Tag: tirah

  • ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک

    ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 26 سالہ سپاہی وقاص علی اور 24 سالہ سپاہی باسط علی شہید ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، یہ آپریشن ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

  • وادی تیراہ میں کاروائی، خودکش حملہ آوروں سمیت20 دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ میں کاروائی، خودکش حملہ آوروں سمیت20 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: وادیِ تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکی بڑے پیمانے پر کاروائی کے دوران تین خودکش بمباروں سمیت تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے وادیِ تیراہ میں پاک فضائیہ نے جمعرات کی صبح کاروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔

    کاروائی میں بیس دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں تین دہشت گرد خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کاروائی میں بڑے پیمانے پراسلحہ اورگولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں آپریشن ضربِ عضب 15 جون 2014 کو شروع کیا گیا تھا اور پاک فوج اس میں بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔

  • وادی تیراہ میں فضائی کاروائی، 15 دہشت گرد ہلاک

    وادی تیراہ میں فضائی کاروائی، 15 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں پاک فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ فضائیہ کے شاہینوں نے دہشت گردوں کے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اوراس حملے میں اطلاعات کے مطابق چند اہم کمانڈرز ہلاک ہوئے ہیں۔

    ملٹری نے خیبرایجنسی میں اکتوبر 2014 میں آپریشن کا آغازکیا تھا اس سے قبل شمالی وزیرستان میں بھی اسی طرز کا آپریشن جاری ہے جسے کراچی ایئرپورٹ پردہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

    پاکستان 2003 سے مذہبی انتہا پسندوں سے نبرد آزما ہےاوراب بالاخران کے خلاف فیصلہ کن آپریشن جاری ہے۔