Tag: Tik Tok video

  • ٹک ٹاک پر دلچسپ اور خطرناک ویڈیوز، لینے کے دینے پڑگئے

    ٹک ٹاک پر دلچسپ اور خطرناک ویڈیوز، لینے کے دینے پڑگئے

    مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والے فنکار اپنی ویڈیو میں انفرادیت کیلئے نت نئے انداز اپناتے ہیں جن میں سے اکثر نہ صرف دلچسپ ہوتے ہیں بلکہ بہت خطرناک بھی۔

    یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ نوجوانوں میں مقبول اس سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ویڈیو شوٹ کے دوران اکثر فنکاروں کو لینے کے دینے بھی پڑجاتے ہیں۔

    ویڈیو کو وائرل بنانے کیلئے ٹک ٹاکرز اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے ان ہی حرکات کی وجہ سے اکثر ناخوشگوار واقعات بھی پیش آتے ہیں۔

    ٹک ٹاک پر کچھ فنکاروں نے کچھ اسی طرح کی دلچسپ ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں انہیں ناکام ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے یا وہ کسی دردناک اور تکلیف دہ حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ان ویڈیوز کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا ہوگا لیکن شاید ان صارفین کو ویڈیوز بناتے ہوئے تکالیف بہت زیادہ ہوئی ہوں گی جس کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔

    اسی طرح کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کک مارتے ہوئے عدم توازن کا شکار ہوا اور خود ہی گر پڑا، جبکہ دوسری ویڈیو میں ایک فنکار اپنی فنکاری دکھاتے ہوئے ڈسٹ بن میں جاگرا۔

    ایک ٹک ٹاکر اپنی باؤلنگ کی مہارت دکھاتے ہوئے اتنا پر اعتماد ہوگیا کہ اسے ہوش ہی نہ رہا کہ گیند کس زاویے سے پھینکنی ہے اور گیند ہاتھ سے چھوٹ کر چھت پر جاکگتی ہے جس سے پورے ہال کی چھت ہی ٹوٹ کر گر پڑتی ہے۔

    ایک اور ویڈیو میں ایک نوجوان بیس بال کا شاٹ لگاتے ہوئے اس نداز سے شارٹ مارتا ہے کہ خود کو زخمی کر بیٹھتا ہے اور دیکھنے والے ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوجاتے ہیں۔

  • اداکارہ منال خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ منال خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ردعمل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر جہاں متوسط طبقے کے لوگ پریشان ہیں وہیں اداکارہ منال خان بھی پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر متاثر ہوئیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آپ بیتی بتادی۔

    اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منال خان کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر افسوس ہوا اور ان کا بذریعہ سڑک جانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’میں نے سوچا ہی تھا کہ سڑک کے ذریعے سفر کرنا سستا ہے لیکن ابھی لاہور سے واپسی پر ہی خبر مل گئی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں یکدم ہی 25 روپے 98 پیسے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 100 روپے تک جاپہنچی ہے۔

    اداکارہ کی انسٹاگرام پر ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’ہم لڑکیوں کو منانا آسان کام تھوڑی نہ ہے، کبھی کبھی ہمیں خود ہی نہیں پتا ہوتا کہ ہمارا موڈ کس بات پر خراب ہے۔‘

    منال خان کی یہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • بھارت : ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان لڑکے کی جان لے لی

    بھارت : ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان لڑکے کی جان لے لی

    نئی دہلی : بھارت میں ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی، 18سالہ اقبال ٹک ٹاک ویڈیو پر لائیک نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہوکر پھندے پر جھول گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا کے کوتوالی سیکٹر39 کے سالارپور میں ایک نوجوان نے محض اس بات پر زندگی کا خاتمہ کرلیا کہ اسے ٹک ٹاک ویڈیو پر لائیکس نہیں ملے۔

     اٹھارہ سالہ اقبال ولد رحیم ٹاک ٹاک’ ویڈیوز بناتا تھا ویڈیو پر لائک نہ ملنے کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا اسی ذہنی پریشانی کی وجہ سے اس نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

    یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے لاش اسپتال منتقل کی اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کو دے دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔

    واضح رہے سوشل میڈیا پراپنی تشہیر کیلئے ہر شخص بالخصوص نوجوان نسل مختلف طریقے اپنا رہے ہیں، خاص طور پران دنوں ٹک ٹاک’ کے ذریعے ہر خاص و عام اپنی ویڈیوز بناکر لائک اور شیئر چاہ رہا ہے تاکہ بڑے پیمانہ پر لوگ اسے پہچان سکیں۔

    ان میں سے کچھ کامیاب ہیں اور کچھ کامیابی کے فقدان کی وجہ سے مایوسی کے باعث انتہائی قدم اٹھانےئ سے بھی گریز نہیں کرتے۔

  • کرونا کی شکل کا پھل ، ٹک ٹاک پر وائرس کا علاج مہنگا پڑگیا

    کرونا کی شکل کا پھل ، ٹک ٹاک پر وائرس کا علاج مہنگا پڑگیا

    نئی دہلی : ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زہریلا شربت پینے والے اسپتال جا پہنچے، نوجوان نے ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر اپنے ساتھ گاؤں کے دیگر لوگوں کو بھی بیمار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس بہت تیزی سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل رہا ہے اور اب تک اس کا مصدقہ علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے تاہم بدقسمتی سے اس کے علاج کے حوالے سے آن لائن طبی مشورے دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جن میں سے بعض مشورے بیکار مگر بے ضرر سے ہیں مگر بعض انتہائی خطرناک ہیں۔

    اسی حوالے سے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے ایک گاؤں کا ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو سے بہت متاثر ہوا اور اپنے ساتھ گاؤں کے درجن بھر افراد کو اسپتال پہنچا دیا، ٹک ٹاک ویڈیو میں دھتورے کے پھل کو کورونا کے توڑ کے طور پر پیش کیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں نے اس کا استعمال کیا اور ان کی صحت بگڑ گئی۔

    اس ویڈیو کو بنانے والے کے مطابق چونکہ میڈیا میں کورونا وائرس کیلئے جو تصویر پیش کی جارہی ہے وہ ہو بہو دھتورے کے پھل کی شکل کی ہوتی ہے لہذا اس کے بیج میں کورونا سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے۔ خاص طور پر ویڈیو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دھتورا بچوں اور بوڑھوں کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوگا۔

    اس نوجوان نے گاؤں کے دوسرے لوگوں کو یہ ویڈیو دکھائی اس کے بعد انہوں نے اس نسخے کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اہم بات یہ تھی کہ یہ سب صحت مند تھے اور ان میں کورونا سے متاثر ہونے کے کوئی علامات بھی نہیں تھیں۔

    گاؤں کے12 لوگوں نے تالاب کے ساتھ لگے ہوئے دھتورے کے پودوں سے بیج حاصل کیے اور اسے پیس کر اس کا شربت بنایا اور صبح نہار منہ اس کا شربت پیا۔ اس زہریلے شربت کو پینے کے بعد تمام بارہ لوگوں کو شدید متلی اور چکر آنے لگے اور دوپہر12بجے تک سب کی حالت غیر ہو گئی۔

    ان سب کو پہلے قریب کے پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا لیکن ان کی بگڑتی حالت دیکھ کر ڈاکٹر نے انہیں شہر کے بڑے اسپتال بھیج دیا، جہاں اب ان حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔