Tag: TikToker

  • گریٹر اقبال پارک بد سلوکی واقعہ، عائشہ اکرم نے 12ملزمان کو شناخت کر لیا

    گریٹر اقبال پارک بد سلوکی واقعہ، عائشہ اکرم نے 12ملزمان کو شناخت کر لیا

    لاہور : گریٹر اقبال پارک واقعہ میں گرفتار 104ملزمان میں سے عائشہ اکرم نے 12ملزمان کو شناخت کر لیا ، باقی 56 ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل بعد میں مکمل کرایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے میں گرفتار افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ، عائشہ اکرم ملزمان کی شناخت کیلئے کیمپ جیل پہنچیں ، عائشہ اکرم کو لاری اڈا پولیس سیکیورٹی میں کیمپ جیل لائی۔

    گرفتار 104 ملزمان کی شناخت پریڈ کو مکمل کیا گیا ، جس میں سے عائشہ اکرم نے 12 ملزمان کو شناخت کرلیا ، انھوں نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت کی، ملزمان کی شناخت پریڈ کے موقع پر جیل حکام بھی موجود تھے۔

    ملزمان کی شناخت کے بعد پولیس عائشہ اکرم کو جیل کے عقبی دروازےسے لیکر روانہ ہوگئی ، جیل حکام کا کہنا تھا کہ باقی 56 ملزمان کی شناخت پریڈ کاعمل بعد میں مکمل کرایا جائے گا۔

    دوسری جانب کیمپ جیل میں مینار پاکستان واقعےپر گرفتارافراد کی شناخت پریڈ کے موقع پر ورثا نے کیمپ جیل کے باہر احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ بچوں کو پکڑا گیا ہے۔

  • الحمداللہ: میری بات پکی ہوگئی، جنت مرزا

    الحمداللہ: میری بات پکی ہوگئی، جنت مرزا

    ناں ناں کرتے کرتے ہاں کردی، پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنی منگنی کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُن کی ٹک ٹاکر عُمر بٹ کے ساتھ بات پکّی ہوگئی ہے،حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

    منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کسی کی کال آئی اور اُنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا کہ "جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟” تو میں نے کہا نہیں، پھر اُنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی، ساتھ ہی اُنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔

    جنت مرزا نے کہا کہ جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔

    گذشتہ ماہ کی بائیس تاریخ کو انسٹا گرام پر جنت مرزا نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہماری منگنی نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ’جب میری منگنی ہوگی تو مداحوں کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

     

    یاد رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، انسٹاگرام پر بھی جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔

    انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔