Tag: tijarat

  • پاک بھارت تجارت: منفی فہرست کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری

    پاک بھارت تجارت: منفی فہرست کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے منفی فہرست کے خاتمے کے لئے نجی اور سرکاری شعبہ جات سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

    یہ فہرست گزشتہ دور حکومت میں مرتب کی گئی،بھارت سے زراعت کے شعبے میں تجارت کیلئے اپنے کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھیں گے۔

    وزارت میں ایک اجلاس کے دوران وزیر تجارت خرم دستگیر نے بتایا کہ بھارت سے وزارت تجارت کی منفی فہرست کے خاتمے کے لئے نجی و سرکاری شعبہ جات کے عہدیداروں سے مشاورت ہو رہی ہے۔

    .اس وقت کل 209 آئٹم منفی فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاوہ تمام اشیاءکی تجارت بھارت سے ہو رہی ہے

  • سانحہ واہگہ بارڈر:تین زور سے بند تجارت کھول دی گئی

    سانحہ واہگہ بارڈر:تین زور سے بند تجارت کھول دی گئی

    لاہور:واہگہ بارڈر پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعدپاکستان اور بھارت کے درمیان تین زور سے بند آمد و رفت اور تجارت کھول دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سانحہ واہگہ بارڈرکے بعد اتوار کو پاکستان اور بھارت نے واہگہ بارڈر کو مسافروں اور تجارت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیاتھا۔

    بارڈر کھلنے پر آنےجانےوالےٹرکوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سانحہ واہگہ بارڈر کے سینتالیس زخمی مختلف اسپتالوں میں تاحال زیر علاج ہیں اور ان میں سے سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    سروسز اسپتال میں انیس زخمی ،گھرکی اسپتال میں گیارہ،جناح اسپتال میں پانچ اور جنرل اسپتال میں گیارہ زخمی زیر علاج ہیں۔

  • روس اور ایران سے تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں،خرم دستگیر

    روس اور ایران سے تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ روس اور ایران سے وسیع تر تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ، جس میں بڑی سرمایہ کاری بھی شامل ہے جبکہ ایران کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر تجارت نے روس اور ایران سے ملکی تجارت اور سرمائے میں اضافے اور ان کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےحوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے بھرپور تعاون سے تجارتی تعلقات کو نئی بنیادوں پر استوار کرنے کےلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تعاون سے پاک ایران سرحد پر تین نئی تجارتی چیک پوسٹوں کی تعمیر کی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ پاکستانی تاجروں کو روس کے ویزوں کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے روسی حکام سے بات کریں گے۔

  • دھرنے: کراچی سے اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل معطل

    دھرنے: کراچی سے اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل معطل

    اسلام آباد میں جاری صورتحال کے سبب کراچی سے اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل معطل کردی گئی ہے۔ یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر کے مطابق ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے سبب اندرون ملک سے تجارتی سامان کی کراچی آمد پہلے ہی بری طرح متاثر ہورہی تھی ۔

    تاہم ہفتے کی شب دھرنے کے شرکاء اور پولیس میں تصادم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کراچی سے بھی اندرون ملک تجارتی سامان کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

    ٹرانسپورٹرز کے مطابق بے نظیر بھٹو کے سانحے کے نقصانات کی وجہ سے شدید خدشات کا شکار ہیں اور حفاظتی اقدام کے طور پر تجارتی سامان سے لدی گاڑیاں کراچی میں روکتے ہوئے بندرگاہ پر آئے ہوئے سامان کی لوڈنگ بھی بند کردی گئی ہے۔