Tag: Tiger Zinda Hai

  • سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

    سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے متنازع اداکار کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور یہ اب تک کمانے والی دوسری بڑی انڈین فلم بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلم سنجو نے ریلیز کے 28 روز میں اب تک 339 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کر کے ’دنگل‘ کے بعد بالی ووڈ دوسری بڑی فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    اگر یوں کہا جائے کہ بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار رنبیر کی ’سنجو‘ میں کی جانے والی اداکاری نے عامر خان اور سلمان خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ بزنس کیا تھا جس کے بعد سے اُس کی کامیابی کا سفر اب تک جاری ہے اور لوگ اسے دیکھنے میں دلچپسی لے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سنجو کی کامیابیوں‌ میں‌ کتنی ناکامیاں‌ شامل

    بھارتی سینما گھروں میں 28 روز بعد بھی لوگ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم دیکھنے آرہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر شوز اب بھی جاری ہیں۔

    اس سے قبل مسٹر پرفیکٹ (عامر خان) کی پی کے نے باکس آفس پر 339 کروڑ 50 لاکھ جبکہ سلمان خان کی ’ٹائیگرزندہ ہے‘ نے 339 کروڑ 16 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی تھی۔

    علاوہ ازیں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم دنگل تھی جس نے باکس آفس پر 370 کروڑ کا کاروبار کیا تھا اور اب سنجو 333 ارب کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ سنجو مستقبل میں دبنگ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ”تھری ایڈیٹس“ اور” پی کے“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ممتاز اداکار سنجے دت کی زندگی کے مختلف ادوار کو یکجاں کرکے فلم بنانے کا اعلان دو برس قبل کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم سنجو، رشی کپور 25 برس پرانی تصویر سامنے لے آئے

    سنجے دت کا شمار بالی وڈ کے متنازع ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی زندگی میں محبت کی کہانیاں، منشیات اور اسلحہ رکھنے جیسے بڑے اسکینڈلز سامنے آئے۔

    انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر دینے والے سنجے دت کو ایک بار جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، ایک دور میں تصور کیا جاتا تھا کہ شاید منا بھائی کے مرکزی کردار کا فلمی مستقبل ختم ہوگیا مگر انہوں نے اپنے کرداروں اور صلاحیتوں سے ایک بار پھر انڈسٹری میں جگہ بنائی۔

    فلم سنجو 29 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی، معروف ہندوستانی نقاد ترن آدیش نے کہانی کو ماسٹر پیس ٹھہرایا اور جذبات سے بھرپور ایک طاقتور فلم قرار دیتے ہوئے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کوخوب سراہا۔

    خیال رہے کہ سنجو فلم سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے، اس فلم میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا اور خوب داد سمیٹی، سنجو رنبیر کی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی۔

    فلم میں پریش راول سنیل دت اور منیشا کوئرالا نرگس کے روپ میں نظر آئے ہیں جبکہ دیا مرزا اور سونم کپور نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔


  • بالی ووڈ کے دبنگ خان شاعر بن گئے

    بالی ووڈ کے دبنگ خان شاعر بن گئے

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان شاعر بن گئے، ان کے مداح بالی ووڈ کے دبنگ خان کا نیا انداز دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ادکاری کے بعد اب شاعری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، انہوں نے اپنی نئی فلم ’ریس تھری‘ کے گانے لکھنے کے لیے قلم اٹھا لیا ہے۔

    باصلاحیت اداکار اس سے قبل فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ڈائیلاگ لکھ چکے ہیں جس پر انہوں نے بھرپور داد وصول کی تھی، سلمان خان اب فلم ’ریس تھری‘ کے گانے لکھ رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    سلمان خان’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے لیے کہاں چلے گئے

    خیال رہے کہ بھارتی اداکار کے والد سلیم خان بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اسکرپٹ رائٹر ہیں جو ماضی میں بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ کے لئے ڈائیلاگ لکھ چکے ہیں۔

    بالی وڈ سلطان ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے اور فلم نگری میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ’’ریس تھری‘‘ پراجیکٹ پر مستقل مزاجی سے کام کرہے ہیں۔ ان کے دیگر پراجیکٹس میں فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’ویلکم ٹو نیویارک‘‘ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ریس کے ابتدائی حصوں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    سلمان خان کے ٹوئیٹ نے تہلکہ مچا دیا

    ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والے یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘ریس تھری ‘اس سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے کو تیار

    کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈال کترینہ کیف فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بحیثیت جاسوس پاکستانی لڑکی زویا کا کردار نبھایا تھا جسے فلمی مداحوں نے خوب پسند کیا جس کے بعد وہ اپنے نئے پروجیکٹ میں بھی پاکستانی لڑکی بنیں گی۔

    معروف ہدایت کار علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں مقبول ادکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر’ کی سیکوئل تھی۔

    سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشہور پرودکشن ہاؤس نے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس کی کاسٹ کا اعلان بعد میں کیا جانا تھا تاہم بھارتی میڈیا نے اس سے قبل ہی کاسٹ کے حوالے سے خبریں بریک کردیں۔

    معروف ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم میں جہاں اداکارہ کترینہ کیف پاکستانی لڑکی کا کردار نبھائیں گیں وہیں بالی ووڈ دبنگ خان ایک بچی کے باپ کا کردار ادا کریں گے، فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

    محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم ‘ریس 3‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں ان کے مد مقابل انیل کپور، بوبی دیول اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبنگ خان کے مداحوں‌  کے لیے خوش خبری: ’ریس تھری‘ کا پہلا مرحلہ مکمل

    دبنگ خان کے مداحوں‌ کے لیے خوش خبری: ’ریس تھری‘ کا پہلا مرحلہ مکمل

    ممبئی: دبنگ خان فلم ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے بعد اپنی نئی فلم ’’ریس تھری‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو رواں سال عید پر ریلیز کی جائی گی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان اپنی اگلی فلم ’’ریس تھری‘‘ پر تیزی سے کام کر رہے ہیں، جس کا پہلا حصہ مکمل ہوچکا ہے۔

    بالی وڈ سلطان ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے اور فلم نگری میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ’’ریس تھری‘‘ پراجیکٹ پر مستقل مزاجی سے کام کرہے ہیں۔ ان کے دیگر پراجیکٹس میں فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’ویلکم ٹو  نیویارک‘‘ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ریس کے ابتدائی حصوں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    فلم ’’ ریس تھری ‘‘ کے ہدایت کار رومیو ڈی سوزا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم کی تیاری تیزی سے جاری ہے، پراجیکٹ کو عید سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا،  فلم کا ایک حصہ مکمل ہوچکا، اگلے شیڈول کی شوٹنگ ابوظہبی اور تھائی لینڈ میں کی جائے گی۔

    فلم کے پہلے حصے کی تیاری مکمل ہونے کی خوشی میں سلمان خان نے اپنے ساتھی  اداکاروں کے ساتھ کیک کاٹا اور تصویریں بنوائیں، مذکورہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں سلمان خان سمیت بوبی ڈیول، ثاقب سلیم، انیل کپور، ڈیزی شاہ، اور پوجا ہیج اداکار شامل ہیں۔

    خیال رہے بوبی دیول گذشتہ برس اپنے والد دھرمندر اور بھائی سنی ڈیول کے ساتھ فلم ’’پوسٹر بوائز‘‘ میں دیکھا گیا تھا، لیکن فلم خاطر خواہ کامیابی نہیں سمیٹ سکی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ نے423 کروڑکمالیے

    سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ نے423 کروڑکمالیے

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سپراسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگرزندہ ہے نے صرف 10 دن میں دنیا بھر سے 423 کروڑ کما کرفلم انڈسٹری کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگرزندہ ہے نے باکس آفس پر دھوم مچادی، فلم نے 10 دنوں میں 423 کروڑ کما کرثابت کردیا کہ سلمان خان ہی باکس آفس کے سلطان ہیں۔

    فلم ٹائیگرزندہ ہے میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا، فلم میں سلمان خان کو ان کی اداکاری اور ایکشن مناظر کے لیے کافی سراہا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق فلم ’باہوبلی 2‘ کے بعد ٹائیگرزندہ ہے ہے صرف دس دنوں کے اندر 423 کروڑ کما کراس سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی۔

    باربی ڈول کترینہ کیف ٹائیگرزندہ ہے کی کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی موجودگی کے باوجود لوگ میرے کردار کے بارے میں بات کررہے ہیں، میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اس سے قبل اپنی 52 ویں سالگرہ کے موقع پرفلم ٹائیگرزندہ ہے کی کامیابی کا سہرا اداکارہ کترینہ کیف کےسرباندھتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کی کامیابی کا صرف ایک ہی راز ہے اور وہ کترینہ کیف ہے۔

    واضح رہے کہ ٹائیگرزندہ ہے دراصل 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے، فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف 40 نرسوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے بجاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سلمان‌ خان کا دیوالی پر مداحوں کیلئے فلم "ٹائیگر زنده ہے”کے پوسٹر کا تحفہ

    سلمان‌ خان کا دیوالی پر مداحوں کیلئے فلم "ٹائیگر زنده ہے”کے پوسٹر کا تحفہ

    ممبئی : بالی ووڈ کے سلطان اور سپراسٹار سلمان خان نے دیوالی پر ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ اپنے مداحوں کو کبھی نہیں بھولتے، سلمان خان نے دیوالی کے موقع پر اپنے  مداحواں کیلئے فلم "ٹائیگر زنده ہے”کا پوسٹر جاری کردیا ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم "ٹائیگر زنده ہے” کا پہلا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو دیوالی کا شاندار تحفہ دے دیا۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ ’ کیا آپ کو پسند آیا ‘ اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا کہ وہ کرسمس پر ملیں گے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ "ٹائیگر زنده ہے” کا پوسٹر ان نایاب پوسٹروں میں سے ایک ہے، جن میں سلمان خان کا چہرہ نظر آرہا ہے۔

    اگر مداحوں کو یاد ہو تو فلم ٹیوب لائٹ ، ایک تھا ٹائیگر اور دبنگ کے پوسٹر میں سلمان خان کا بیک دیکھایا گیا۔

    خیال رہے فلم میں کترینہ کیف اور سلمان خان 5 سال کے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر ہے جبکہ سلمان خان فلم میں ایک انتیلی جنس آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں، فلم 2012 میں بننے والی فلم ’ ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جبکہ فلم دسمبر میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    قبل ازیں فلم ڈائریکٹر نے سلمان اور کترینہ کی آسٹریلیا میں ہونے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں دونوں اداکار انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹرفلم’ایک تھا ٹائیگر‘ کےسیکویل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ولن کا کردار کون نبھائے کا مداح جاننےکے لیے بے تاب ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہےاوراس بار یہ سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو لیکر نہیں بلکہ ولن کےکردار کی وجہ سےخبروں کی سرخیوں میں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپوٹس کےمطابق اس بار بالی ووڈ کے سلطان کے سامنے کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کےسپراسٹار سدیپ سنجیوولن کے روپ میں نظر آئیں گےتاہم اس حوالے سےسلمان خان یاان کی ٹیم کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

    اگر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بھارتی اداکار سدیب سنجیو ولن کا کردار نبھارہے ہیں تویہ ان کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 6سال بعد واپسی ہوگی۔


    مزید پڑھیں:سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟


    خیال رہےکہ آخری بار وہ رام گوپال ورما کی ڈائریکشن میں بننے والی ہارر فلم ’پھونک‘ میں جلوہ گرہوئے تھے۔فلم کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاتھا۔

    یاد رہےکہ اس قبل گزشتہ سال نومبر میں فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘سےمتعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم میں باربی ڈول کترینہ کیف ولن کا کردار نبھائیں گی۔

    واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔