگے داموں بیچنے والے 15 افراد کو گرفتار کرلیا ، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کریک ڈاؤن کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز خیبرپختونخوامیں ٹائیگرزفورس کی نشاندہی پرانتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور آٹا،چینی،چاول کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فلورملزکی آٹابلیک میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

    سب سےزیادہ کارروائیاں پشاور،مردان اورصوابی میں کی گئیں، چیف سیکریٹری کےپی کاظم نیازملک کریک ڈاؤن کی سربراہی کر رہے ہیں، ٹائیگر زفورس کی اطلاع پراشیا کی زائد قیمت میں فروخت کی نشاندہی پر انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ پربھاری جرمانے کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کردیں۔

    ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی جائے گی۔

  • مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن شروع

    مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن شروع

    لاہور : ٹائیگر فورس نے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر بڑی مقدار میں اسٹاک تحویل میں لے لیا جبکہ ملوث افراد پر بھاری جرمانے بھی کئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن شروع ہوگیا، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران سیالکوٹ میں آٹا، چینی اور چاول کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی، انتظامیہ نے بڑی مقدار میں اسٹاک تحویل میں لے کر اسٹورسیل کر دیے۔

    ٹائیگر فورس کی اطلاع پرلاہور کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں، ضلعی انتظامیہ نے ہنجروال میں واقع گودام پر چھاپہ مار کر چینی کے 50 کلو کے800 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے اور ملوث افراد پربھاری جرمانے جبکہ 4 ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔

    ٹائیگر فورس نے شہروں کےمختلف اسٹورز اوردکانوں پر فرضی خریداری کی ، خفیہ سروے میں اشیائے ضروری کی زائد قیمت میں فروخت بھی پکڑی گئی ، جس کے بعد ناجائز منافع خوری میں ملوث دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ پربھاری جرمانے عائد کئے اور متعدد دکانیں سیل کردیں۔

    ذخیرہ اندوزی کےخلاف کارروائی کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو دی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگرفورس کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگرفورس کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کے نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹائیگرفورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ٹائیگرفورس ای گورننس پلان پر مشاورت کی گئی، معاون خصوصی عثمان ڈار نے مستقبل کی منصوبہ بندی کاجامع پلان پیش کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پبلک سروسز کی نگرانی اور بہتری کیلئے ٹائیگر فورس سے مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹائیگرفورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ٹائیگرفورس کے نوجوان مقامی سطح پر گورننس کےمعاملات رپورٹ کرسکیں گے۔

    اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور صحت کی سہولتوں سے متعلق حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور پناہ گاہوں، مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اورعوامی مقامات پر سروسز کی فراہمی رپورٹ ہوگی۔

    تھانےکچہری، لینڈ ریکارڈ، بجلی چوری اورعوامی شکایات پر بھی نظر رکھ سکیں گے جبکہ سروسز کی فراہمی سے انکار یا رشوت ستانی کی کوشش کورپورٹ کیا جاسکے گا۔

    وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی پناگاہوں اورپرائس کنٹرول سےمتعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ، رپورٹ میں پناہ گاہوں میں دستیاب سہولتوں اور مسائل سے آگاہ کیاگیا ہے۔

    وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی رکنیت کالجوں اور جامعات تک لے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عثمان ڈار کو تعلیمی ادارے کھلتے ہی رکنیت مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    اس موقع پروزیراعظم نے کہا پاکستان کاگورننس نظام بہترکرنےکیلئے نوجوانوں کا تعاون درکارہے، نوجوانوں کوگورننس سسٹم کی بہتری میں کردارادا کرنےکاموقع دیں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کی بہتری کےلیےاپنی خدمات پیش کرنےکوتیارہیں، رکنیت کھولنےکےچند دن میں ایک لاکھ نئے رکن ٹائیگرفورس میں شامل ہوئے۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا کہ انشااللہ گورننس میں بہتری کاانقلابی منصوبہ کامیاب ہو گا۔

  • وزیراعظم کا  ٹائیگر زفورس کے موثر استعمال سے متعلق اہم فیصلہ

    وزیراعظم کا ٹائیگر زفورس کے موثر استعمال سے متعلق اہم فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ٹائیگر زفورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا، ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےٹائیگرز فورس کی ذمہ داریوں کومانیٹرکیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر زفورس کے موثر استعمال سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کرلیا ، ٹائیگر زفورس کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلی کیشن تیار کرالی ہے ، عثمان ڈار نے کہا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےٹائیگرزفورس کی ذمہ داریوں کومانیٹرکیا جائے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ایچ او ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایپ سےمنسلک ہوں گے ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اورموقع پرکارروائی ممکن ہو گی۔

    انھوں نے کہا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ ایپ کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پرایپ لانچ کریں گے، ٹائیگرزفورس خود ساختہ مہنگائی کی بھی نشاندہی کر سکے گی۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے والےخریداریادکاندارکےخلاف فوری کارروائی ممکن ہو گی، ہرٹائیگرزفورس کی پرفارمنس اور رضاکارانہ سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے گا، قومی خدمت کابہترین مظاہرہ کرنےوالےنوجوانوں سےوزیراعظم ملاقات کریں گے۔

  • شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں ٹائیگر فورس تیار کرلی

    شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں ٹائیگر فورس تیار کرلی

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے میں 6 ہزار جوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس تیار کرلی، فورس ہجوم والی جگہوں پر سماجی دوری یقینی بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقے کی یو سی میں ٹائیگرز فورس تیار کرلی، ملتان میں شاہ محمود کے حلقے کی گلی محلوں میں ٹائیگرز فورس عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے 30 یونین کونسلز میں ٹائیگر فورس کے 6 ہزار ارکان کو گروپس کی شکل میں تربیت دی، انہوں نے ٹائیگر فورس سے کہیں ویڈیولنک تو کہیں براہ راست خطاب کیا۔

    ٹائیگرز فورس کو یوٹیلیٹی اسٹورز، احساس مراکز، مارکیٹس، اسپتالوں اور مساجد سمیت ہجوم والی ہر جگہ پر سماجی دوری کی ترغیب دینے کی تربیت دی گئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ضرورت مندوں کی مدد کریں گے، انہوں نے ٹائیگر فورس سے خطاب میں قومی خدمت کو شعار بنانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ٹائیگرز فورس انسانیت کی خدمت میں لگ جائے، ٹائیگرز فورس میں آپ کا انتخاب انسانیت کی خدمت کے لیے ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں قوم کو ٹائیگرز فورس کی مدد کی ضرورت ہے، زین قریشی نے بھی حلقے میں 5 ہزار ٹائیگر فورس کی تربیت کردی۔ میرے اور زین قریشی کے حلقے میں 11 ہزار افراد لوگوں کی خدمت پر مامور ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، اس کا بچاؤ صرف احتیاط کرنا ہے۔

  • ٹائیگر فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی: وزیر خارجہ

    ٹائیگر فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے، ٹائیگر فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 156 اور این اے 157 میں رضا کار (ٹائیگرز) فورس تشکیل دے دی گئی، فورس میں شامل رضا کاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی، وزیر اعظم نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں، ایک کروڑ 12 لاکھ مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ انصاف امداد پیکج میں 25 لاکھ خاندانوں کو 25، 25 ہزار دیں گے۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے تحت بھی امداد مکمل طور پر سیاست سے بالا ہوگی۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ اپنی آبادیوں کے تحفظ پر ہے اور دنیا کرونا کا مقابلہ کر رہی ہیں، پوری دنیا اپنی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • ٹائیگرفورس کی ضروریات سے متعلق تیاری، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    ٹائیگرفورس کی ضروریات سے متعلق تیاری، گورنر سندھ کی اہم ملاقات

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیکسٹائل اور ڈیزائننگ صنعت کے 4 رکنی وفد نے اہم ملاقات کی۔ اس دوران حفاظتی لباس کی تیاری اور ٹائیگر فورس کی ضروریات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر ریلیف فورس میں بڑی تعداد میں نوجوان رجسٹریشن کروا رہے ہیں جس کے پیش نظر فورس کے لباس کی تیاری سے متعلق گورنر سندھ نے ٹیکسٹائل اور ڈیزائننگ صنعت کے سرمایہ کاروں سے اہم ملاقات کی۔

    4 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران درآمدی سازو سامان پر انحصار کم کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ طبی عملے اور رضا کاروں کے لیے حفاظتی لباس کی دستیابی نہایت اہم ہے، حفاظتی سازوسامان کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

    خیال رہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، رجسٹریشن پاکستان سیٹیزن پورٹل پراوپن کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس میں کنٹرول روم قائم اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اورخود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹرکرا یا۔ رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی 90 نوجوان ٹائیگرز پروگرام میں رجسٹرڈ ہوگئے۔

  • ٹائیگرفورس: ’’نوجوان کی بڑی تعداد رجسٹر ہونا چاہتی ہے‘‘

    ٹائیگرفورس: ’’نوجوان کی بڑی تعداد رجسٹر ہونا چاہتی ہے‘‘

    کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کل سے باقاعدہ یوتھ ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا، ٹیسٹ رن میں ملک بھر کے نوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مطابق پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ٹائیگر فورس کے لیے رجسٹر ہونا چاہتی ہے، ابتدائی طور پر صرف 32ہزار نوجوانوں نے خود کو رجسٹر کرلیا ہے، 50منٹ کے دورانیے میں 4لاکھ سے زائد ویب سائٹ ہٹس ریکارڈ ہوئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈیٹامرتب کیا جارہا ہے، ٹائیگرفورسز کو ڈسٹرکٹ لیول تک متحرک کیا جائے گا، 10 اپریل تک ڈیٹا مرتب کرلیا جائے گا، ٹائیگرفورس کو باقاعدہ کارڈ ایشو کریں گے، ٹائیگرفورس مستحقین کا ڈیٹا مرتب کرے گی، قرنطینہ سے متعلق آگاہی دے دی، اپوزیشن ٹائیگر فورس کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیر اعظم آج شام رجسٹریشن کا آغاز کریں گے

    معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کو بتا دینا چاہتا ہوں ٹائیگرفورس کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوگا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم نے بڑا اقدام اٹھایا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ممکنہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے سلسلے میں رجسٹریشن کل شروع ہوگی، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے ڈیٹا بیس سسٹم پر کام شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

  • کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے،چوہدری محمد سرور

    کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے،چوہدری محمد سرور

    لاہور : سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سترہ ماہ کی گورنری ان کے لئے زندگی کا سب سے تکلیف دہ دور تھا ، چاہنے کے باوجود کسی مجبور کی مدد نہیں کرسکا ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عمران خان ٹائیگرز فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے جس کا علاج اسپرین کی بجائے سرجیکل آپریشن سے ہی ممکن ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ، جو حکومت سو دن میں کارکردگی نہ دکھا سکے وہ پانچ سال میں بھی کچھ نہیں کرسکتی ۔

    تقریب سے پاکستان تحریک انساف کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، واضح رہے کہ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔