Tag: to handover uzair baloch

  • دبئی:عذیر بلوچ کی پاکستان حوالگی مزید تاخیر کا شکار

    دبئی:عذیر بلوچ کی پاکستان حوالگی مزید تاخیر کا شکار

    دبئی : عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی ایک دن اور تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں، کاغذات نامکمل ہونے کے باعث ملزم کو کل پاکستانی حکام کی تحویل میں دیا جائے گا۔

    دبئی سے عذیر بلوچ کو پاکستان لانا پاکستانی حکام کیلئے درد سر بن گیا ہے، کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ اور لیاری گینگ وار کے اہم کردار کی پاکستان حوالگی ایک دن اور تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق عذیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق کاغذات مکمل نہیں،  جس کے باعث ملزم کو کل پاکستانی حکام کی تحویل میں دیا جائےگا۔

    یواے ای حکام کے ایک اور خط کے بعد آج عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کئے جانے کا امکان تھا، ایف آئی اے کی ٹیم عزیزبلوچ کو تحویل میں لے گی ۔

    ذرائع کےمطابق ایف آئی اے نے سندھ پولیس کے افسر کو ساتھ جانے کیلئے کہا ہے،ایف آئی اے کے مطابق سندھ پولیس کے افسر کے پاس عزیربلوچ کا تمام ریکارڈ ہونا چاہئے۔

    ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق عذیر بلوچ کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ کو پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کالعدم امن کمیٹی کا سربراہ اورلیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیر بلوچ دبئی ایئرپورٹ پر پکڑا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ مسقط سے دبئی پہنچا تھا، جہاں انٹرپول کے حکام نے گرفتار کرلیا۔

    حکام کے مطابق عذیر بلوچ کے پاس پاکستان کے علاوہ ایران کا پاسپورٹ بھی موجود ہے، عزیر بلوچ یو اے ای کے ویزے پر سفر کر رہے تھے۔

    حکومتِ سندھ اور رینجرز حکام کی سفارش پر انٹرپول نے عزیر بلوچ کے ریڈوارنٹ جاری کررکھے تھے، صوبائی حکومت کی جانب سےعزیر بلوچ کی سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔

  • عزیر بلوچ کو پاکستان کو حوالے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی، ذرائع

    عزیر بلوچ کو پاکستان کو حوالے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی، ذرائع

    کراچی: پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق عزیربلوچ کوپاکستان کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عزیربلوچ کا تمام مطلوبہ کرائم ریکارڈ دبئی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

     ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کاافسرتاخیرسے پہنچاجس کے باعث معاملہ التواء کاشکارہوا۔

    عزیربلوچ کوایک دوروزمیں دبئی کی عدالت میں پیش کیاجائیگا۔

     جس کے بعد دبئی انٹرپول ائیرپورٹ پرپاکستانی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔

     پاکستانی تحقیقاتی حکما کاکہنا ہے کہ دبئی حکام نے عزیربلوچ کوجلدپاکستان کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے یواے ای حکام کا خط

    عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے یواے ای حکام کا خط

    دبئی: کالعدم امن کمیٹی کے سرغنہ عذیر بلوچ کی حوالگی کے لئے یواے ای حکام نے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت کراچی پولیس کو مطلوب گینگ وار عذیر بلوچ کی حوالگی پر راضی ہوگئی ہیں، یو اے ای حکام نے حکومت پاکستان کے نام خط میں عذیر بلوچ کو پاکستانی تحویل میں دینے کی پیشکش کی ہے۔

    دبئی میں گرفتار کالعدم امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی پاکستان حوالگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم عزیزبلوچ کو لینے کے لئے کل یو اے ای جائے گی، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کے افسر کو ساتھ جانے کیلئے کہا ہے، ایف آئی اے حکام نے سندھ پولیس افسر کو عزیر بلوچ سے متعلق ریکارڈ ساتھ لیکر چلنے کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ یو اے ای حکومت کی رضا مندی کے بعد عزیر بلوچ کے مقدمات پر مبنی پر ایک فائل متحدہ عرب امارات بھیج دی گئی ہے، جس کے بعد ملزم عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

    انتیس دسمبر دو ہزار چودہ کوعزیر بلوچ کو مسقط سے دبئی پہنچنے پر انٹر پول کی جانب سے گرفتارکیا گیا تھا، سندھ حکومت نے عذیر بلوچ کو مطلوب قرار دے کر اس کے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    عزیر بلوچ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔