Tag: tijarti policy

  • نئی تجارتی پالیسی کا اعلان، برآمدات کےحجم میں 40 فیصد اضافے کا ہدف مقرر

    نئی تجارتی پالیسی کا اعلان، برآمدات کےحجم میں 40 فیصد اضافے کا ہدف مقرر

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نوماہ بعد نئی ٹریڈ پالیسی کا اعلان کردیا، آئندہ تین سال میں برآمدات میں اضافہ اور نئی منڈیاں تلاش کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نے آج اسلام آباد میں تین سالہ تجارتی پالیسی کا اعلان کیا۔

    وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ تجارتی پالیسی کے چاراہم نکات ہیں جس میں سب سے اہم برآمدات میں اضافہ کرناہے، دوہزاراٹھارہ تک برآمدات کےحجم میں چالیس فیصد اضافہ کیا جائےگا۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی برآمدات کا حجم 24 ارب ڈالرسالانہ ہے جسے 2018 تک 34 ارب ڈالرتک لے جانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

    وزیر تجارت نےنئی سرمایہ کاری پربیس فیصد اورجدید مشینری پرمارک اپ سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    پاکستانی مصنوعات دنیا بھرمیں متعارف کروانے کیلئے ایک سو پچیس نمائشیں منقعد کی جائیں گی، انھوں نے مزید کہا کہ علاقائی تجارت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

  • نئی تجارتی پالیسی : وزارت تجارت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    نئی تجارتی پالیسی : وزارت تجارت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ نئی تجارتی پالیسی میں متعارف کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد کا میکنزم انتہائی سہل بنایا جائے گا تاکہ ایکسپورٹرز ان مراعات سے فوری فوائد حاصل کر سکیں۔

    بجٹ 2015اور اسٹر ٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کیلئے تجارتی ماہرین سے مشاورت کیلئے وزارت تجارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارت اور معیشت کیلئے آزادانہ نظام متعارف کرانے کیلئے وزارت تجارت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں بھی متعدد اقدامات تجویز کئے جائیں گے ۔

    جن کے ذریعے تجارتی انفرااسٹرکچر کی راہ میں حائل دشواریاں دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملکی تجارت کو سہل بنانے کیلئے تجارتی ایس آر او کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا اور ان تجارتی سہولیات کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی ، ایکسپورٹرز کی آسانی کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن ایکسچینج مینوئل میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔