Tag: TikTok

  • ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر سالوں پرانا مقدمہ حل….. مگر کیسے؟

    ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر سالوں پرانا مقدمہ حل….. مگر کیسے؟

    واشنگٹن: امریکا میں 6 سال سے گمشدہ ایک لڑکی کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی جب کے بعد حکام نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آرکنساس کی رہائشی کیسی کومپٹن سنہ 2014 میں اپنے گھر سے غائب ہوگئی تھی، اس وقت اس کی عمر 15 برس تھی۔

    اس وقت بڑے پیمانے پر لڑکی کی تلاش کا کام کیا گیا تاہم اس کا کوئی سراغ نہ ملا، اب اچانک اس کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس کے بعد پولیس نے دوبارہ تفتیش شروع کردی۔

    @plush1plush2I dont know her but plz let get her help #minneapolis #lostgirl #fyp♬ original sound – Kiara Nelson

    مذکورہ ویڈیو میں ایک گاڑی میں اس لڑکی کے ساتھ 2 افراد موجود ہیں، لڑکی خاموشی سے کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہے جبکہ ویڈیو میں باتیں کرنے اور ہنسنے کی آوازیں آرہی ہیں۔

    لڑکی کی آنکھیں سیاہ ہیں جبکہ وہ نہایت بدحال نظر آرہی ہے۔

    کیسی کے جاننے والوں نے یہ ویڈیو دیکھی تو انہوں نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی کیسی سے ملتی جلتی ہے، عین ممکن ہے کہ یہ وہی ہو۔

    تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں ریکارڈ کی گئی، ریاستی پولیس اور ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • ٹک ٹاک کی نئی پالیسیز سامنے آگئیں

    ٹک ٹاک کی نئی پالیسیز سامنے آگئیں

    سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹک ٹاک نے اپنے قوانین میں اضافہ کردیا تاکہ گمراہ کن، تشدد پر مبنی یا دھمکی آمیز ویڈیوز کی روک تھام کی جاسکے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے اپنے اصول و ضوابط کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

    رواں سال مارچ میں ٹک ٹاک نے بتایا تھا کہ اس نے خود مختار ماہرین کی مدد لی ہے جو مواد کی پالیسیوں کے لیے کام کرنے والی کونٹینٹ ایڈوائزری کونسل کو مدد فراہم کریں گے۔

    کمپنی کی جانب سے رواں سال جنوری میں ہی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا تاکہ گمراہ کن ویڈیوز کی روک تھام کے ساتھ کم عمر صارفین کے رویوں کو بہتر بنایا جاسکے، اب کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کا بنیادی مقصد موجودہ پالیسیوں کو مضبوط بنانا ہے۔

    مثال کے طور پر نئی گائیڈ لائنز میں بدزبانی اور ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے زیادہ تفصیلی قوانین کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے قوانین کی وضاحت واضح الفاظ میں کی گئی ہے کہ کس قسم کے مواد کو دھمکی آمیز یا تشدد پر اکسانے والا قرار دیا جائے گا۔

    ٹک ٹاک نے ایسے نئے قوانین کا بھی اضافہ کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو جان لیوا مقابلوں، گیمز یا دیگر سرگرمیوں پر مبنی مواد سے روکنا ہے تاکہ نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

    ویسے تو سابقہ قوانین میں بھی اس طرح کے مواد کی روک تھام کا ذکر ہے مگر نئی گائیڈ لائنز سے کمپنی کے لیے اصولوں کا نفاذ آسان ہوسکے گا، اسی طرح صارفین کے لیے بھی جاننا آسان ہوگا جو اکثر شکایت کرتے ہیں کہ ایپ کی جانب سے ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

    نئے قوانین کے ساتھ ٹک ٹاک کی جانب سے چند نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، ایک فیچر نئی وارننگ اسکرین کا ہے جو صارفین کے سامنے کسی متنازع ویڈیو کو اوپن کرنے سے قبل سامنے آئے گی۔

  • امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ، عملدر آمد مؤخر

    امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ، عملدر آمد مؤخر

    واشنگٹن: امریکی حکام نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے پر عملدر آمد مؤخر کر دیا، امریکی عدالت نے ایپ پر پابندی کے فیصلے کو مؤخر کرنے کا حکم دیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے پر عملدر آمد مؤخر کر دیا ہے، امریکی حکام کے مطابق وہ ایک امریکی عدالت کی جانب سے ٹک ٹاک کے حق میں دیے گئے فیصلے کی پاسداری کریں گے۔

    اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے حکام مقبول ایپ پر پابندی لگانے کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں، ان کا الزام ہے کہ ٹک ٹاک کا اپنی ملکیتی چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کے ذریعے چینی حکام سے تعلق ہے اور اس طرح ٹک ٹاک صارفین کا ڈیٹا چین حاصل کر سکتا ہے۔

    ٹک ٹاک کے امریکا میں 10 کروڑ سے زائد صارفین ہیں، ایپ کو فیڈرل کامرس ڈیپارٹمنٹ کے اس اعلان سے مہلت ملی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی جج کے حکم کے بعد ایپ پر پابندی کے فیصلے پر عملدر آمد مؤخر کیا جا رہا ہے۔

    امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ عدالتی فیصلے کی پاسداری کر رہا ہے اور پابندی کے فیصلے پر عملدر آمد مزید عدالتی حکم تک نہیں گا، مذکورہ عدالتی فیصلے کے خلاف امریکی حکومت نے اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے امریکی ملکیتی کمپنی بننا ہوگا جس کے شیئرز امریکی سرمایہ کاروں کے پاس ہو۔

    دوسری جانب ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس مسئلے کے حل کی امید ہے جس میں امریکا کے سیکیورٹی خدشات کو دور کیا جا سکے، اگرچہ ہم ان خدشات سے اتفاق نہیں رکھتے۔

    بائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک نے آئی ٹی فرم اوریکل اور ریٹیلر چین وال مارٹ کے ساتھ مل کر ایک نئی کمپنی قائم کرنے کی تجویز بھی دی ہے جس میں اوریکل ٹیکنالوجی پارٹنر اور وال مارٹ بزنس پارٹنر ہوں گے، تاہم اس ڈیل پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

  • فنکار اور کھلاڑی ٹک ٹاک بند ہونے پر خوش

    فنکار اور کھلاڑی ٹک ٹاک بند ہونے پر خوش

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اور سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹک ٹاک بند ہونے پر خوشی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی بندش پر فنکار اور کھلاڑیوں کا ردعمل بھی آگیا، اداکار عمران عباس اور بوم بوم آفریدی نے ٹک ٹاک کی بند ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے کے باعث جہاں سے لوگ غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس پر خوشی بھی محسوس کررہے ہیں۔

    عمران عباس نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر خوشی کے آنسوؤں والی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ 2020 زیادہ برا نہیں ہے۔

    اداکار کے اس پیغام اور لکھنے کے انداز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران عباس پی ٹی اے کے اس اقدام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹک ٹاک بند ہونے پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، میرا خیال ہے کہ اسے بند ہی ہونا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوامی شکایات پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ملک بھر میں بند کردی۔

    پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہو رہی تھی، ویڈیو شیئرنگ ایپ کو متعدد مرتبہ معیار بلند کرنے کے لیے نوٹس بھی دیے تھے۔

    ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک غیر اخلاقی مواد روکنے میں ناکام رہا، جس کے باعث اسے ملک بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک چینی کمپنی کی پروڈکٹ ہے جو دنیا بھر میں 40 زبانوں میں دستیاب ہے اور جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں بے پناہ مقبول بھی ہے۔

  • خاتون نے ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دے دی

    خاتون نے ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دے دی

    رحیم یار خان: پنجاب کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے فالوورز حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب  کے ضلع رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے فالوورز کی خاطر شوہر عاطف راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلادی، اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوئی تو حقیقت سامنے آگئی۔

    خاتون نے ویڈیو میں رونے کی اداکاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’کار ایکسیڈنٹ میں جوہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔‘

    خاتون کی روتی ہوئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور علاقہ مکینوں کا گھر کے باہر تانتا بندھ گیا جس کے بعد بہنوئی نے خاتون نے شوہر عادل راجپوت کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی۔

    عادل راجپوت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور عادل راجپوت کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی موت کی افواہ پر تعزیت کا اظہار کرنے لگے۔

    ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ ’عادل نہیں رہے، عدنان کی کال آئی تھی، اس نے بتایا عادل کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے وہ نہیں رہے، میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا؟۔’

    کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سچ جاننے کے بعد بتایا کہ ’عادل راجپوت کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے۔‘

     

  • پاکستان کا  ٹک ٹاک انتظامیہ سے بڑا مطالبہ

    پاکستان کا ٹک ٹاک انتظامیہ سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انتظامیہ مواد کی مانیٹرنگ کے نظام کو سخت بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کی سینئرمینجمنٹ سےآن لائن میٹنگ ہوئی ، جس میں چیئرمین پی ٹی اے نے پاکستانی صارفین کیلئےٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان میں صارفین کیلئےغیراخلاقی مواد روکے، غیراخلاقی موادسےخدشات بڑھ رہےہیں، ٹک ٹاک انتظامیہ موادکی مانیٹرنگ کےنظام کوسخت بنائے۔

    چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یقینی بنایاجائے کہ غیرقانونی موادپاکستان میں نہ دیکھاجاسکے۔

    اس سے قبل ہی پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں غیر اخلاقی مواد اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹا ئے۔

    یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن نے سوشل میڈیا کمپنیز کو نازیبا اخلاق سے متعلق نوٹسز جاری کیے گئے تھے، دونوں کمپنیز کو نوٹس میں نازیبا مواد ہٹانے کی یاد دہانی کرائی گئی تھی۔

    بعد ازاں عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کی تھی ، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور بیگو پر نازیبا اور غیراخلاقی مواد کی شکایتیں تھیں، نازیبا اور غیراخلاقی مواد سے معاشرے اور نوجوانوں پر منفی اثرات پڑرہے تھے۔

    ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کے نوٹس پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’قانون کی پاسداری کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے تاکہ صارفین کو مثبت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

  • معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک پر مقبول جنت مرزا نے اپنے اوپر فلمایا گیا پہلا گانا جاری کر دیا۔

    ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز سے مشہور جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے گانے کا تحفہ دیا ہے، گانا پاکستانی گلوکار بلال سعید کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

    گانے کی شاعری اور موسیقی میوزک آرٹسٹ سرمد قدیر نے کی ہے۔

    پنجابی گانے شاعر میں جنت مرزا نے اپنے جلوے دکھائے ہیں۔ جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 7.5 ملین فالوورز ہیں۔

    جنت کے گانے کو یوٹیوب پر صرف چند گھنٹوں میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔

    گانے کے بعد اب جنت کے مداح ان کی اداکاری کے ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق جنت مرزا کو بالی ووڈ سے بھی ایک فلم کی آفر کی جاچکی ہے۔

  • ٹک ٹاک نے برطانیہ کے نسل پرست رہنما پر پابندی عائد کردی

    ٹک ٹاک نے برطانیہ کے نسل پرست رہنما پر پابندی عائد کردی

    مانچسٹر: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے نسل پرست رہنما ٹامی رابنسن اور دائیں بازو کی جماعت بریٹن فرسٹ پر ٹک ٹاک نے پابندی عائد کر دی اور کہا ہمارا پلیٹ فارم نفرت آمیز مواد کی تشہیر کے لیے نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک انتظامیہ نے نسل پرست جماعت’بریٹن فرسٹ‘ اور رہنما ٹامی رابنسن پر پابندی عائدکردی ، پابندی نفرت آمیز مواد شیئر کرنے پر عائد کی گئی۔

    ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی لائف ٹائم ہو گی، ٹامی رابنسن اور بریٹن فرسٹ نے ہماری شرائط و ضوابط کی خلاف وزری کی ہے، ہمارا پلیٹ فارم نفرت آمیز مواد کی تشہیر کے لیے نہیں ہے۔

    ٹامی رابنس اور بریٹن فرسٹ پر فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ نے پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے ، ٹامی رابنسن مسلمانوں مخالف سرگرمیوں کے لیے جانے جاتے ہیں

    خیال رہے بریٹن فرسٹ نسل پرست جماعت ہے جس پر حکومت برطانیہ نے ہر طرح کی سرگرمیوں کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے

  • بن مانس اور کچھوے نے ٹک ٹاک پر محبت کی نئی مثال قائم کردی

    بن مانس اور کچھوے نے ٹک ٹاک پر محبت کی نئی مثال قائم کردی

    سوشل میڈیا پر جانوروں سے متعلق کئی حیران کن اور انوکھی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں لیکن ہم آپ کو ایسی محبت بھری ویڈیو دکھانے جارہے ہیں جو آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دے گی۔

    مختصر ویڈیو کی موبائل ایپلکیشن ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بن مانس بہت پیار اور محبت سے ایک بھوکے کچھوے کو سیب کھلا رہا ہے۔ دراصل ایک سیب سے دونوں ہی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    ویڈیو میں ایک اور بن مانس موقع پر موجود نظر آرہا ہے۔

    کیمرے کی آنکھ سے قید کیے گئے اس مناظر کو سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں صارفین نے سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ جانوروں نے محبت کرنے کا طریقہ انسانوں کو سکھا دیا۔

    سوشل میڈیا کی مختلف ویڈ سائٹس پر لاکھوں افراد مذکورہ ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

  • ٹک ٹاکرز نے مخالف گروپ پر چاقو سے حملہ کردیا

    ٹک ٹاکرز نے مخالف گروپ پر چاقو سے حملہ کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں ٹک ٹاکرز کے ایک گروپ نے مخالف ٹیم پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ودو دارا میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک صارفین کی ٹیم نے اپنے مخالف گروہ پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  3 کمر عمر لڑکوں سمیت نوجوان سمیت 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، واقعے میں دھوبی نامی لڑکے کے چہرے پر چاقو کے وار سےگہرے زخم آئے۔

    ٹک ٹاک پر جان لیوا چیلنج ٹرینڈ بن گیا، والدین پریشان

    دھوبی اور اس کا دوست نیم کے درخت کے پاس ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کررہے تھے کہ اچانک مخالف گروہ ان کے قریب آ پہنچا اور نیم کی جھاڑیاں ان کی طرف پھینک کر چھیڑ خانی کی جس کے باعث بات بڑھ گئی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مخالف ٹیم کے ایک کم عمر لڑکے نے چاقو کے متعدد وار کیے جس کے باعث دھوبی کی ناک اور سینہ شدید زخمی ہوگیا، بعد ازاں فوری طور پر زخمی نوجوان کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

    متعلقہ ادارے کے مطابق گرفتار لڑکوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔