Tag: toba tak singh

  • پولیس سے مقابلہ : تین ڈاکو مارے گئے، اسلحہ اور نقدی برآمد

    پولیس سے مقابلہ : تین ڈاکو مارے گئے، اسلحہ اور نقدی برآمد

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں3ملزمان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ ڈاکو تھانہ رجانہ کی حدود میں لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران علاقہ پولیس کے پہنچنے پرڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    مقابلے دوران فائرنگ سے 3ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زدمیں آکر مارے گئے ہیں، ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، نقدی، اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

  • مشکلات کے باجود حکومت نے ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رکھا، شاہد خاقان عباسی

    مشکلات کے باجود حکومت نے ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رکھا، شاہد خاقان عباسی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باجود حکومت نے ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رکھا، کسی بھی علاقے میں جائیں ن لیگ کے ترقیاتی کام نظرآئیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرہ تا ٹوبہ ٹیک سنگ موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین جو دعوے کررہے ہیں وہ ترقیاتی کام ہم پہلے ہی کرچکے ہیں۔

    آج لوڈشیڈنگ یا دہشت گردی کی نہیں ترقی کے سفرکی باتیں ہورہی ہیں، 2013کے الیکشن میں قومی فیصلے کے ثمرات عوام کو ملیں گے، جمہوری نظام میں عوام کا فیصلہ ہی ہمیشہ مقدم رہتا ہے۔

    شاھد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کسی بھی علاقے میں جائیں وہاں آپ کو ن لیگ کے ترقیاتی کام نظرآئیں گے، سی پیک سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، اگر اگلی مرتبہ اقتدار ملا تو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کےتسلسل کیلئے25جولائی کو عوام نے ایک بار پھر ن لیگ کے حق میں فیصلہ کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں آج  سے کچھ روز قبل باچا خان ایئرپورٹ پشاور کی تزئین و توسیع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ توسیع منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ کی تزئین و آرائش کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: دھرنوں کے حقائق سے پوری قوم کو آگاہ کرنا ہوگا، وزیر اعظم خاقان عباسی

    ن لیگ کے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں موٹرویز اورہائی ویز کا نیٹ ورک بنایا جارہا ہے، پاکستان میں1700کلومیٹر طویل6رویہ موٹر ویز زیر تکمیل ہیں۔ موجودہ حکومت چھ فیصد اقتصادی شرح نمو حاصل کرنے میں کامیاب رہی، لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں کامیابی ملی، معاشی چیلنجز پر قابو پایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • بہاولپور اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    بہاولپور اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    لاہور : بہاولپور اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کےدو مجرموں کو تختہ دا پر لٹکا دیا گیا۔

    بہاولپور کی نیو سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم رشید احمد کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم رشید نے دو ہزار چار میں اراضی کے تنازعے پر مشتعل ہوکر محمد شفیع نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی قتل ایک مجرم کو پھانسی دیدی گئی، مجرم سردار علی نے تئیس سال پہلے انتخابات کے دوران فائرنگ کرکے اپنے حریف امان اللہ کو قتل کردیا تھا۔

    دونوں مجرمان کی لاشیں جیل انتظامیہ نے ضابطہ کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔