Tag: TikToker arrest

  • ٹک ٹاک بنانے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار، کارڈ برآمد

    ٹک ٹاک بنانے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار، کارڈ برآمد

    کراچی : نیوکراچی صنعتی ایریا پولیس سے جعلی پولیس کا سامنا ہوگیا، پولیس وردی میں ملبوس افراد کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا تمام اہلکار جعلی ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکشاف ہوتے ہی فوری طور پر تمام جعلی اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس نے تحقیقات کی تو پتہ چلا تمام افراد ٹک ٹاکرز ہیں۔

    پولیس کے مطابق تمام ملزمان پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک بنانے نکلے تھے، ٹک ٹاکرز نے موٹرسائیکل پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹس بھی لگا رکھی تھیں۔

    پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ صرف وردیاں ہی نہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی کےعلاقے بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی جیل جاچکے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت ساجد اورعبدالصمد کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے2پستول اور چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

  • خواتین کے ساتھ  ون ویلنگ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

    خواتین کے ساتھ ون ویلنگ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

    لاہور: ون ویلر ٹک ٹاکر شاہنوازعرف چھوٹا بچہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کی ون ویلنگ کی وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا۔

    اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شفیق آباد ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزمان روڈ پر ون ویلنگ کررہے تھے جنہیں تعاقب کرکے گرفتار کیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان ڈولفن آپریشنز ونگ نے میڈیا کو بتایا کہ ون ویلر کی گرفتاری کے موقع پر اہل علاقہ نے ڈولفن ٹیم سے مزاحمت کی تھی۔

    ترجمان کے مطابق ملزم لاہور کی مختلف شاہراوں پرون ویلنگ کرتا تھا، ملزم نے خواتین کے ساتھ ون ویلنگ کی متعدد ویڈیوز وائرل کی تھیں۔

    ملزم ٹک ٹاکر شاہنوازعرف چھوٹا بچہ کو گرفتار کرکے تھانہ شفیق آباد منتقل کردیا گیا، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈولفن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں لہٰذا ایسے اقدام سے گریز کیا جائے۔