Tag: tiger-force-day

  • ٹائیگرزفورس ڈے،  کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل

    ٹائیگرزفورس ڈے، کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد : ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی مہم کے تحت کراچی سےخیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانےکیلئے پرعزم ہیں، معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 10کی بجائے20 لاکھ پودے لگانے کےانتظامات کر لئے ہیں، مہم بیک وقت چاروں صوبوں کےشہروں سےشروع ہو گی، وزیراعظم، وزرائےاعلیٰ اور گورنر صاحبان مہم کا حصہ ہوں گے۔

    امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مہم کا آغاز کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ میں عثمان ڈار کے ہمراہ مہم شروع کریں گے۔

    معاون خصوصی برائے ماحولیات نے کہا ٹائیگرزفورس کے 10 لاکھ رجسٹرڈ نوجوان مہم کا حصہ بنیں گے، چاہتےہیں سندھ حکومت بھی قومی مقصد کیلئے ساتھ دے، گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ میں مہم کی نگرانی کریں گے، عوام ساتھ دیں تو 10 ارب درخت لگانےکاٹارگٹ بھی حاصل کر لیں گے۔

    یاد رہے  وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔

  • ‘کل ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئے گی’

    ‘کل ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئے گی’

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کل ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئےگی اور بہادر نوجوان دس بلین ٹری میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر نوجوان دس بلین ٹری میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ٹن بلین ٹری پر ٹائیگر فورس کے ساتھ اسلام آباد میں پودے لگائیں گے جبکہ وفاقی اورصوبائی وزرا اپنے اپنے حلقوں کے ساتھ مل کرپودے لگائیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اپوزیشن آئے آگے بڑھے ،سیاسی مخالفت ایک طرف رکھے ، شبہازشریف،بلاول بھٹو،خواجہ آصف آئیں مل کر پودا لگاتے ہیں اور ہم سب مل کرایک یکجہتی کا پیغام قوم کو دیتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ میں ایک لاکھ 54نوجوان حکومت کےساتھ کام کرنےکےمنتظرہیں، سندھ کے بیشتر علاقے ویران ہیں،آئیں مل کر کراچی کو سرسبز کرتے ہیں، قوم بھی دیکھے گی کون کون رہنما ٹائیگرفورس کے ساتھ مل کرپودے لگاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 5مہینوں سے یہی ٹائیگر فورس خدمت کررہی تھی، اسی ٹائیگر فورس سے نوجوان مستقبل کے لیڈرز بنیں گے، احسن اقبال اکثر کہتے تھے ٹائیگرفورس نظرنہیں آرہی، کل ٹائیگرفورس پاکستان میں پودے لگاتے نظر آئےگی۔

  • سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگرز فورس ڈے منایا جائے گا، گورنرسندھ نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق 9اگست کو ملک بھر میں ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تیاریاں جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی سطح پر اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی، جس میں سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگرزفورس ڈے منایا جائے گا، سندھ میں ٹائیگرز فورس کی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ قومی مفاد کے معاملے میں سندھ حکومت کا عدم تعاون افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی تھی معاملے کو  سیاست کی نذر نہ کریں، شجرکاری مہم کی زیادہ ضرورت اس وقت سندھ کے علاقوں میں ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ذاتی انااور ہٹ دھرمی کی بجائے پاکستان اور آنے والی نسلوں کاسوچیں، وفاقی حکومت ٹائیگرزفورس رضا کاروں کوتنہانہیں چھوڑے گی۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا نوجوان رضا کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے اور خود ٹائیگرزفورس کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ لوں گا۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پر 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تیاریاں جاری

    وزیراعظم کی ہدایت پر 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تیاریاں جاری

    لاہور : وزیراعظم کی ہدایت پر 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈےمنانے کی تیاریاں جاری ہے، پنجاب حکومت نے بھی شجر کاری مہم کیلئے خصوصی ایپلی کیشن تیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈےمنانے کی تیاریاں جاری ہے ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ٹائیگر زفورس ڈے کے انتظامات اور تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    خیبرپختونخواکے بعد پنجاب حکومت نے بھی شجر کاری مہم کیلئے تیار کرلی گئی ہے ، عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت 12 لاکھ درخت لگائے گی اور صوبے بھر میں 520 تقریبات ہوں گی۔

    تقریبات میں ٹائیگرزفورس رضاکارصوبائی، وفاقی وزرا، اسمبلی اراکین اور گورنر شریک ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور اور سیالکوٹ میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے۔

    اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خصوصی ایپلی کیشن تیار کر لی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں عثمان بزدار نے کہا تھا پنجاب حکومت 9 اگست کو ٹائیگرز فورس ڈے منائے گی ، ٹائیگرزفورس ڈے پر 12لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے ٹائیگرز فورس ڈے پر تقریبات میں بھرپور حصہ لیں ، ہم اپنی نسلوں کوبہترین،صاف ماحول دینے کے مشن پر گامزن ہیں ، سابق دور میں نمائشی منصوبوں کی آڑمیں درختوں کوبےدردی سےکاٹاگیا، درختوں کی کٹائی کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ، 2023 تک ویژن کے مطابق10 ارب پودے لگانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • وزیراعظم کا عید کے فوری بعد ’’ٹائیگر فورس ڈے‘‘منانے اور رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا عید کے فوری بعد ’’ٹائیگر فورس ڈے‘‘منانے اور رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عید کے فوری بعد ’’ٹائیگر فورس ڈے‘‘منانے کا اور رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی عثمان ڈار اور ملک امین اسلم سے ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعظم نے عید کے فوری بعد ’’ٹائیگر فورس ڈے‘‘منانےکا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگرفورس رضاکار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے اور نوجوان مون سون پلانٹیشن کےدوران ایک کروڑدرخت لگائیں گے۔

    اس حوالے سے وزیراعظم بدھ کونوجوانوں کےلیےخصوصی ویڈیوپیغام بھی جاری کریں گے، جس میں نوجوانوں سےشجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔

    عمران خان نے رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپ کے ذریعے کھول دی جائے گی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ  نوجوان تیاری کریں،وزیراعظم نئی ذمے داریوں کااعلان کرنےوالےہیں، ٹائیگرفورس نےکورونا وبامیں ذمےداریاں زبردست انداز میں نبھائیں۔

    ،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد:شاندار خدمات پرنوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نوجوانوں کوتعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں، نوجوان سیاسی وابستگی اور نظریات سےبالاترہوکر صرف ملک کاسوچیں۔