Tag: TikTok

  • ڈس لائک کیا جاسکے گا: ٹک ٹاک میں نیا فیچر

    ڈس لائک کیا جاسکے گا: ٹک ٹاک میں نیا فیچر

    شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں ویڈیوز کے کمنٹس پر ڈس لائک کا بٹن بھی متعارف کروا دیا گیا، ڈس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

    دی ورج کے مطابق مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت ٹک ٹاک صارفین اب تبصروں پر ڈس لائک بٹن کا بھی استعمال کرسکیں گے۔

    ویڈیو میں لائک بٹن کے ساتھ ڈس لائک بٹن بھی ظاہر ہوگا۔ کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر رواں سال اپریل میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا جو اب پوری دنیا میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    ٹک ٹاک کے مطابق صرف ڈس لائک کرنے والا شخص ہی اپنا نام ڈس لائک میں دیکھ سکے گا جبکہ دیگر صارفین کو معلوم نہیں ہوگا کہ کس نے ڈس لائک بٹن کو استعمال کیا ہے۔

    تاہم کسی تبصرے کو موصول ہونے والی لائکس کی تعداد کے برعکس ڈس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

    ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ڈس لائک کمنٹس صارفین کی رائے جاننے کا ایک نیا طریقہ ہے، یہ فیچر ایسے تبصروں کی نشاندہی کرے گا جو نامناسب ہیں۔

    تبصروں کو ڈس لائک کرنے کے علاوہ صارفین کے پاس ٹک ٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع تبصرے کرنے والوں کی اطلاع دینے کا اختیار بھی موجود ہے۔

  • ٹک ٹاک کی پاکستانی صارفین کے لیے نئی سہولت

    ٹک ٹاک کی پاکستانی صارفین کے لیے نئی سہولت

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے پورٹل متعارف کروا دیا جس کا مقصد مواد تخلیق کرنے والے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں کانٹنیٹ کریئٹرز کے لیے کریئٹر پورٹل متعارف کرادیا، جہاں صارفین کے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام وسائل ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔

    اس پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریئٹرز کو اپنی ویڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد کی غرض سے رہنمائی، تجاویز اور ترکیبیں فراہم کرتا ہے۔

    کریئٹرز پورٹل کی مدد سے کریئٹرز کو قصہ گوئی، کمیونٹی تشکیل دینے اور تخیلاتی اثرات پر مشتمل ماڈیولز تک رسائی ملے گی، جن کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثر کن اور متنوع بنانا ہے۔

    اس کے علاوہ اس پر ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر ایک تفصیلی ماڈیول بھی دستیاب ہوگا تاکہ پاکستانی کریئٹر انہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مواد تخلیق کرتے ہوئے ان پر عمل کر سکیں۔

    @tiktokcreatorspakistan Learn how to navigate on TikTok! #TikTokCreatorsPakistan ♬ original sound – TikTok Creators PK

    اس ضمن میں ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے فیچرز سے نہ صرف پلیٹ فارم پر مواد کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جا سکے گا کہ ٹک ٹاک ایک محفوظ مقام ہے جہاں صارفین خوشیاں تقسیم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ آج کے دور میں اگرچہ کریئٹر بننے کے لیے محض چند بٹن دبانے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایک کریئٹر کی حیثیت سے ترقی کی منازل طے کرنے میں وقت، لگن اور تعلیم بے حد ضروری ہے۔

    ٹک ٹاک نے مزید کہا ہے کہ ایسی ہی تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک کریئٹر پورٹل کو متعارف کروایا جو تخلیقی ذہنوں کے لیے تعلیمی ویڈیوز کا ایک آن لائن مرکز ہے اورٹک ٹاک پر سفر کا آغاز کرنے، ناظرین سے منسلک ہونے اور اپنے مواد کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بنیادی باتیں سکھاتا ہے۔

  • امر خان کی دلچسپ ٹک ٹاک مداحوں کو بھا گئی

    امر خان کی دلچسپ ٹک ٹاک مداحوں کو بھا گئی

    معروف اداکارہ امر خان کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو نے مداحوں کے چہرے پر ہنسی بکھیر دی۔

    تفصیلات کے مطابق متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ امر خان نے مداحوں سے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں امر معروف بالی ووڈ فلم کبھی خوشی کبھی غم کا مزاحیہ ڈائیلاگ بولتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

    @amarkhanofficial Our childhood fav film K3g and the funniest dailogue of all times 💗😂⚡️🔥😂😂⚡️🔥💯#kabhikhushikabhigam #funnyvideos #filmdailogues #k3g @Kamran Happy Bashir ♬ original sound – VARSHA

    امر کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے اور اسے دلچسپ قرار دیا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں اپنا کیریئر شروع کرنے والی امر خان اب تک متعدد ڈراموں اور ایک فلم میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

  • کراچی: سوشل میڈیا ویوز کے لیے ماں کا دل دہلا دینے والا قتل، وائرل ویڈیو کا سچ کیا ہے؟

    کراچی: سوشل میڈیا ویوز کے لیے ماں کا دل دہلا دینے والا قتل، وائرل ویڈیو کا سچ کیا ہے؟

    کراچی: شہر قائد میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے شہریوں کے دل دہلا دیے تھے جب یہ خبر پھیلی کہ مبینہ طور پر ایک بیٹے نے سوشل میڈیا ویوز کے لیے ماں کا بے دردی سے قتل کیا، اس حملے میں لڑکے کے والد بھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تین دن قبل 6 جون 2022 کو کراچی کے علاقے پاک کالونی کی حدود بڑا بورڈ میں رہائش پذیر 17 سالہ دانیال نامی لڑکے نے اپنے والد اکرام اور والدہ شمع بی بی کو لوہے کے راڈ سے شدید زخمی کر دیا تھا۔

    جب محلے والوں کو واقعے کی خبر ہوئی تو انھوں نے گھر میں گھس کر زخمی والدین اور حملہ آور بیٹے کی ویڈیو بنا لی، جو اس وقت صرف ایک ٹراؤژر پہنے ہوئے تھا، زمین پر خون ہی خون پھیلا ہوا تھا اور والدہ کا سر پھٹ چکا تھا، جب کہ ان پر غنودگی بھی طاری ہو رہی تھی۔

    یہ ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اور پولیس کو بھی ایکشن لینا پڑا، ویڈیو کے ساتھ یہ خبر بھی پھیلائی گئی کہ بیٹے نے محض ویوز اور لائک لینے کے لیے ماں باپ کو زخمی کیا، جب اہل محلہ نے دونوں زخمیوں کو ملزم سے بچا کر طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا تو ماں نے سر کی چوٹ سے زیادہ خون بہنے اور دماغ میں چوٹ گہری ہونے کی وجہ سے بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

    تاہم کیماڑی پولیس نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خبر میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، زخمی ہونے والے والد اور والدہ الحمداللہ حیات ہیں اور کوئی بھی فوت نہیں ہوا۔

    دوسری طرف لڑکے دانیال کے والدین نے علاقہ تھانہ میں بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ ان کا بیٹا ذہنی مریض ہے، والد نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کے بیٹے نے جان بوجھ کر ویڈیو کے لیے ان پر حملہ نہیں کیا، بلکہ وہ بیماری کے اثرات میں تھا۔

  • ٹک ٹاکرز کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر

    ٹک ٹاکرز کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر

    ٹک ٹاکرز کے لیے خوش خبری ہے کہ ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

    دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم’ٹک ٹاک‘ اپنے کریئٹرز کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

    ٹک ٹاک نے ’لائیو سبسکرپشن‘ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو اپنے پسندیدہ کریئٹرز کی لائیو اسٹریم دیکھنے کے لیے سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی۔

    ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ لائیو کریئٹرز کے ساتھ رابطے میں بھی رہ سکیں گے، اس فیچر کا آغاز رواں ماہ ہی ہو جائے گا جب کہ آنے والے مہینوں میں یہ عالمی سطح پر دستیاب ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لائیو سبسکرپشن کریئٹرز کو آمدنی بڑھانے کا موقع دے گا اور یہ ان کی ضروریات کی حد کے مطابق ہے۔

  • امریکی یونیورسٹی میں ٹک ٹاک کی کلاسز

    امریکی یونیورسٹی میں ٹک ٹاک کی کلاسز

    امریکا میں ایک یونیورسٹی نے طالب علموں کو ٹک ٹاک کلاسز دینا شروع کردیں، ان کلاسز کی بدولت اس یونیورسٹی کے طلبا ماہانہ 7 ہزار ڈالر (13 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تک کما رہے ہیں۔

    نارتھ کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی گریجویٹ اسٹوڈنٹس کو ایک ٹیک کورس سکھا رہی ہے جسے ٹک ٹاک کلاس کا نام دیا گیا ہے۔

    اس کلاس میں بنائی جانے والی ویڈیوز کو ٹک ٹاک پر 80 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

    کلاس کی ایک طالبہ نے اپنے سمسٹر کے دوران اپنے ذاتی ٹک ٹاک فالوورز میں 12 ہزار کا اضافہ کیا ہے، وہ مختلف برانڈز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعہ ہر ماہ 7 ہزار ڈالر (13 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک کی آمدنی حاصل کرلیتی ہے۔

    بعض اوقات وہ ایک پوسٹ کے ذریعے 5 ہزار ڈالرز (9 لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے) تک بھی کما لیتی ہے۔

    کلاس میں سوشل مارکیٹنگ سکھانے والے پروفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب دیکھا کہ اکثر طلبہ ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے کانٹینٹ تخلیق کر رہے ہیں تو انہیں اس کورس کو ڈیزائن کرنے کا خیال آیا۔

    کلاس کے ایک طالب علم کو اس کورس کی بدولت لنکڈ ان میں انٹرن شپ بھی مل چکی ہے۔

  • ٹک ٹاک کا نئے فیچر کا اعلان

    ٹک ٹاک کا نئے فیچر کا اعلان

    ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک لائبریری نامی نئے ان ایپ کری ایشن ٹول کا اعلان کردیا، نئے فیچر سے صارفین کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تخلیق کاروں کے لیے ٹرینڈ میں شریک ہونے کے لیے اور انٹرٹینمنٹ مواد تک رسائی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    ابتدا میں اس لائبریری میں جفی کا مخصوص کانٹینٹ ہوگا جس میں آوازوں کے ساتھ جف کا مجموعہ ہوگا۔

    ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ اس کو امید ہے کہ لائبریری میں مزید کانٹینٹ ذرائع، آڈیو اور ساؤنڈز، ٹیکسٹ ٹیمپلٹ اور دیگر ٹک ٹاک کریئٹر کانٹینٹ شامل کیے جائیں گے۔

    کمپنی نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ ان تمام چیزوں کے لیے مستقبل میں کن کے ساتھ شراکت قائم کی جا سکتی ہے۔

    اگرچہ ٹک ٹاک اپنی ویڈیو ایپ میں پہلے ہی متعدد تخلیقی ٹولز رکھتی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تخیلق کاروں کے اپنے اظہار میں مدد دینے کے لیے نئے راستوں کی تلاش جاری رکھے گی۔

  • ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

    ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

    پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ٹک ٹاک ایک عالمی ایپ ہے دنیا سے کٹ بھی نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس قیصررشیداورجسٹس عبدالشکور نے کی۔

    پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود اور درخواست گزار خاتون کیجانب سے نازش مظفرایڈووکیٹ پیش ہوئیں، سماعت میں پی ٹی اےوکیل نے بتایا کہ رپورٹ آج صبح جمع کی لیکن عدالت کونہیں پہنچی،پ ٹک ٹاک سے متعلق ایک طریقہ کار تیار کیا ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو بلاک کیا جاتا ہے اور بعدمیں اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر بلاک کردیا جاتا ہے لیکن اب پیکا آرڈیننس آیاہے،ایف آئی اے کوزیادہ اختیارہے۔

    جس پر جسٹس قیصررشید نے کہا پیکا آرڈیننس زیادہ ترسیاسی پروپیگنڈے کی روک تھام کیلئے بنایاہے، ہماری اقدارکے مطابق کام ہونا چاہیے، غیراخلاقی موادشیئرکرنےکی اجازت نہیں دے سکتے۔

    جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک ایک عالمی ایپ ہے دنیا سے کٹ بھی نہیں سکتے، ٹک ٹاک کی فلٹریشن کی جائے،اقدار کیخلاف اقدامات روکے جائیں۔

    جسٹس عبدالشکور کا کہنا تھا کہ بچے خودکشیاں کررہے ہیں، جس پر وکیل پی ٹی اے نے جواب دیا کہ وہ پب جی گیم ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی پر پابندی لگائی تھی لیکن بعد میں کھول دیا گیا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ جو بھی غیراخلاقی موادشیئرکرتے ہیں ان کوبلاک کریں اور پی ٹی اے کو 31مئی تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    خیال رہے پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کیخلاف مقامی خاتون سارہ خان نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

  • ایک سیکنڈ کی ویڈیو نے ٹک ٹاکر کو کینسر سے بچا لیا

    ایک سیکنڈ کی ویڈیو نے ٹک ٹاکر کو کینسر سے بچا لیا

    ویڈیو شیئرنگ سوشل ایپ ٹک ٹاک آج کل اکثر افراد کی پسندیدہ ایپ ہے، ایک امریکی ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اس کی جان بچانے کا سبب بن گئی۔

    ایلکس گرس وولڈ نامی اس ٹاک ٹاکر نے اپنی روزمرہ زندگی کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی۔ ویڈیو دیکھنے کے دوران اس کے 2 فالوورز نے اس کی پشت پر کچھ تلوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ یہ کینسر کا سبب بننے والے تل ہوسکتے ہیں۔

    ایلکس کا کہنا ہے کہ اس نے ان پیغامات کو نظر انداز کردیا اور روز مرہ کی مصروفیات جاری رکھیں، لیکن اس کے ذہن میں اپنے فالوورز کی بات بیٹھ گئی۔

    دونوں فالوورز نے کہا تھا کہ کینسر کا امکان پیدا کرنے والے تل ایک خاص شکل کے ہوتے ہیں اور یہ تل اسی شکل کے ہیں لہٰذا ایلکس کو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیئے۔

    بالآخر کچھ دن بعد ایلکس ڈاکٹر کے پاس گیا تو ڈاکٹرز نے اس کے فالوورز کی بات کی تصدیق کردی، ڈاکٹر نے کہا کہ یہ تل جلدی کینسر کی علامت ہیں۔

    ایلکس نے ان تلوں کو ختم کروانے کا پروسیجر کروایا تو اس دوران اس کی جلد پر مزید تل ابھر آئے، ڈاکٹرز نے انہیں بھی ریموو کردیا، ساتھ ہی اس کی پشت کی جلد کا مزید حصہ بھی کاٹا گیا تاکہ بائیوپسی کر کے کینسر کی تصدیق کی جاسکے۔

    ایلکس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ان دونوں فالوورز کا بے حد شکر گزار ہے جن کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

  • ٹک ٹاک کا روس سے متعلق اعلان

    ٹک ٹاک کا روس سے متعلق اعلان

    سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے روسی ویڈیوز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دنیا بھر میں ایک ارب صارفین رکھنے والی ایپ نے روس سے اپ لوڈ ہونے والی تمام نئی ویڈیوز کی اپنے پلیٹ فارم پر تشہیر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اے ایف پی کے مطابق ٹک ٹاک نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ روس کے ’فیک نیوز‘ یعنی جعلی خبروں کے قانون کے تناظر میں لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیو مواد کو معطل کر دیا گیا ہے، اور اس دوران قانون کے حفاظتی مضمرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعے کو ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت روسی فوج سے متعلق ’فیک نیوز‘ نشر کرنے پر 15 سال تک کی سزائے قید ہو سکتی ہے۔

    اب ٹک ٹاک نے روسی ویڈیوز پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی روس میں بدلتے ہوئے حالات کا جائزہ لیتی رہے گی، تاکہ اپنی سروس بحال کرنے کا تعین کیا جا سکے، تاہم حفاظت ہماری اوّلین ترجیح ہوگی۔ کمپنی نے واضح کیا کہ ان کے حالیہ فیصلے سے ٹک ٹاک کی میسجنگ سروس متاثر نہیں ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ ناقدین نے فیک نیوز سے متعلق روسی قانون پر تنقید کی ہے، تاہم روسی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کو ’اطلاعات کی جنگ‘ کا سامنا ہے جس کے خلاف اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔

    ٹک ٹاک کمپنی نے جنگ کے حوالے سے کہا کہ اس بحران کے دوران ٹک ٹاک بڑھتے ہوئے خطرات اور گمراہ کن معلومات کے اثرات سے واقف ہے اور مزید حفاظتی اقدامات لینے پر کام کر رہا ہے، نیز یہ تخلیقی صلاحیتوں اور تفریح فراہم کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے جو جنگ کے دوران سکون اور انسانی رشتے جوڑنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔