Tag: Tiktok Star

  • معروف ٹک ٹاک اسٹار 26 برس کی عمر میں چل بسیں

    معروف ٹک ٹاک اسٹار 26 برس کی عمر میں چل بسیں

    امریکا کی معروف ٹک ٹاک اسٹار بیلی ہچنز کینسر کے باعث چل بسیں، اہل خانہ نے موت کی تصدیق کردی۔۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا کی 26 سالہ معروف ٹک ٹاک اسٹار بیلی ہچنز 2 سال تک کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد باعث چل بسیں۔

    بیلی ہچنز کے شوہر کیڈن نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے مرنے کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب وہ تکلیف میں نہیں ہیں ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Caden Hutchins (@cadenhutchins)

    کیڈن نے کہا کہ ’میرے لیے یہ کہنا بہت تکلیف دہ ہے کہ میری بیلی بی گزشتہ رات ہمیں چھوڑ کر چلی گئی، وہ 2 سال سے کینسر سے جنگ کررہی  تھیں اور اب مزید اس اذیت ناک تکلیف کو برداشت نہیں کریں گی ‘۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیلی ہچنز 2023 میں 24 سال کی عمر میں کینسر کے چوتھی اسٹیج میں مبتلا ہوئی تھیں، ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز اور لاکھوں لائکس تھے۔

    بیلی ہچنز نے اپنی بیماری کا ذکر بھی اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ہی کیا تھ جبکہ وہ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی رہتی تھیں۔

  • ٹک ٹاک اسٹار کے گھر پر حملہ، والد نے کیا کیا؟

    ٹک ٹاک اسٹار کے گھر پر حملہ، والد نے کیا کیا؟

    امریکا میں ایک 13 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اس وقت خوفناک صورتحال سے دو چار ہوگئی جب اس کا ایک مداح جنونی ہو کر اسلحہ لے کر اس کے گھر پہنچ گیا، اور انفلوئنسر کے والد کی فائرنگ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کی ایوا گریس نے سنہ 2020 میں ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں اور جلد ہی اس کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی، اس وقت اس کی عمر 13 سال تھی۔

    اس وقت ایک 18 سالہ لڑکے ایرک جسٹن نے اس سے رابطہ کیا اور اسے پیغامات بھیجنے شروع کردیے۔

    جسٹن نے ایوا کے دوستوں اور کلاس میٹس سے بھی رابطہ کیا اور انہیں پیسے دے کر ایوا کی تصاویر اور فون نمبر خریدا۔

    کچھ مواقع پر ایوا نے خود بھی اپنے والدین کی اجازت سے اپنی کچھ تصاویر جسٹن کو فروخت کیں، یہ وہ تصاویر تھیں جو ایوا پہلے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی تھی۔

    جلد ہی جسٹن کے مطالبات میں اضافہ ہوگیا اور اس نے قابل اعتراض تصاویر مانگنا شروع کردیں جس کے بعد ایوا نے اسے بلاک کردیا، جسٹن نے اسے 600 ڈالرز روانہ کیے اور درخواست کی وہ اسے ان بلاک کردے۔

    یہاں پر ایوا کے والد نے جسٹن سے رابطہ کیا، ایوا کے والد بوب سابق پولیس افسر تھے، انہوں نے سختی سے جسٹن کو منع کیا کہ وہ اب ایوا سے رابطہ نہ کرے۔

    اس کے بعد جسٹن نے ایوا کے گھر پہ حملہ کرنے اور گھسنے کا منصوبہ بنایا، اس کے لیے اس نے ایک دوست سے گن حاصل کی۔ ایک صبح ساڑھے 4 بجے وہ ایوا کے گھر پر پہنچا اور مرکزی دروازے پر فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ سے گھر والے گھبرا کر اٹھے، بوب نے اٹھ کر دیکھا تو دروازے کے دوسری طرف جسٹن کو پایا، انہیں دیکھ کر جسٹن فرار ہوگیا۔

    بوب نے اس کا پیچھا کیا لیکن تھوڑی دیر بعد وہ واپس گھر آ کر اپنی گن تلاش کرنے لگے، اس دوران ایوا کی والدہ نے پولیس کو فون کردیا تھا، ایوا کے والد پولیس کا انتظار کرنے لگے لیکن اسی وقت جسٹن واپس پلٹ کر ایوا کے گھر آیا۔

    جسٹن نے آتے ہی ایوا کے والد پر بندوق تان لی جس پر انہوں نے اپنے دفاع میں جسٹن پر گولی چلا دی جو اس کی گردن میں لگی، بعد ازاں جسٹن اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    پولیس نے جسٹن کی تحویل سے 2 موبائل فون برآمد کیے جن میں سے ایک میں ایوا کی ہزاروں تصاویر موجود تھیں۔

    فلوریڈا میں اپنی حفاظت کے قانون کے تحت ایوا کے والد کو کوئی سزا نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی، تاہم اس ہولناک واقعے کے بعد ایوا کے خاندان کو وہاں سے منتقل ہونا پڑا اور ایوا نے گھر میں ہی تعلیم شروع کردی۔

    اب اس واقعے کے 2 سال بعد یہ خاندان رفتہ رفتہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے جبکہ ایوا نے بھی ایک بار پھر سوشل میڈیا کنٹینٹ شیئر کرنا شروع کردیا ہے۔

  • امریکا: تھیٹر میں فائرنگ سے ٹک ٹاک اسٹار ہلاک

    امریکا: تھیٹر میں فائرنگ سے ٹک ٹاک اسٹار ہلاک

    کیلیفورنیا: امریکا میں ایک تھیٹر کے اندر فائرنگ سے 19 سالہ ٹک ٹاک اسٹار ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کرونا کے ایک فلم تھیٹر میں فائرنگ کی زد میں آکر جواں سال ٹک ٹاکر انتھونی براجس اپنی دوست 18 سالہ ریلی گڈرچ کے ساتھ ہلاک ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو ٹک ٹاک اسٹار اپنی دوست کے ساتھ فلم فارایور پرج کا رات کا آخری شو دیکھ رہا تھا، جب دونوں کو سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا، انھیں تھیٹر کے ملازم نے خون میں لت پت پایا تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق براجس کی دوست تو موقع ہی پر مر گئی تھی تاہم ٹک ٹاکر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے وینٹلیٹر پر رکھا گیا، تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکا۔

    فائرنگ کے واقعے پر تحقیقات سے متعلق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا کوئی خاص مقصد تاحال سامنے نہیں آیا ہے، یہ ایک بلا اشتعال حملہ لگتا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں ٹک ٹاک اسٹار کے دوستوں اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی گئی۔

    انتھونی براجس نے انسٹاگرام پر جو آخری پوسٹ شیئر کی تھی اس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اپنی پریشانیوں کو گنتے ہوئے حاصل شدہ نعمتوں کو ہی بھول جانے سے بہتر ہے کہ اِنہیں گنا ہی نہ جائے۔

  • گوجرانوالہ کا پہلوان ٹک ٹاک پر’ہلک‘ کے نام سے مشہور

    گوجرانوالہ کا پہلوان ٹک ٹاک پر’ہلک‘ کے نام سے مشہور

    کہا جاتا ہے کہ کوئی بھی کام پورے شوق اور جوش و جذبے سے کیا جائے تو قدرت اس کام میں کامیابی عطا کرتی ہے۔

    پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنی وائرل ہوجاتی ہے کہ بنانے والا بھی حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔

    گجرانوالہ کے ایک پہلوان نوجوان علی رضا بٹ نے اسے ثابت کرکے دکھادیا، انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنائی جسے اب تک 40لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے دیکھا اور پسند کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے علی رضا نے بتایا کہ ایک بار ٹریننگ کرتے ہوئے اس کی ویڈیو ٹک ٹاک پر لگائی تھی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔

    پہلوانوں کے خاندان سے تعلق کے باوجود باڈی بلڈنگ کے شوق پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے شوق تھا کہ باڈی بلڈنگ کرکے اپنے مسلز بناؤں یہ کام میں 6سال سے کررہا ہوں۔

    اپنی خوراک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ناشتے میں ایک درجن سے زائد انڈوں کی سفیدی، براؤن بریڈ اور 3سے 4کلو دودھ پیتا ہوں۔ اسی طرح دوپہر میں چکن کھاتا ہوں اور شام کو موسم کے لحاظ سے مچھلی کھاتا ہوں۔

  • ٹک ٹاک اسٹار "بیٹری” کا اصل نام  کیا ہے؟

    ٹک ٹاک اسٹار "بیٹری” کا اصل نام کیا ہے؟

    کراچی : ٹک ٹاک پر نت نئے انداز سے مزاحیہ ویڈیوز بنانے والے فنکار بیٹری کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کے شوق میں والدین سے بہت ڈانٹ پڑتی ہے تاہم اب پڑھائی پر بھی پوری توجہ دے رہا ہوں۔

    لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے اور یہ ایپ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہے جس سے اب تک بے شمار لوگوں نے شہرت حاصل کی ہے۔

    اس حوالے سے معروف ٹک ٹاک اسٹار محمد احمد عرف "بیٹری” کو اے آر وائی کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں مدعو کیا گیا، اس موقع پر شو کی میزبان ندا یاسر نے "بیٹری” سے دلچسپ گفتگو کی۔

    بیٹری  نے بتایا کہ میری ویڈیوز دیکھ کر اکثر لوگ مجھے میرے چشمے کی وجہ سے بیٹری کہہ کر پکارتے تھے تو میں نے اپنی ویڈیوز میں بیٹری نام ہی رکھنا بہتر سمجھا جبکہ میرا اصل نام محمد احمد ہے ۔

    محمد احمد نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہا ہوں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے پڑھائی پر بھی تھوڑا فرق پڑا جس کی وجہ سے والدیں سے بہت ڈانٹ بھی پڑی لیکن اب پڑھائی پر بھی پوری توجہ دے رہا ہوں۔

    میزبان ندا یاسر نے محمد احمد عرف بیٹری سے کچھ وعدے لیے جس پر محمد احمد نے پورا کرنے کا وعدہ کیا، ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے والدین کو خوش رکھوں گا اور اپنی پڑھائی بھی پوری کروں گا۔