Tag: Tiger Woods

  • ٹائیگرز ووڈز کی  ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق

    ٹائیگرز ووڈز کی ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو ونیسا ٹرمپ سے سابق عالمی نمبر ون گولفر ٹائیگرز ووڈز نے روابط کی تصدیق کر دی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی سابقہ اہلیہ ونیسا اور ووڈز کی دوستی کے چرچے 5 ماہ سے ہورہے ہیں۔

    اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ووڈز نے ونیسا کا نام نہیں لکھا، بلکہ تصاویر لگائی ہیں اور پیغام میں لکھا ہے کہ زندگی آپ کے ساتھ بہتر ہے اور آگے سفر کی منتظر ہے۔

    پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ نجی زندگی کی پرائیویسی رکھنے کو سراہیں گے۔ ونیسا کی ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کے ساتھ 2005ء سے 2018ء تک 12 برس شادی قائم رہی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں، یہ دونوں نجی زندگی پرائیویٹ رکھتے ہیں اور دونوں والدین بھی ہیں۔

    دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، دونوں کے درمیان تعلقات آ گے بڑھ رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی کچھ واضح نہیں لیکن دونوں فلوریڈا میں رہتے ہیں، ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں، وہ اپنے دادا کے ساتھ بھی گولف کھیلتی ہیں۔

    امریکی صدر کے خط سے متعلق ایران کا بڑا بیان

    یاد رہے کہ ووڈز نے 2010ء میں اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی جبکہ ٹرمپ جونیئر اور ونیسا میں علیحدگی 2018ء میں ہوئی تھی۔

  • ٹرمپ کی سابقہ بہو اور ٹائیگر ووڈز میں قربتیں بڑھنے لگیں

    ٹرمپ کی سابقہ بہو اور ٹائیگر ووڈز میں قربتیں بڑھنے لگیں

    ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ اور معروف گولفر ٹائیگر ووڈز کی دوستی کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ اور معروف گولفر ٹائیگر ووڈز کے مابین مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ونیسا ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ہیں، ان کے ٹائیگر ووڈ سے تعلقات سنجیدہ نہیں، لیکن دونوں کے درمیان تعلقات بہت تیزی سے سنجیدگی میں تبدیل ہورہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں، یہ دونوں نجی زندگی پرائیویٹ رکھتے ہیں اور دونوں والدین بھی ہیں۔

    ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، مبینہ طور پر تعلقات سست روی سے آ گے بڑھ رہے ہیں لیکن یہ تعلقات سنجیدہ اور مستقل ہونے کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کاکہنا ہے کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی کچھ واضح نہیں لیکن دونوں فلوریڈا میں رہتے ہیں، ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں، وہ اپنے دادا کے ساتھ بھی گولف کھیلتی ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010ء میں اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی جبکہ ٹرمپ جونیئر اور ونیسا میں علیحدگی 2018ء میں ہوئی تھی۔

    دوسری جانب کیلیفورنیا میں ڈسٹرکٹ جج ولیم السپ نے ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ہزاروں وفاقی ملازمین کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا، کیلیفورنیا میں ڈسٹرکٹ جج ولیم السپ نے ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ہزاروں وفاقی ملازمین کو فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی ملازمین کو برطرف کرنے کا بوگس جواز پیش کیا گیا، عدالت نے فیصلے میں وفاقی اداروں کے پروبیشنری ملازمین کوبحال کرنیحکم دیا، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ملازمتوں سے فارغ کردیا تھا۔

    غزہ میں قیدیوں کی حوالگی کے مقامات سے اسرائیلی جاسوسی آلات برآمد

    جج نے چھ وفاقی اداروں،محکمہ دفاع، سابق فوجیوں کے امور، زراعت، توانائی، داخلہ اور خزانہ کو حکم دیا کہ وہ غلط طریقے سے برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کرے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ممتاز گالفر  ٹائیگر ووڈز کو تمغہ آزادی پیش کر دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ممتاز گالفر ٹائیگر ووڈز کو تمغہ آزادی پیش کر دیا

    واشنگٹن: ممتاز امریکی گالفر ٹائیگر  ووڈز  کو صدارتی تمغہ آزادی سے نوازا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نام ور کھلاڑ کو وائٹ ہاؤس میں یہ ایوارڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا. امریکی صدر نے گولفر کو اعلیٰ ترین اعزاز دیتے ہوئے ان کی جیتنے کی عادت کو سراہا.

    امریکی صدر نے کہا کہ آپ کی حیران کن واپسی، آپ کی حیران کن زندگی اور مداحوں کے لیے خوشگوار یادیں تخلیق کرنے کے لیے میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں.

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ آگے کیا کرنے والے ہیں، یہ جاننے کے لیے ہم بے صبر ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں 43 سالہ ٹائیگر ووڈز نے اپنی والدہ، 2 بچوں، اپنی گرل فرینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ 2008 کے یو ایس اوپن جیتنے کے بعد چوٹ لگنے کے باعث کھیل سے دور رہنے والے ٹائیگر ووڈز نے گزشتہ ماہ ماسٹرز ٹورنامینٹ میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا تھا.

    مزید پڑھیں: ٹائیگر ووڈز نے قسمت کو منا لیا، 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

    اس موقع پر گالفر نے کہا کہ میں نے اچھا اور برا وقت دیکھا، بلندی اور پستی دیکھی، میرے والد اب یہاں نہیں، لیکن میری ماں یہیں ہیں، مجھے میری ماں سے بہت محبت ہے۔

    ٹائیگر ووڈز کا کہنا تھا کہ ان کی ماسٹرز میں جیت ان نظریات کو ثبوت ہے، جن کی انھوں نے پیروی کی.

  • ٹائیگر ووڈز نے قسمت کو منا لیا، 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

    ٹائیگر ووڈز نے قسمت کو منا لیا، 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

    جارجیا: گالف کے نامور کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر ووڈ نے امریکا کے شہر جارجیا میں ہونے والے ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا.

    ممتاز کھلاڑی نے 14 سال بعد دی ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، ٹائیگر ووڈز نے پہلے راﺅنڈ میں 2، دوسرے میں 4، تیسرے میں 5 اور چوتھے راﺅنڈ میں 2 انڈر پار کے ساتھ اپنے میچ کا اختتام کیا. میچ میں ان کی جیت کا اسکور 275 رہا۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے پانچویں مرتبہ ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے.

    البتہ یہ بھی خیال رہے کہ اس عظیم کھلاڑی کو ایک عرصے سے پریشانیوں نے گھیر رکھا تھا اور وہ کوئی بڑا ٹورنامنٹ اپنے نام نہیں کیا سکے تھے.

    ممتاز امریکی سیاہ فام کھلاڑی نے گیارہ سال بعد کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ ان کا شمار گالف کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے.