Tag: TikToker

  • غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاکر گرفتار، مقدمہ درج

    غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاکر گرفتار، مقدمہ درج

    کوٹلی(20 جولائی 2025):  لاہور کے شہر میں غیر اخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہر کوٹلی کے علاقے تھانہ نکیال میں غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاکر  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس پی عدیل لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، شہریوں کی عزت اچھالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے کہ متنازع سوشل میڈیا اسٹار سنبل ملک کی ایک متنازعہ ویڈیو آن لائن منظر عام آئی ہے، جس کے بعد ٹک ٹاکر شہ سرخیوں میں ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/thq-hospital-kahuta-2-accused-on-making-illicit-video-of-lady/

  • ٹک ٹاکر سیما گُل کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

    ٹک ٹاکر سیما گُل کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

    پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں موت کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے کے باعث ہوئی، رپورٹ میں جنسی زیادتی کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیما گُل المعروف سائیکو ارباب 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں ملی تھی۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے کے باعث ہوئی۔

    واضح رہے کہ 8 فروری کو فلیٹ سے معروف ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا تھا۔

    فلیٹ سے معروف ٹک ٹاکر کی لاش برآمد

    تھانہ میانی گیٹ کو دیے گئے ایک بیان میں اسلام آباد کے رہائشی محمد یاسین نے بتایا تھا کہ ان کی بہن سیما گل جسے سائکو ارباب کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مشہور ٹک ٹاکر تھی۔

  • تشدد سے 3 بچے قبل از پیدائش فوت ہوئے، ٹک ٹاکر اسد کی اہلیہ کا دل دہلا دینے والا ویڈیو بیان

    تشدد سے 3 بچے قبل از پیدائش فوت ہوئے، ٹک ٹاکر اسد کی اہلیہ کا دل دہلا دینے والا ویڈیو بیان

    کراچی: زیورات لے کر بھاگنے والی ٹک ٹاکر اسد کی اہلیہ حنا کا دل دہلا دینے والا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹک ٹاکر اسد علی کی بیوی اپنے ہی گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے بھاگ گئی تھی، جس پر اسد علی نے کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

    تاہم اب اسد علی کی بیوی حنا کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے شوہر پر تشدد کا الزام لگا دیا ہے، حنا کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے تشدد کے باعث گھر چھوڑ کر گئی ہے۔

    حنا نے کہا ’’شادی کے بعد سے اسد مسلسل تشدد کرتا رہا، میرے 3 بچے بھی تشدد کی وجہ سے قبل از پیدائش فوت ہوئے۔‘‘

    دوسری طرف اسد علی نے مقدمہ میں کہا ہے کہ جب وہ گھر آیا تو بیوی گھر پر موجود نہیں تھی، الماری کو چیک کیا تو طلائی زیورات اور 35 ہزار روپے بھی موجود نہیں تھے۔‘‘

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق طلائی زیورات میں کان کی بالیاں، ایک انگوٹھی، ڈیڑھ تولہ سونے کا گلے کا ہار غائب تھا، اسد نے کہا مجھے شبہ ہے کہ میری بیوی حنا کو پڑوسی ظفر نے اغوا کیا ہے۔

  • تعلیم یافتہ رکشہ ڈرائیور ٹک ٹاکر کیسے بنا؟

    تعلیم یافتہ رکشہ ڈرائیور ٹک ٹاکر کیسے بنا؟

    پشاور کا نوجوان رکشہ ڈرائیور ٹک ٹاک پر وائرل ہوگیا، معظم علی رکشہ چلانے کے ساتھ کمپیوٹر سائنس کی تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معظم علی نے بطور مہمان شرکت کی اور اپنی جدو جہد کے بارے میں ناظرین کو تفصیل سے بتایا۔

    انہوں ںے کہا کہ میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں، صبح سے دوپہر دو بجے تک رکشہ چلاتا ہوں اس کے بعد اپنی بنائی ہوئے ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کرتا ہوں۔

    اس کے علاوہ جہاں تک میری تعلیم کا تعلق ہے تو اس کیلیے روزانہ تین سے چار گھنٹے میں اپنی پڑھائی کو دیتا ہوں۔

    رکشہ چلانے کے سوال پر معظم علی نے بتایا کہ آج کل لوگ رکشہ ڈرائیوروں کو کم تر سمجھتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے لوگ اپنے حصے کا روزگار کمانے گھر سے نکلتے ہیں۔

    اپنی ویڈیوز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں معظم علی کا کہنا تھا کہ میری ویڈیوز میں خواتین نہیں ہوتیں اور جو مسافر میری ویڈیوز میں نظر آتے ہیں میں ان کی اجازت سے انہیں ویڈیو کا حصہ بناتا ہوں۔

    لوگوں اور اپنے مداحوں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پیسہ کمانے کیلیے شارٹ کٹ ڈھونڈتی ہے، اور اس راہ پر چلتے ہوئے لوگوں کے بھٹکنے کا قوی گمان ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کامیاب زندگی گزارنے کیلیے مسلسل اور طویل محنت کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے ایک مثال بیان کرنے کے بعد کہا کہ اگر آپ ہرن ہی یا شیر دونوں صورتوں میں اپنی بقا اور سلامتی کیلیے بھاگنا پڑے گا۔

  • "شاداب خان کو جانتی تھی شادی سے دل ٹوٹ گیا”

    "شاداب خان کو جانتی تھی شادی سے دل ٹوٹ گیا”

    ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کرکٹر شاداب خان سے 6 سے 7 ماہ تک تعلقات رہے، دونوں کے درمیان بات چیت ہوتی رہی ہے۔

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کرکٹر شاداب سے دوستی کا دعویٰ کرتی دکھائی دیں۔

    شاہ تاج نے بتایا کہ شاداب خان پر فدا تھی وہ میرا کرش تھے اور یہ بات شاداب بھی جانتے تھے، مجھے صرف ان کی وجہ سے کرکٹ اچھی لگتی تھی، میں ان کی اتنی بڑی مداح تھی کہ صرف ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہور تک گئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں انتہا کی حد تک شاداب خان کو چاہتی تھیں لیکن جب انہوں نے شادی کرلی تو میرا دل ٹوٹ گیا۔

    شاہ تاج نے دعویٰ کیا کہ ہم نے واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی تقریباً 6 سے 7 ماہ تک بات کی، اور جب وہ انسٹاگرام پر مجھ سے بات کرتے تھے تو وینش موڈ (وینش موڈ انباکس میں اسکرین ریفریش ہونے پر پہلے والے میسیجز از خود غائب ہوجاتے ہیں) کا استعمال کرتے تھے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے شاداب خان کے درمیان باضابطہ طور پر بات چیت ہوتی تھی، دونوں کے درمیان اچھے روابط تھے لیکن اس باوجود شاداب نے مجھے شادی سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shahtaj Khann (@shahtajkhann)

  • ٹک ٹاکر کی تدفین کے وقت ہیلی کاپٹر سے اترنے والے شخص کو دیکھ کر لوگ حیران

    ٹک ٹاکر کی تدفین کے وقت ہیلی کاپٹر سے اترنے والے شخص کو دیکھ کر لوگ حیران

    بیلجیئم میں ایک ٹک ٹاکر کی تدفین کے وقت ہیلی کاپٹر سے اترنے والے شخص کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں جعلی موت کا ڈراما رچانے والا ایک ٹک ٹاکر ڈیوڈ بارٹن اپنے ہی جنازے میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ گیا، اسے زندہ دیکھ کر دوست رشتہ دار حیران رہ گئے اور پھر خوشی سے اسے گلے لگا لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ بارٹن نامی 45 سالہ ٹک ٹاکر اپنے گھر والوں کو سبق سکھانا چاہتا تھا، جس کے لیے اس نے مرنے کا ڈراما رچایا اور پھر اپنے ہی جنازے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری ماری۔

    جنازے کے وقت جب قریب میں ایک ہیلی کاپٹر اترتے دیکھا گیا تو لوگ حیران رہ گئے، لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ اس سے وہی شخص باہر نکلا ہے جس کی تدفین میں وہ شرکت کے لیے آئے ہیں تو خوشی سے نہال ہو گئے۔

    @el.tiktokeur2

    Tu nous as eu on t aime mon ami on est content que tu es parmis nous ❤️❤️#pourtoii #fyp #fypシ @Ragnar_le_fou

    ♬ son original – Thomasjodiejulia❤️❤️❤️

    دراصل ڈیوڈ اس بات پر شاکی تھا کہ خاندان والوں نے کبھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی، اس لیے ڈیوڈ نے اپنے خاندان والوں کو سبق سکھانے کی ٹھانی اور ایک مذاق کرتے ہوئے اپنی موت کا ڈراما رچایا، تاکہ خاندان والوں کو آپس میں جڑے رہنے کی اہمیت جتا سکے۔

    @el.tiktokeur2

    Tu nous a eu je te le jure j etais en pleure moi et apres j ai eu le choc poto on t aime beaucoup ❤️@Ragnar_le_fou @Leclercq Philippe #fyp #pourtoii #fypシ

    ♬ son original – Thomasjodiejulia❤️❤️❤️

    جنازے میں ڈیوڈ کی آمد کے موقع پر بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

  • ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    کراچی: شہر قائد میں ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ایس ایچ او کے کمرے میں اسلحے کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی کے تھانے میں 2 ٹک ٹاکرز نے ہاتھ میں پستول لے کر، منہ میں گٹکا لیے ایس ایچ او کے کمرے میں قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔

    ٹک ٹاکر پولیس کی موجودگی میں اسلحے کی نمائش کرتے رہے، رانا بلال نامی ٹک ٹاکر نے تمام ویڈیوز اپ لوڈ بھی کیں، ویڈیو میں ایس ایچ او کا کمرہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    باری باری دونوں ٹک ٹاکر پستول چیمبر کر کے ویڈیو بناتے رہے، ویڈیو میں پولیس موبائل اور دیگر اہل کاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم پولیس حکام نے اس بات سے لا علمی کا اظہار کر دیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سرکاری اہل کار ہیں یا ٹک ٹاکر۔

    دوسری طرف پولیس اس سلسلے میں بھی لا علم نکلی ہے کہ ایس ایچ او کے کمرے اور موبائل میں بیٹھنے کی اجازت ٹک ٹاکرز کو کس نے دی؟

    یاد رہے کہ اس سے قبل لڑکی کے موبائل میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے پر خاتون ایس ایچ او کو معطل کیا جا چکا ہے، حکام بالا کی جانب سے ایسی ویڈیوز پر سختی سے پابندی عائد ہے۔

  • ٹک ٹاکر خاتون کی ویڈیو میں اچانک "بھوت” آگیا، خوفناک منظر

    ٹک ٹاکر خاتون کی ویڈیو میں اچانک "بھوت” آگیا، خوفناک منظر

    آج کل انٹرنیٹ پر عجیب و غریب اور کبھی کبھی بالکل دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کچھ تو ویڈیو ایڈیٹنگ کا کمال ہوتے ہیں اور کچھ حقیقیت سے اتنے قریب ہوتے ہیں کہ انہیں جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

    ایک ایسا ہی معاملہ ایک ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے، ایسمیرالڈا نامی ایک خاتون جو ٹک ٹاک پر ونڈر وومن11 کے نام سے جاتی ہے۔

    خاتون نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صوفے پر موجود ہے لیکن اس کے ساتھ بیٹھی ایک خوفناک سیاہ شخصیت بھی دکھائی دے رہی ہے۔

    مذکورہ خاتون اس وقت گھر میں اکیلی تھی، اس پورے واقعے کی تصاویر اور ویڈیو نے صارفین کو حیران اور خوفزدہ کردیا ہے ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    یہ منظر اسے اپنے سامنے رکھے ہوئے ٹی وی پر دکھائی دیا جو اس وقت بند تھا اور ٹی وی کی اسکرین پر سیاہ رنگ کا سایہ ساتھ ہی موجود تھا۔

    پہلے تو خاتون اسے دیکھ کر خوفزدہ ہوئی اور پھر خود پر قابو رکھتے ہوئے پہلے اپنے کیمرے کو بائیں اور پھر دائیں طرف کیا تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ وہ گھر میں اکیلی ہے، پھر اس نے کیمرہ اپنے ٹیلی ویژن کی طرف موڑ دیا۔

    ایسمیرالڈا کا کہنا تھا کہ عکاسی سے پتہ چلتا ہے کہ میرے ساتھ ایک پورا شخص بیٹھا ہوا ہے، جو ایک سائے کی صورت میں ہے۔

    مذکورہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے کمنٹس میں مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا جب کہ کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کو ایڈٹ شدہ کہا تو کسی نے اس کو واقعی بھوت قرار دیا اور اس کا موازنہ ہارر فلم "دی رنگ” کے ایک کردار سے کیا۔

  • گریٹر اقبال پارک کیس : ریمبو سمیت دیگر کی مشکل میں اضافہ، ملزمان عدالت میں روپڑے

    گریٹر اقبال پارک کیس : ریمبو سمیت دیگر کی مشکل میں اضافہ، ملزمان عدالت میں روپڑے

    لاہور : گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس میں ملزم ریمبو سمیت گیارہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی، ملزمان کے لواحقین اور پولیس کے درمیان مڈبھیڑ ہوگئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ خالد محمود کی عدالت میں گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عدالت میں ملزمان کو پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا وہی ٹک ٹاکر کو ہجوم سے بچا رہے تھے اب تو آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں عائشہ اکرم پیسہ مانگ رہی ہے۔

    عدالت نے فریقین کے کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا، مقدمے کی سماعت کے موقع پر لواحقین کی بڑی تعداد بھی ضلع کچہری میں موجود تھی۔

    اس موقع پر ملزمان لواحقین نے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس کے ساتھ ان کی دھکم پیل بھی ہوئی، ملزمان بھی اپنے والدین کے ساتھ گلے مل مل کر روتے رہے۔

    ایک ملزم کی گونگی ماں منہ پیٹ پیٹ کر احتجاج کرتی رہی۔ ملزمان کے لواحقین نے کہا کہ عائشہ اکرم کو بھی گرفتار کیا جائے کیونکہ وہی ملزمان کو ساتھ لے کر گئی تھی اور اس کا موبائل فون چیک کیا جائے تو بہت سے حقائق سامنے آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے بیان دیا تھا کہ گریٹراقبال پارک واقعہ اس کے ہی ساتھی ریمبو کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

    گزشتہ روز مینار پاکستان پر درجنوں افراد کی جانب سے خاتون ٹک ٹاکر کو بے لباس کرنے سے متعلق کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی تھی۔

  • ٹک ٹاکر عائشہ نے 4 ملزمان کی شناخت غلط کی

    ٹک ٹاکر عائشہ نے 4 ملزمان کی شناخت غلط کی

    لاہور: گریٹر اقبال پارک میں افسوس ناک واقعے کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کیمپ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران 4 ملزمان کی غلط شناخت کی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت پریڈ کی رپورٹ جاری کر دی ہے، خاتون نے 6 اور گواہان نے 3 ملزمان کی شناخت کی، تاہم چار کی غلط شناخت کی گئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے 3 گواہان بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں 104 ملزمان میں سے 6 ملزمان کو شناخت کیا، شناخت کیے گئے ملزمان میں شہر یار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار شامل ہیں۔

    خاتون نے چار ملزمان کو غلط شناخت کیا، چاروں ملزمان جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے۔

    مینار پاکستان پر بد سلوکی واقعہ، عائشہ اکرم نے مزید ملزمان کو شناخت کرلیا

    خاتون نے بتایا کہ شناخت کیے گئے ملزمان میں سے افتخار نے میرے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایا، ٹک ٹاکر عائشہ نے ملزم ارسلان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا، جب کہ ملزم شہر یار نے دھکے دے کر جنگلے کے ساتھ مارا اور زد و کوب کیا، ملزم عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں، ملزم ساجد نے لڑکوں کو میری طرف اکسایا۔

    پولیس کے مطابق گواہوں نے بھی مزید تین ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔