Tag: Tik Tok video viral

  • علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطے میں رہنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو شیئر کرنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    علیزے شاہ ویڈیو میں بھارتی گانے ’دل کا دریا‘ پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں اور یہ گانا ایک بچے کی آواز میں ہے جو گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد نامور ٹک ٹاک اسٹارز نے بھی بچے کی آواز پر ویڈیوز بنائیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گانے کا عنوان ’دل کا دریا‘ لکھا۔

    View this post on Instagram

    Dil ka daryaaaaaaaa 😫 🐰🐣

    A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on

    انسٹاگرام پر علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر تین دن میں 4 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ علیزے شاہ کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہیں 20 لاکھ سے زائد صارفین فالو کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ علیزے شاہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں یاسر نواز، نعمان سمیع ودیگر شامل ہیں۔

  • ٹک ٹاک پر کمنٹس : اداکارہ جویریہ سعود غصے میں آگئیں، ویڈیو دیکھیں

    ٹک ٹاک پر کمنٹس : اداکارہ جویریہ سعود غصے میں آگئیں، ویڈیو دیکھیں

    اسلام آباد : ٹی وی میزبان اور اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے بچوں پر تنقید کرنے والوں کو خبردار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیے کی خود ذمہ دار ہوں بچوں کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کروں گی۔

    چند روز قبل اداکارہ نے اپنی بیٹی جنت اور بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے ٹک ٹاک پر چند ویڈیوز بناکر شیئر کیں جس میں ان کے بچے کسی انگریزی گانے پر پرفارم کرتے نظر آئے۔

    سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد ناقدین نے اداکارہ اور ان کے بچوں پر کمنٹس کیے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس وبا کے دوران ایسی ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    جس پر جویریہ سعود نے ان تمام افراد کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں ایک نئی ویڈیو فیس بک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے خلاف ایسے منفی کمنٹس آئے وہ خاموش رہیں تاہم اپنے بچوں کے خلاف کی گئی کسی بھی بات پر وہ خاموش نہیں رہیں گی۔

    اپنی ویڈیو میں انہوں نے کمنٹس کرنے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرے بچے کس طرح زندگی گزارتے ہیں، خدارا کسی کے بچوں پر تنقید نہ کیا کریں۔

  • پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، انتظامیہ نے نوٹس لے لیا

    پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، انتظامیہ نے نوٹس لے لیا

    کراچی : پی آئی اے یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تینوں فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی فلائٹس سے گراونڈ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال مہنگا پڑ گیا، یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کی تین مختلف ٹک ٹاک وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    وڈیوزمیں پی آئی اے کی فضائی میزبان غیرملکی ( بھارتی) گانوں پر اداکاری کرتی نظرارہی ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ویڈیو میں نظر آنے والی فضائی میزبانوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، جی ایم فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کو ایسی ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں۔

    سوشل میڈیا میں نظر آنے والے فضائی میزبانوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے اور تینوں فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی فلائٹس سے گراؤنڈ بھی کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی ایک وڈیو پر پہلے بھی پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ نوٹس لے چکی ہے۔