Tag: titles

  • اطالوی شہری نے مختلف ممالک کے 1444 اخبارات جمع کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

    اطالوی شہری نے مختلف ممالک کے 1444 اخبارات جمع کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

    روم : اطالوی شہری نے مختلف ممالک کے اخبارات جمع کرنے کےاپنے انوکھے شوق کے باعث عالمی ریکارڈ قائم کرکے گنزبُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بہت سے اسے افراد موجود ہیں جنہیں مختلف و انوکھے کام انجام دینے کا جنون کی حد تک شوق ہوتا ہے، ایسا ہی ایک اٹلی سے تعلق رکھتا ہے جسے بچپن سے ہی مختلف موضوعات پر مختلف ممالک کے اخبارات اکھٹا کرنے کا شوق ہے اور اسی شوق کے باعث سیرگیوبوڈینی نامی شخص کو عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

    اطالوی شہری کا کہنا تھا کہ اس وقت اس کے پاس سینکڑوں ممالک کےاخبارات کے 1444 ایڈیشنز موجود ہیں۔

    خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سیرگیو کا کہنا تھا کہ انہیں سنہ 1980  میں دس برس کی عمر سے اخبارات جمع کرنے کا شوق پیدا ہوا تھا جو بڑھتے بڑھتے جنون کی شکل اختیار کرگیا۔

    سیرگیو نے بتایا کہ انہیں اسکول کے زمانے میں ایسے پراجیکٹس ملتے تھے جس کےلیے اخبارات جمع کرنے پڑتے تھے جو شوق میں تبدیل ہوگئے اور مجھے بھی بچپن میں صحافی بننے کا شوق تھا جو نہ بن سکا اور کیمیا دان بن گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے اس شوق کی تکمیل میں میرےدوستوں اور اہل خانہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے کیونکہ جب بھی عزیز و اقارب میں سے کوئی باہر جاتا تو میرے لیے وہاں کا اخبار لےآتا تھا۔

    اطالوی شہری نے بتایا کہ اخبارات جمع کرنے کا شوق بہت ہی دلچسپ ہے جس کی وجہ سے آپ کو پرانے زمانے کی خبریں پڑھتے ہیں، جو ہمیں اسی دور میں لے جاتا ہےاور ان کے مسائل اور نظریات سے متعلق آگاہ کرتا ہے۔

    عالمی ریکارڈ یافتہ سیرگیو بوڈینی کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میرے پاس دنیا کے ہر ایک ملک کا اخبار موجود ہو مگر یہ مشکل ہے۔

  • جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    اسلام آباد: بھارتی شہر چنائے میں کھیلے گئے جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد جونیئر ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں قومی جونیئر ٹیم نے 3 ٹائٹل اپنے نام کیے، قومی ٹیم نے انڈر 19، 17، 15 ٹائٹل جیتے۔

    وطن واپس پہنچے پر ٹیم کا استقبال سیکریٹری پاکستان اسکواش فیڈریشن نے کیا، خیال رہے کہ انڈر 13 فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے سلور میڈل جیتا۔

    ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنالی

    ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں انڈر نائنٹین سے عباس زیب نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی اور پھر ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

    انڈر سیونٹین کیٹگری میں حارث قاسم نے کامیابی حاصل کی۔ محمد حمزہ اور بھارت کے ارنوو سارین انڈر ففٹین کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں اور قومی اسکواش کھلاڑی نے ٹائٹل جیت لیا۔

    دوسری جانب گذشتہ دنوں پاکستان کے تیرہ سالہ اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے سان فرانسسکو جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، حذیفہ نے انڈر ففٹین فائنل میں امریکی حریف کو تین صفر سے ہرایا تھا۔