Tag: tiktok-video

  • ٹک ٹاک کا جنون: 15 سالہ لڑکی کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک کا جنون: 15 سالہ لڑکی کی جان لے گیا

    حیدرآباد : ٹک ٹاک ویڈیو سے مشہور ہونے کے چکر میں 15سالہ اپنی جان گنوا بیٹھی ، لڑکی ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو کا جنون ایک اور جوان لڑکی کی جان لے گیا، حیدرآباد میں پھلیلی تھانے کی حدود ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سالہ لڑکی انعم سولنگی ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے پستول استعمال کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر پستول کا ٹرگر غلطی سے دبایا گیا اور گولی انعم کے پیٹ میں لگی ، جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔

    پولیس کے مطابق 15سالہ انعم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ ایسے ہی ایک واقعے رپورٹ کیا گیا تھا ، جہاں لاہور کے سندر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران غلطی سے پستول چل جانے سے ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں

  • امریکی گلوکارہ "ٹیلر سوئفٹ” ٹک ٹاکر بن گئیں، ، پہلی ویڈیو کیا تھی؟

    امریکی گلوکارہ "ٹیلر سوئفٹ” ٹک ٹاکر بن گئیں، ، پہلی ویڈیو کیا تھی؟

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بھی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

    ٹیلر سوئفٹ کے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھنے کی دیر تھی کہ ان کے مداحوں نے انہیں اس سوشل میڈیا ایپ پر تیزی سے فالو کرنا شروع کیا، ٹیلر سوئفٹ کی ٹک ٹاک ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کےبعد ان کی پہلی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہی صرف چند منٹ میں ہی ان کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

    امریکی گلوکارہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اب تک 64 ہزار سے زائد فالوورز بن گئے ہیں جبکہ ان کی پوسٹ کی گئی ویڈیو کو ایک گھنٹے میں 50 ہزار مرتبہ پسند کیا گیا اور 11 ہزار مرتبہ شیئر کیا گیا ہے۔

    اپنی پہلی ویڈیو کے کیپشن میں ٹیلر سوئفٹ نے لکھاکہ ’اس وقت بہت کچھ چل رہا ہے، ریڈ (مائی ورژن)وینائل میری سائٹ پر پِری سیل کےلیے تیار ہے اور اوہ میں ٹک ٹاک پر ہوں تو اب یہ گیم بھی شروع ہونے دیں۔‘

    گلوکارہ کےپہلی پوسٹ کرنے کے فورا بعد ہی ان کے مداحوں نےپوسٹ پرمختلف قسم کے تبصروں کاآغاز کیا، ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ’آپ کے پرستار پہلے ہی اس ایپ پر موجود ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کے یہاں کتنے چاہنے والے ہیں۔ میں آپ کو ٹک ٹاک پرخوش آمدید کہتا ہوں ـ‘

    دوسری جانب ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ رولنگ اسٹون کی جانب سے جاری کردہ مختلف گلوکاروں کے البمز پر پہلے نمبر پر آگئیں، ٹیلر سوئفٹ کا البم فیئر لیس سب سے زیادہ سنا جانے والا البم بن گیا۔

    ویب سائٹ رولنگ اسٹون کی لسٹ کے مطابق آج سے چار ماہ قبل ٹیلرسوئفٹ 9 سے 15 اپریل تک228.1 ملین آڈیو اسٹریمز کی حیثیت سے پہلے نمبر پر رہیں۔

    یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ مسلسل چھٹی بار سال کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    منچن آباد : ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، محمد سفیان ٹک ٹاک شوٹ کر رہا تھا کہ پاؤں پھسل گیا اورنہر میں گرکر جان گنوادی۔

    تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ منڈی صادق گنج میں ٹک ٹاک نے ایک اور گھر اجاڑ دیا ، محمد سفیان دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے صادقیہ کینال میں جا گرا، کینال میں پانی گہرا تھا۔

    نوجوان کی تلاش کے لئے ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

    محمد سفیان کے والد سرکاری اسپتال میں درجہ چہارم کے ملازم ہیں۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔