Tag: to remove barriers

  • کراچی:رینجرز کی جانب سے بیریئر ہٹانے کی مہلت ختم

    کراچی:رینجرز کی جانب سے بیریئر ہٹانے کی مہلت ختم

    کراچی: سڑکوں اور گلی محلوں سے بیریئر ہٹانے کیلئے رینجرز کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کی مدت ختم ہوگئی تاہم کئی علاقوں میں اب بھی بیریئر لگے ہوئے ہیں۔

    ڈی جی رینجرز نے کراچی کی سڑکوں اور گلی محلوں میں لگے بیریئر ہٹانے کیلئے باہترگھنٹے کی مہلت دی تھی جو ختم ہوگئی ہے، اس دوران شہر کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بیریئر ہٹا دیئے ہیں۔

    نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی ، پی ای سی ایچ ایس ، طارق روڈ ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقوں میں لوگوں نے بیریئر ہٹا دیئے ہیں۔ تاہم لوگوں نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے محفوظ رہنے کیلئے انھوں نے جو بیریئر لگائے تھے ان کے ہٹائے جانے سے اب وہ خود کو غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔

    شہریوں نے رینجرز حکام سے کہا ہے کہ وہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں تو انھیں بیریئر ہٹانے پر کوئی تشویش نہیں ہوگی۔

  • حفاظت کے نام پر لگے گیٹ اور رکاوٹیں3دن میں ہٹادی جائیں، ڈی جی رینجرز

    حفاظت کے نام پر لگے گیٹ اور رکاوٹیں3دن میں ہٹادی جائیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظت کے نام پر لگائے گئے گیٹ اور رکاوٹیں تین دن کے اند ہٹا دیں۔

    ڈی جی رینجرز نے اپنی اپیل میں کہا ہےکہ راستوں میں بنی رکاوٹیں عوام اور آپریشن میں مشکلات پیدا کرتی ہیں، عوام انہیں تین دن میں خود ختم کردیں، تین دن کے بعد رکاوٹوں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں خود کش حملے پر رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ رینجرز کی امن کیلئے کارروائیوں کا ردعمل ہے، اس حملے کا مقصد ریاست دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کو روکنا ہے، رینجرز نے رواں سال چھ سو چونسٹھ کارروائیوں میں نو سو باسٹھ ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں سے اٹھہتر دہشتگردوں ایک سو بارہ ٹارگٹ کلرز پر مقدمات قائم کیے۔

    ترجمان کے مطابق اٹھارہ بھتہ خوروں، بائیس اغواء کاراور تینتالیس ڈاکوؤں پر مقدمات کیے، رینجرز سے بیس مقابلے میں اڑتیس دہشت گرد اور گینگسٹرز مارے گئے جبکہ نو کو گرفتار کیا گیا۔