Tag: tiktoker-assault-case

  • ٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے دست درازی کیس: ریمبو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے دست درازی کیس: ریمبو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور : مقامی عدالت نے خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس میں ریمبو سمیت آٹھ ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے ریمبو سمیت دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کی عدالت میں پیش کیا۔

    سرکاری وکیل نے بتایا کہ یہ ہاٸی پروفاٸل معاملہ ہے جس کی بازگشت پوری دنیا میں سنی گئی ، مختلف ویڈیوز اور دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں، تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔

    ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کہ وہ ہمیشہ ٹک ٹاکر کے ساتھ رہے ، ویڈیوز موجود ہیں کہ ریمبو سمیت ملزمان نے ٹک ٹاکرکی جان بچائی ۔ لہذا جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاٸے ۔

    عدالت نے سماعت کے بعد ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    ریمبو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ اکرم کے ساتھ نازیبا ویڈیوز پرانی ہیں جو اس کی مرضی سے بنائی گئیں، ہم نے اسے بچایا اور اب ہم پر ہی الزام تراشی کر رہی ہے ۔

    خیال رہے عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو اور دیگر ملزمان پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا تھے۔

  • ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس :  گرفتار6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس : گرفتار6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    اہور : مقامی عدالت نے مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گرفتار چھ ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان ارسلان ، افتخار اور مہران ، شہریار ، عابد اور ساجد کو پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ اب تک کیا پیش رفت ہوٸی اور پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

    گذشتہ سماعت میں تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ تفتیش اور برآمدگی کے لیے مزید ریمانڈ دیا جائے، ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے کوئی ریکوری نہیں کرنی، ملزمان پہلے ہی پچیس روز حراست میں گزار چکے ہیں لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کی جاٸے ۔

    عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوٸے 13 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ، اس موقع پر ملزمان کا کہنا تھا کہ واقعہ سے کوئی تعلق بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے لہذا انھیں رہا کیا جائے۔

  • ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس : 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

    ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس : 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

    لاہور: مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی، اس موقع پر ملزم ماں کے پاؤں پکڑ کر روتا رہا اور دعا کی درخواست کرتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    پولیس نے ملزمان ارسلان ، افتخار اور مہران ، شہریار ، عابد اور ساجد کو پیش کیا اور  مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش اور برآمدگی کے لیے مزید ریمانڈ دیا جائے، ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے کوئی ریکوری نہیں کرنی، ملزمان پہلے ہی پچیس روز حراست میں گزار چکے ہیں لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کی جاٸے ۔

    عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوٸے 11 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ، اس موقع پر ملزمان کا کہنا تھا واقعہ سے کوئی تعلق بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے لہذا انھیں رہا کیا جائے۔

    ملزمان کی پیشی کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ملزم افتخار کی والدہ اسے ملنے کے لیے ضلع کچہری آٸیں تو ملزم ماں کے پاوں پڑ کر روتا رہا اور دعا کی درخواست کرتا رہا۔