Tag: Tik toker

  • ٹک ٹاکر نے تھانے کو ٹک ٹاک اسٹوڈیو بنا دیا، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاکر نے تھانے کو ٹک ٹاک اسٹوڈیو بنا دیا، ویڈیو وائرل

    شجاع آباد میں ٹک ٹاکر شہزاد حکیم کی ایس ایچ او کے ہمراہ ویڈیو سشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ٹک ٹاکر شہزاد حکیم نے تھانے  کو ٹک ٹاک اسٹوڈیو بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر شہزاد نے ویڈیوز تھانہ سٹی میں ایس ایچ او کے کمرے میں بنا کر وائرل کی، ٹک ٹاکر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شیر محمد پاشا کیساتھ ویڈیو بنا کر وائرل کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شادی کی تقریب میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو باوردی پروٹوکول اور کرنسی نوٹوں کا تھال پکڑنے والے پولیس اہلکار محمد کاشف اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔

    لاہور پولیس نے اس معاملہ میں پولیس کی وردی کا تمسخر اڑانے اور محکمے کو بدنام کرنے کے دو مختلف مقدمات درج کیے ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں۔

  • نوجوان گھر میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے موت کا شکار ہو گیا

    نوجوان گھر میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے موت کا شکار ہو گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقہ ماری پور میں ایک نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے موت کا شکار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماری پور میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ عدیل کی موت ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پستول چلنے سے ہوئی۔

    اطلاع ملنے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کرنے لگی، پولیس حکام کے مطابق پستول کی گولی عدیل کے سینے میں لگی جس نے اس کی جان لے لی۔

    پولیس کو نوجوان عدیل کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ میٹرک کا طالب علم تھا اور انٹرنیٹ کا کام کرتا تھا، اہل خانہ کے مطابق گھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول کی گولی چل گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق عدیل کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

  • کراچی میں  ٹک ٹاکرز اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف بننے لگے، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

    کراچی میں ٹک ٹاکرز اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف بننے لگے، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

    کراچی: شہرمیں ٹک ٹاکرز اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف بننے لگے، گرفتار ملزم نے بتایا پارکس میں ویڈیوز بنانے کیلئے آنے والے ٹک ٹاکرز کو لوٹنا آسان ہوتا ہے، 25 سے زیادہ ٹک ٹاکرز کولوٹ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کئے ، ملزم نے بیان میں کہا کہ ٹک ٹاکرزمزاحمت نہیں کرتےاورمہنگےموبائل فون رکھتےہیں، پارکس میں ویڈیوز بنانے کیلئے آنے والوں کو لوٹنا آسان ہوتا ہے۔

    ملزم نے بتایا کہ 25 سے زیادہ ٹک ٹاکرز کولوٹ چکےہیں جبکہ فوڈ ڈیلوری بوائے، آن لائن کارسروس والوں سے بھی لوٹ مارکرتےتھے، فوڈ ڈیلوری بوائے، آن لائن کارسروس والوں کو سنسان جگہ پر بلاتے تھے اور ڈیلوری بوائے کو لوٹ کرمنگوایا گیا کھانا بھی چھین لیتے تھے۔

    گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ چھینے گئے فون اوردیگرسامان بنارس میں ایک شخص کوبیچتے تھے۔

    ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ بینک سے نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ متعدد مرتبہ جیل بھی جا چکا ہوں۔

  • حریم شاہ کی شادی کے دعوے نے کھلبلی مچادی، اراکین اسمبلی پریشان

    حریم شاہ کی شادی کے دعوے نے کھلبلی مچادی، اراکین اسمبلی پریشان

    کراچی : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا جیالے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے پی پی ارکان اسمبلی میں کھلبلی مچا دی۔ حریم شاہ شادی آخر کس نے کی ہے ایک دوسرے سے سوالات کرنے لگے۔

    مختلف شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں اور فون پر متنازع گفتگو کے حوالے سے مشہور پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک رکن سندھ اسمبلی سے باقاعدہ شادی کا دعویٰ کیا ہے۔

    اس دعوے کے بعد سندھ کے اراکین اسمبلی سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور دلچسپ تبصرے6 شروع کردیئے، اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے سوالات کررہے ہیں کہ سائیں کہیں وہ تم تو نہیں؟

    سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور اکے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اراکین اپنی صفائی پیش کررہے ہیں اور ہاتھ کی تصویر شیئر کر کے بتا رہے ہیں کہ یہ ان کا ہاتھ نہیں لیکن یہ خوش نصیب ہے کون ہم یہ بھی نہیں جانتے۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔