Tag: tigers force

  • ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے خصوصی جیکٹس یا شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے خصوصی جیکٹس یا شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    سیالکوٹ : ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے رضاکاروں کوخصوصی جیکٹس یاشناختی کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور سیالکوٹ کی انتظامیہ کو ابتدائی  ٹیسٹ رن ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کردی، منظوری کے بعد ماڈل کو پورےملک میں شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور انتظامی افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں ٹائیگرزفورس کی پہچان کیلئے شناختی علامت جاری کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ شناخت کیلئے رضاکاروں کو خصوصی جیکٹس یاشناختی کارڈجاری کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں سیالکوٹ کی انتظامیہ کوابتدائی ٹیسٹ رن ماڈل تیارکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا منظوری کےبعدماڈ ل کوپورےملک میں شروع کیاجائےگا جبکہ ٹائیگرز فورس اورانتظامیہ میں بہترکوآرڈینیشن کیلئےضلعی سطح پرڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    شاہ محمودقریشی نے عثمان ڈاراورچیف سیکرٹری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا میرے حلقے میں ٹائیگرزفورس کی حاضری کا تناسب60 فیصد ہے۔

    اجلاس میں متوقع سیلاب،پرائس کنٹرول،کورونا ایس اوپیزپر عمل سےمتعلق حکمت عملی طے کی گئی جبکہ چیف سیکرٹری نےرہنمائی فراہم کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

  • وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک

    وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک ہوگئے اور ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک ہوگئے اور مختلف شہروں میں عوامی آگاہی کیلئے نکل پڑے۔

    ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی اور دکانوں، مارکیٹوں میں نو ماسک نو سروس کے کارڈز کی تقسیم کی گئی۔

    وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ٹائیگر فورس نے کہا جو شخص ماسک نہیں پہنے گا اسے خدمات کی فراہمی روک دی جائے گی اور ماسک پہننے والے شخص کو ہی دکانوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

    رضاکاروں کا کہنا تھا کہ دکان مالکان ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے رضاکاروں سے تعاون کریں گے ، نو ماسک نو سروس کی مہم کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان نے رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کی، ہم نے 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کی، ایک لاکھ 75 ہزار رضاکاروں نے کام کیا، محدود لاک ڈاؤن کے لیے ٹائیگر فورس کو ٹریننگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنےکیلئےایس اوپیزتیارکیے تاکہ ان پرعمل ہو، کرونا سے متعلق ایس او پی پر عمل کی ضرورت ہے، کورونا ٹائیگرز لوگوں میں شعور پیدا کریں گے، ٹائیگرفورس کو کیا کرنا ہے، باقاعدگی سے ہدایات جاری کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس رضا کاروں سے خطاب کریں اوراہم ذمہ داریاں سونپیں گے،عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کوروناسےآگاہی کیساتھ نوجوانوں کومستقبل کیلئےمزیدذمہ داریاں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگرز فورس سے مزید محاذوں پرقومی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ تیار ہے، وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس رضا کاروں سے خطاب کریں گے ، جس میں عمران خان ٹائیگرز فورس کو مزید اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ رجسٹرڈ10لاکھ نوجوان رضا کاروں کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، ٹائیگرزفورس سےرمضان میں ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

    ٹائیگرزفورس نے مساجد،یوٹیلیٹی اسٹورزمیں سماجی فاصلےسمیت ایس او پیزپرعملدرآمدکرایا اور راشن تقسیم،قرنطینہ منیجمنٹ سینٹر،احساس کیش تقسیم میں بھی معاونت کی جبکہ یوسی سطح پر بے روزگار افراد کی نشاندہی میں بھی نوجوانوں سے مدد ملی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم آج شام 5بجےنوجوانوں سےاہم خطاب کرنےجارہےہیں، کوروناسےآگاہی کیساتھ نوجوانوں کومستقبل کیلئےمزیدذمہ داریاں دیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹائیگر فورس سےکوروناوبا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے خدمات لی جائیں گی۔

    وزیراعظم ٹائیگر فورس کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے جبکہ احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔

  • وزیراعظم کا  ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹائیگر فورس سےکوروناوبا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے خدمات لی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےمعاون خصوصی عثمان ڈار کی اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام،ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ٹائیگر فورس سےکوروناوبا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے خدمات لی جائیں گی۔

    وزیراعظم جلد رضا کار فورس کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے اور قومی رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال،کلین اینڈ گرین مہم کیلئے بھی ٹاسک سونپا جائے گا۔

    وزیراعظم ٹائیگر فورس کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے جبکہ احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے بریفنگ میں بتایا 1 لاکھ65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمےداریوں کو سر انجام دیا، پنجاب سے 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ خیبرپختونخواسے 1 لاکھ 24 ہزار نوجوانوں نے حکومت کی معاونت کی۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ زیادہ تر نوجوانوں کی تعداد پڑھے لکھے افراد پر مشتمل ہے، نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے،نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرز فورس کے  نوجوانوں سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرز فورس کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگرزفورس کے رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کریں گے، جس میں عمران خان نوجوانوں کو گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سہ پہرسوا3بجےخطاب کریں گے، جس میں وزیراعظم ٹائیگرزفورس کے رجسٹرڈ نوجوانوں سےمخاطب ہوں گے اور نوجوانوں کوگائیڈلائنز فراہم کریں گے۔

    یاد رہے ٹائیگرفورس کوآج ملک بھرمیں آپریشنل کیاجائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نےارکان اسمبلی کااجلاس بھی طلب کرلیاہے، عثمان ڈاراورارکان اسمبلی وڈیولنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس سے متعلق گائیڈ لائینزدیں گے، خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی کااہم اجلاس بھی طلب کیاگیا ہے۔

    یاد رہے 30 اپریل کو وزیراعظم نے رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹائیگر فورس کو پیر سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے اور میں خود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کروں گا۔

    وزیراعظم کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار متحرک ہوگئے تھے اور بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردی تھیں۔

    خیال رہے 20 اپریل کو وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو باقاعدہ آپریشنل کردیا گیا تھا اور سیالکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹائیگرزفورس کاافتتاح کیا تھا ،جس کے بعد فورس نے فیلڈ کورونااسپتال میں ذمہ داریاں سنبھال لیں تھیں، سیالکوٹ کے20ہزارنوجوان ٹائیگرز فورس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

  • ٹائیگرز فورس کو ملک بھر میں متحرک کرنے کیلئے ایکشن پلان پر کام تیز

    ٹائیگرز فورس کو ملک بھر میں متحرک کرنے کیلئے ایکشن پلان پر کام تیز

    اسلام آباد: ٹائیگرز فورس کو ملک بھرمیں متحرک کرنے کیلئے ایکشن پلان پر کام تیز کردیا گیا اور سیالکوٹ میں شروع کئےگئےٹیسٹ رن ماڈل کو صوبے میں شروع کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس کوملک بھرمیں متحرک کرنے کیلئے ایکشن پلان پر کام تیز کردیا گیا ، پنجاب کی اعلیٰ بیوروکریسی چیف سیکریٹری پنجاب, آئی جی تمام ڈویژنز کے کمشنرز، آر پی اوز کا مشترکہ اجلاس ہوا ، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈاربھی اجلاس میں موجود تھے۔

    اجلاس میں پیر سے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کے ایکشن پلان پر مشاورت ہوئی اور سیالکوٹ میں شروع کئےگئےٹیسٹ رن ماڈل کو صوبے میں شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات دے دی گئی ہے۔

    چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کوملکی خدمت کابھرپورموقع دیں گے جبکہ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رضا کاروں کو ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے تعاون فراہم کریں گے۔

    اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب سے6لاکھ سے زائد نوجوان فورس میں شامل ہوئے، ڈاکٹرز، انجینئرز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر نے ملاقات کر کے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی تھی۔

    وزیراعظم نے رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے اور میں خود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کروں گا۔

    وزیراعظم کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار متحرک ہوگئے اور بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردیں،اس حوالے سے انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کیا۔

    ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی بھی کرے گی، احساس پروگرام کے ذریعے بے روزگار مزدوروں کی مالی مدد کی جائے گی جبکہ ٹائیگرز فورس سے مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز ،قورنطینہ سنٹز سمیت اہم مقامات پر خدمات لی جائیں گی۔

  • عثمان ڈار کی مریم اورنگزیب کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت

    عثمان ڈار کی مریم اورنگزیب کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا فورس میں 25 ہزار کے قریب قوم کی بہادر لڑکیاں رجسٹرڈ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے ٹائیگرزفورس میں پیسےتقسیم کےالزام پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماؤں کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے، مریم اورنگزیب کے ٹائیگر فورس کو پیسے دینے کے بیان پر حیران ہوں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کیوں سمجھتی ہے نوجوانوں کو پیسے دے کرہی کام لیا جاسکتا ہے، 10 لاکھ نوجوان قومی جذبے کے تحت ٹائیگرز فورس میں شامل ہوئے، ن لیگ خود پیسوں کی تقسیم کا مائند سیٹ رکھتی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں 25 ہزار کے قریب قوم کی بہادر لڑکیاں رجسٹرڈ ہیں، مریم اورنگزیب کو بھی دعوت دیتا ہوں بغیر پیسوں کے رجسٹریشن کرائیں، مریم اورنگزیب بتائیں کس علاقے میں ٹائیگرزفورس کو لیڈ کرنا چاہتی ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ آپ خود دیکھیں ٹائیگرزفورس کس طرح خدمت کےجذبےسےمیدان میں اتری۔