لندن : امریکی معروف پاپ بینڈ ون ریپبلک نے برلن حملے کےمتاثرہ خاندان کیلئے ایک لاکھ ڈالرز کاعطیہ دیا ہے۔
امریکی بینڈ کے اراکین نے برلن میں اس مقام کا دورہ کیا، جہاں دہشت گرد حملے میں بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے تھے، پاپ بینڈ ون ریپبلک نے اپنے ٹوئٹر میں پیغام میں کہا دکھ اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
Non Profit Organisation (NPO) Weisser Ring are helping families of the victims of the Berlin attack. (1 of 2)
— OneRepublic (@OneRepublic) December 23, 2016
اپنی فاؤنڈیشن گڈ لائف کے ذریعے انہوں نے متاثرہ خاندان کو ایک لاکھ ڈالرز کا عطیہ دیتے ہوئے لوگوں سے بھی ان کی مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔
معروف پاپ بینڈ کی نئی البم او مائی مائی کا گانا وین ایور آئی گو دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔