Tag: Times square

  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

    ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

    اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لو گرو‘ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بل بورڈز کی زینت بن گئی۔

    اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے اس عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun)

    اس فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں اسی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں پاکستان کے دونوں اداکار امریکا میں موجود ہیں۔

     دونوں کو فلم کی تشہیر کے سلسلے میں امریکا کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا جبکہ وہ فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ہیوسٹن، ڈیلاس، نیویارک کے علاوہ لندن میں بھی پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔

    تاہم اب ہمایوں سعید نے امریکا میں فلم کی تشہیر کے دوران کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں نیو یارک کی مقبول ترین سڑک ٹائمز اسکوائر پر دیکھا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/aa-tenu-love-guru-humayun-saeed-mahira-khan-ary-films/

    ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر فلم کی تشہیر کے لیے پاکستانی فلم لو گرو کا ٹریلر بھی دیکھا گیا اس دوران فلم کے مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان بھی موجود تھے۔

    اس کے علاوہ ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن بھی لکھا ہے، اداکار نے لکھا کہ ‘ہم سے ملنے کے لیے آنے والے اور نیویارک کا شکریہ’۔

    واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر دنیا بھر کے سیاحوں میں شہرت رکھتا ہے اور وہاں یومیہ ہزاروں غیر ملکی لوگ آتے ہیں، ٹائمز اسکوائر پر بھی دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ کی طرح لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز چلائی اور دکھائی جاتی ہیں

  • میسی اور رونالڈو کا میچ ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرین پر

    سرزمین عرب پر کھیلا گیا دنیائے فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑیوں میسی اور رونالڈو کا میچ نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ’ریاض سیزن کپ‘ میں لیونل میسی اور رونالڈو کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر سمیت دنیا کے کئی مقامات پر بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔

    سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹائمز اسکوائر پر بڑی اسکرین کے ذریعے میچ دکھائے جانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، پیرس سینٹ جرمین اور النصر و الہلال کے درمیان درمیان کھیلا جانے والے اس دل چسپ میچ کی عالمی میڈیا نے بھر پور کوریج دی۔

    سر زمین عرب پر میسی اور رونالڈو میں دلچسپ مقابلہ ہوا، لگاتار گولز سے شائقین محظوظ ہوتے رہے

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، کویت کے اپنیوز، قاہرہ کے مصر مال، لندن کے پکاڈلی اسکوائر اور ریاض بولیوارڈ میں بیک وقت براہ راست میچ دکھایا گیا تھا۔

    پیرس سینٹ جرمین نے النصر و الہلال ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ریاض سیزن کپ اپنے نام کیا، لیونل میسی کی ٹیم نے دل چسپ مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کو ہرایا۔

  • 2023 کے ہندسے میں کتنے ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں؟

    2023 کے ہندسے میں کتنے ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں؟

    نیویارک میں نئے سال کوخوش آمدید کہنے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔

    مین ہٹن، نیویارک میں واقع مشہور ترین کاروباری اور سیاحتی مقام ٹائمزاسکوائر پر لگانے کے لیے 2023 کا ہندسہ پہنچا دیا گیا، 2023 کے اس ہندسے میں کُل 602 ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں۔

    دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں، نیویارک میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن کے طور پر ٹائمز اسکوائر پر دو ہزار تئیس کا ہندسہ لگایا جا رہا ہے۔

    سال نو کے آغاز سے 10 دن پہلے ٹائم اسکوائر پر لایا جانے والا یہ ہندسہ 7 فٹ لمبا ہے، جسے خاص لیڈ لائٹ بلبوں سے تیار کیا گیا ہے، تاکہ بجلی کا خرچہ بچایا جا سکے۔

    دو ہزار تئیس کے ہندسے میں کُل چھ سو دو ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں، جسے سال نو کے آغاز کے موقع پر ٹائم اسکوائر کے اوپر نصب کر کے روشن کیا جائے گا۔

    ٹائمز اسکوائر آنے والے اب ٹوئنٹی ٹوئنٹی تھری کے ہندسے کے ساتھ سیلفی لے سکیں گے۔

  • نیویارک دھماکے سے لرز گیا : ٹائمز اسکوائر میں بھگدڑ مچ گئی

    نیویارک دھماکے سے لرز گیا : ٹائمز اسکوائر میں بھگدڑ مچ گئی

    نیویارک کے ٹائمزاسکوائر میں دھماکے سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا، زور دار دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ایک مین ہول میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

    پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ دھماکہ علاقے کے تین گٹروں میں گیس بھرنے سے ہوا، دھماکے کے بعد تینوں گٹروں میں آگ لگ گئی، فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

    نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ علاقہ بند اور ٹریفک کے لیے بند ہے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سوشل میڈیا پراپیگنڈہ ویڈیو میں دھماکے کے بعد لوگوں کو افراتفری سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، اس نے اپنی رپورٹ میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) اور نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ (ایف ڈی این وائی) کی ابتدائی اطلاعات کا حوالہ دیا ہے۔

    ایف ڈی این وائی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر موجود فائر فائٹرز نے دھماکے کی جگہ کے قریب 18 منزلہ دفتر کی عمارت میں کاربن مونو آکسائیڈ کی بلند سطح کا پتا چلایا ہے اور وہ اس کوعلاقے سے نکالنے میں مصروف تھے۔

    نیویارک میں مین ہول دھماکے عام ہیں اور اکثر ازکار رفتہ خراب تاروں، خاردار کیمیکلز یا چوہوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ تاراکثرتقریباً 13,000 وولٹ بجلی لے جاتے ہیں اور ایک بار جب وہ کاغذ، سیسہ اور ربڑ انسولیشن کو گرم کر دیتے ہیں تو یہ آگ کا سبب بن سکتےہیں اور گیسوں کو خارج کرتے ہیں۔

  • امریکا میں اڑتے ہوئے شخص نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

    امریکا میں اڑتے ہوئے شخص نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

    نیو یارک : امریکا کی اہم عمارت ٹائمز اسکوائر کے اطراف اڑنے والے شخص کو دیکھ کر لوگوں کے منہ حیرت  اور خوف سے کھلے رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    امریکی شہر نیو یارک میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے، ایک شخص گزشتہ روز علی الصبح آٹھ پروں والے ڈرون نما آلے پر کھڑا نیو یارک سٹی ٹائمز اسکوائر کے ارد گرد پرواز کرتے دیکھا گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کو سیفٹی ہیلمیٹ پہنے ہوئے "ہوور بورڈ” (ڈرون نما آلے) پر ٹائمز اسکوائر کے گرد اڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

    لوگ اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ اس شخص نے ہوور بورڈ پر زمین سے کئی فٹ اوپر اڑان بھری ہے۔ اس موقع پر وہاں موجود باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی ریکس چیپ مین نے اڑنے والے شخص کی ویڈیو ریکارڈ کرلی اور اسے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کردیا۔

    تقریبا 10 سیکنڈ کا کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، اڑنے والے شخص کی شناخت یوٹبر ہنٹر کوولڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کوالڈ اسکائی سورفر ہوور بورڈ ایئر کرافٹس کا بانی ہے۔ وہ ہوور بورڈ ہوائی جہاز کی آزمائشی پروازیں خود ڈیزائن کرکے تیار کرتا ہے جو 500 پونڈ (226.7 کلوگرام) وزن اٹھا سکتی ہے۔ ڈیوائس کے بارے میں اس نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک انتہائی جدید ڈیوائس ہے۔

    کوالڈ اسکائی سورفر نے بتایا کہ میں نے اس چیز کو بنانے کے لیے کئی سال ضائع کیے، کم از کم اسے محفوظ طریقے سے اور مناسب طریقے سے استعمال کر نے کے لئے اس ڈیوائس میں حفاظتی آلات بھی لگائے گئے ہیں۔

  • امریکی صدر پر کرونا ہلاکتوں کا الزام، "ٹرمپ ڈیتھ کلاک” لگادی گئی

    امریکی صدر پر کرونا ہلاکتوں کا الزام، "ٹرمپ ڈیتھ کلاک” لگادی گئی

    نیو یارک :امریکہ میں کورونا وائرس سے 80ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں صدر ٹرمپ کی جانب سے فوری اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری ان پر عائد کی جارہی ہے۔

    کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں وائرس سے مزید 830 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    اس دوران نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ایک نیا بل بورڈ نصب کیا گیا ہے۔

    اس بل بورڈ کو "ٹرمپ ڈیتھ کلاک”کا نام دیا گیا ہے، اس بورڈ س پر امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی وہ تعداد بتائی جا رہی ہے جو بورڈ کے تخلیق کار کے مطابق صدر ٹرمپ کے بروقت اقدام سے نہ ہوتیں۔

    تخلیق کار فلم میکر یوجین جاریکی ہیں جنہوں نے یہ ’کلاک‘ ٹائمز اسکوائر کی ایک بلڈنگ کی چھت پر نصب کی ہے جو کورونا وائرس کے دوران خالی پڑی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیر کو اس کلاک پر 80 ہزار ہلاکتوں میں سے 48 ہزار اموات ایسی بتائی جا رہی تھیں جن کی جانیں تخیلق کار کے مطابق صدر ٹرمپ کے بروقت اقدامات سے بچائی جا سکتی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق ” کلاک” اس مفروضے پر چل رہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اگر بروقت سماجی فاصلوں اور اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتی تو اب تک ہونے والی اموات میں سے 60 فیصد کم ہوتیں۔

    کلاک لگانے والے یوجین جاریکی نے اپنے بل بورڈ پر وضاحت کی ہے کہ اگر 9 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا جاتا تو زیادہ اموات سے بچا جا سکتا تھا۔

  • خوف مجھ پر فتح حاصل نہیں کرسکتا، لیجانا

    خوف مجھ پر فتح حاصل نہیں کرسکتا، لیجانا

    سینکٹروں فٹ کی بلندی پر رسی کے اُوپر کرتب دکھانا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں لیکن امریکی بہن بھائی نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر خطرناک اسٹنٹ دکھا کر دنیا کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں سینکڑوں فٹ کی بلندی پر رسی پر بغیر کسی سہارے چلنے کے ماہر بہن بھائی نے رسی پر سوار ہوکرایک دوسرے کے مخالف سمت چلنے کا ناقابل یقین اسٹنٹ پیش کیا۔

    یوٹیوب پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ نِک اور 42 سالہ لیجانا نے 1300 فٹ کی بلندی پر تنی ہوئی رسی پر خطرنات اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیا، دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے چلتے ہوئے 36 منٹ کی واک بعد درمیان میں پہنچے تو لیجانا نے رسی پر کمال مہارت سے بیٹھ گئی اور نِک نے لیجانا سے اُوپر سے دوسری طرف چلا گیا۔

    لیجانا کا کہنا تھا کہ ’خطرناک کرتب صرف خدا کے فضل سے مکمل کرپائیں ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ میں رسی پر موسیقی سنتے ہوئے چل رہی ہے اور اپنے بھائی سے وائر لیس کنکشن کے ذریعے بات کررہی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2017 کے بعد لیجانا سینکڑوں فٹ کی بلندی پر پہلا کرتب دکھا رہی ہیں، سنہ 2017 میں کرتب دکھاتے ہوئے لیجانا اور ان کے چار ساتھی 30 فٹ کی بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیجانا کا کہنا تھا کہ ’خوف مجھ پر فتح حاصل نہیں کرسکتا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نِک پہلے کرتب باز تھے جنہوں نے 2012 میں نیاگرہ فال اور 2014 میں شگاگو میں واقع دوفلک بوس عمارتوں کے درمیان آنکھوں پر پٹی بابندھ پر تنی ہوئی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • نیویارک :‌ پولیس اہلکاروں کا قتل اور ٹائمز اسکوائر حملے کی منصوبہ بندی، ملزم گرفتار

    نیویارک :‌ پولیس اہلکاروں کا قتل اور ٹائمز اسکوائر حملے کی منصوبہ بندی، ملزم گرفتار

    واشنگٹن : پولیس نے نیویارک میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے بنگلادیشی شہری کو گرفتار کرکے بروکلین کی عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے ٹائم سکوائر پر دہشت گردی کی نیت سے فائرنگ کرنے کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا اورملزم کو گرفتارکرلیاگیا، بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان ملزم عاشق العالم کو گرفتار کرکے بروکلین کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    امریکی ٹی وی چینلز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ گرین کارڈ ہولڈر ملزم داعش کا ہمدرد اور نائن الیون حملہ کرنے پر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا مداح تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے انتہا پسند نظریات کی بناءپر اس کی ایک سال سے نگرانی کی جا رہی تھی اور ایک انڈرکور ایجنٹ نے اسے پستول اور اسلحہ فروخت کیا۔ اس نے ایجنٹ کو بھی ہمدرد سمجھ کر بتایا کہ وہ اپنے مشن کی خاطر جان قربان کرنے کو تیار ہے۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ اس نے اسلحہ خرید کر اس پر سے تمام بخر مٹا دئیے اور مخبری پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

    پراسیکیوٹر کے مطابق نیویارک کے علاقہ کوئنز کے رہائشی اس نوجوان پر فی الحال اسلحہ رکھنے سے متعلق الزامات لگائے گئے ہیں، وہ دہشت گردوں کا حامی ضرور ہے لیکن فی الحال اکیلے بھیڑئیے کے طور پر کام کر رہا تھا اور ابھی اس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔

  • امریکہ میں ٹرمپ کی یروشلم پالیسی کےخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے

    امریکہ میں ٹرمپ کی یروشلم پالیسی کےخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے

    نیویارک: امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی یروشلم پالیسی کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئےاور امریکی صدر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں نیویارک ٹائم اسکوائر پر سینکڑوں افراد نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کےٹرمپ کے متنازعہ فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے ٹرمپ سے مقبوضہ بیت المقدس کوفلسطین کا دارالحکومت قرار دینا کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھارکھے تھے۔

    نیویارک ٹائم اسکوائر پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نےڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اور فلسطین کے حق زبردست نعرے بازی کی۔

    اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے فلسطین کودھمکی دی تھی کہ امریکی نائب صدرمائیک پینس سے فلسطینی صدرکی ملاقات منسوخ کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔


    اسرائیلی فورسزکی شیلنگ اور فائرنگ‘ 31 فلسطینی زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی سیکورٹی فورسزنےشیلنگ اور فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 31 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب امریکی سفارت خانے کو باقاعدہ طور پر یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیویارک: حملہ آور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، ایک ہلاک، 13 زخمی

    نیویارک: حملہ آور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، ایک ہلاک، 13 زخمی

    نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی نتیجے میں ایک فرد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

    امریکی میڈیا سے موصولہ تازہ اطلاعات کے مطابق واقعہ نیویارک کے معروف چوک ٹائم اسکوائر پر پیش آیا جہاں ہر وقت لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

    عینی شاہدی کے مطابق کار میرون رنگ کی ہے جو ایک کھمبے سے ٹکرا کر رک گئی ہے۔

    Car crash