Tag: Tiger Shroff

  • شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف بڑی مشکل میں پھنس گئے

    شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف بڑی مشکل میں پھنس گئے

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف گٹکھا برانڈ کے ساتھ اپنی وابستگی کی وجہ سے قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیشن کی جانب سے  تینوں اداکاروں کو  پان مصالحہ کے مبینہ طور پر گمراہ کن اشتہارات پر جاری کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ کمیشن نے ومل پان مصالحہ کے چیئرمین ومل کمار اگروال کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے چاروں افراد کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو طلب کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمیشن نے جاری کردہ نوٹس میں  کہا کہ ومل کمار سمیت تینوں اداکاروں یا تو خود یا پھر اپنے نمائدے کے ذریعے حاضری کو ممکن بنائیں ورنہ غیر حاضری کی صورت میں کمیشن اپنا یکطرفہ فیصلہ جاری کردے گی۔

    اس کے علاوہ کمیشن نے تمام اداکاروں اور پان مصالحہ مینوفیکچرنگ کمپنی کو نوٹس کی وصولی کے دن سے 30 دن کے اندر اپنے جوابات داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جےپور سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کی جانب سے کمیشن کو شکایت کی گئی تھی کہ پان مصالحہ میں زعفران شامل ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا  گیا ہے، جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں لوگ اس مضر صحت پان مصالحے کا استعمال کر رہے ہیں اور کمپنی کروڑوں روپے کما رہی ہے۔

  • ڈانس ویڈیو : ٹائیگر شیروف بھی پاکستانی بچے کے فین بن گئے

    ڈانس ویڈیو : ٹائیگر شیروف بھی پاکستانی بچے کے فین بن گئے

    مائیکل جیکسن اور بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف سے متاثر پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ڈانس ویڈیو نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچادی۔

    بھارتی اداکار و معروف ڈانسر ٹائیگر شیروف بھی اپنے پاکستانی مداح سے ملنے کیلئے بے چین ہیں ان کا کہنا ہے کہ کسی دن اس بچے سے ضرور ملاقات کروں گا۔

    فن اور سوشل میڈیا کی سرحدیں نہیں ہوتی، اس بات کو ثابت کیا ہے ایک پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ڈانس ویڈیو نے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ہوبہو ٹائیگر شیروف کی طرح ڈانس کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس میں کامیاب بھی رہا۔

    بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اسکول یونیفارم میں بریک ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سبحان سہیل نے اپنے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بڑا ہو کر ٹائیگر شروف جیسا بننا چاہتا ہے، اس کو ڈانس کا خیال ٹائیگر کی ویڈیو دیکھ کر ہی آیا تھا۔

    ٹائیگر شروف پاکستانی بچے سے ملنے کے خواہشمند

    یہ ویڈیو جب ٹائیگر شروف تک پہنچی تو انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس بچے سے کسی دن ملاقات کریں گے۔

     

  • باغی 2 نے 250 کروڑ کما لیے، ٹائیگر شیروف خانز کو ٹکر دینے کے لیے تیار

    باغی 2 نے 250 کروڑ کما لیے، ٹائیگر شیروف خانز کو ٹکر دینے کے لیے تیار

    ممبئی: فلم باغی 2 نے 250 کروڑ کا شان دار بزنس کرکے ابھرتے ہوئے اداکار ٹائیگرشیروف کو اسٹار بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ریلیز ہونے والی ساجد ناڈیاوالا کی اس فلم نے توقع سے زیادہ بزنس کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کو چونکا دیا۔ فلم مجموعی طور پر 250 کا بزنس کر چکی ہے، یعنی فلم لوکل اور انٹرنیشنل دونوں مارکیٹوں میں سپرہٹ ثابت ہوئی۔

    ایکشن اور اسٹنٹ سے بھرپورباغی 2 کو اگرچہ فلمی پنڈتوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا تھا، مگر ناظرین نے اسے بے حد سراہا گیا اور 30 مارچ کو بڑے پردے پر پیش ہونے والی اس فلم کو شان دار ردعمل ملا۔

    فلم نے پہلے دن 25.10 کروڑ کا بزنس کر کے تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا۔ یاد رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر فلم پدوماوت بھی اپنی ریلیز کے پہلے دن اتنا بزنس نہیں کرسکی تھی۔ یوں ٹائیگر کی فلم سال کی سب سے بڑی اوپننگ قرار پائی۔

    فلم پنڈتوں کے مطابق فقط پانچ فلمیں کرکے ٹائیگر شیروف اس مقام تک پہنچ چکے ہیں، جہاں تک رسائی کے لیے ان کی نسل کے اداکاروں کو شدید جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ اس کا سبب ٹائیگر کی ایکشن کی قابلیت اور ڈانس کی مہارت ہے، جس کی وجہ سے ٹائیگر کی فلموں کو متاثر کن رسپانس ملا۔ اب تک باغی 2 انڈیا میں 150 کروڑ کا بزنس چکی ہے۔

    واضح رہے کہ کنگ خان شاہ رخ خان کی حالیہ فلمیں بھی 150 کروڑ کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ اجے دیوگن اور اکشے کمار کی ایک دو فلموں ہی نے انڈیا اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اتنا بزنس کیا۔

    یعنی باغی 2 کے ذریعے ٹائیگر شیروف خانز کی مقبولیت کے قریب پہنچ گئے ہیں اور سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔


    کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے پوسٹرز جاری کر دیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔