Tag: today

  • ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد:ترک صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں وزیراعظم نواز شریف، وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر نے ترک صدر کا استقبال کیا، ترک صدر رجب طیب اردگان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم نواز شریف، وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر نے ترک صدر کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، ترک صدررجب طیب اردگان گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

    ترک صدر نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے مصافحہ بھی کیا۔

    ترک صدر طیب اردگان تیسری بار پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج خطاب کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے اور وزیر اعظم نواز شریف خود بھی اجلاس میں موجود ہونگے۔


    مزید پڑھیں : ترک صدر طیب اردگان پاکستان پہنچ گئے


    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد ترک صدر لاہور جائیں گے، جہاں وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں ضیافت کی میزبانی کریں گے۔

    ترک صدر طیب رجب اردگان صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان پہنچے تھے، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

    turkey-post-1

    گزشتہ روز ترک صدر نے صدر  ممنون حسین سے  ملاقات کی، ملاقات میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاک ترک دفاعی تعاون میں اضافے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

    turkey-post-3

    ترک صدرنے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کو عالمی امن وا ستحکام کا ذریعہ قرار دیا۔

    یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی پاکستان آمد کے موقع سے قبل ہی وزارت داخلہ نے پاک ترک اسکولز اور کالجز کے ترک عملے کو 20 نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا جو مبینہ طور پر امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کے تحت چلائے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترک صدر کا پاکستان کا یہ چوتھا دورہ ہے جبکہ بطور ترک صدر یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے، صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان میں اپنا پہلا دورہ اگست 2015 میں کیا تھا۔

    اس سے قبل وہ ن لیگ کے دور حکومت میں بطور ترک وزیراعظم بھی وہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، بطور ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے دسمبر 2013 میں دورہ پاکستان کیا، جس میں انہوں نے لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

  • رواں سال کا آخری چاند گرہن جاری

    رواں سال کا آخری چاند گرہن جاری

    کراچی: پاکستان میں ‌رواں سال کا آخری چاند گرہن جاری ہے جس کا دورانیہ 3 گھنٹے 59 منٹ ہے۔

    Lunar eclipse visible in Pakistan, other parts… by arynews

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کا آخری چاند گرہن جاری ہے، جسے ملک بھر میں دیکھا جارہا ہے، پاکستان میں چاند گرہن رات 9 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوا جو رات ایک بج کر 54 منٹ تک جاری رہے گا۔ یہ گرہن بڑے عرصے کے بعد پاکستان میں مکمل نظر آرہا ہے۔

    lunar-1

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ہے جو رواں سال کا آخری گرہن بھی ہے، چاند گرہن کو ملک بھر میں دیکھا جا سکے گا، پاکستان میں چاند گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے اور 59 منٹ پر محیط ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس رات پاکستان میں عمومی طور پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

    moon-a

    چاند گرہن آسڑیلیا، جاپان، نیوزی لینڈ، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، ایران، عراق، کویت، یواے ای اور دیگر ممالک میں دیکھا جا سکے گا جبکہ امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں نظر نہیں آئے گا۔

    lunar-2

    اس چاند گرہن کی خاص بات یہ ہیں کہ یہ 22 ستمبر کے قریب لگ رہا ہے جب دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ایسے Penumbral چاند گرہن کہا جا رہا ہے، Penumbral چاند گرہن کے دوران زمین کا مکمل سایہ چاند پر نہیں پڑتا۔

    lunar-3

    واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 23مارچ میں جب کہ دوسرا 18 اگست کو ہوا تھا۔

    چاند گرہن کب ہوتا ہے؟

    lunar-4

    زمین پر پڑنے والی سورج کی روشنی کے سبب بننے والا زمین کا سایہ جب چاند پر پڑتا ہے تو چاند گرہن واقعہ ہوتا ہے۔ یہ مکمل بھی ہوتا ہے اور جزوی بھی مکمل چاند گرہن اس وقت لگتا ہے جب سورج زمین کے بالکل پیچھے ہوتا ہے۔

  • اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد:‌ قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہورہا ہے، اجلاس میں عمران خان شریک نہیں ہونگے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت قائم مقام اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کرینگے، اجلاس کے آغاز میں ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے سردار ایاز صادق سمیت تین ارکان حلف اٹھائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں عمران خان کی شریک نہیں ہونگے جبکہ ایم کیوایم کے اراکین آج کے اجلاس میں شرکت کریں گے

  • پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد:  وزیرِاعظم نوازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیرِاعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں آپریشن ضربِ عضب اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،  وفاقی کابینہ کے اجلاس کو ایکشن پلان کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کو پاک بھارت تعلقات اور قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی منسوخی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف معاہدوں کی منظوری بھی دے گی۔

    ذرائع  کے مطابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار قومی ایکشن پلان پر وفاقی کابینہ کو اعتماد لیں گے۔ وزیر داخلہ اس حوالے سے حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے، وفاقی کابینہ کو پاک چین اقتصادی راہداری کے جامع منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اردو کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کی سمری پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔

    سانحہ اٹک میں شہید ہونے والے کرنل شجاع خانزادہ اور دیگر افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی ہوگی۔

  • دوسرا ٹی20، پاکستان اور سری لنکا آج کولمبو میں آمنے سامنے

    دوسرا ٹی20، پاکستان اور سری لنکا آج کولمبو میں آمنے سامنے

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو دو میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کولمبو میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آج مدِمقابل ہوں گی، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد پاکستان کی نظریں سیریز پر ہیں، جو اس میچ کو جیت کر ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرنا چاہتا ہے۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہوگا، ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

  • کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا میچ آج کھیلا جائیگا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا میچ آج کھیلا جائیگا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا آج چوتھے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گے، گرین شرٹس کو سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    رمضان میں کھیلے گئے دو میچز میں نتیجہ ایک ایک سے برابر ہے، عید کے بعد چوتھے معرکے میں میزبان سری لنکا حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہے، گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔

    نو برس بعد سری لنکن سرِزمین پر جیت کی صورت میں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے، احمد شہزاد، کپتان اظہرعلی اور سرفراز بھی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، غلطی کی گنجائش ہے مگر میزبان سری لنکا کے پاس ایک شکست کے بعدسیریز سے ہاتھ دھونے کے علاوہ کچھ نہ بچے گا۔

    سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پاکستان رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے، چوتھے میچ میں کامیابی سے پوزیشن اور بہتر ہوجائے گی۔

  • جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    کراچی : ملک بھر میں جمعتہ الوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مساجد اور گھروں میں نماز جمعہ کی خصوصی تیا ریاں جاری ہیں۔

    رمضان المبا رک کا مہینہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے آج ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت واحترام سے منا یا جا رہا ہے، مساجد میں جمعتہ الوداع کے حوالے سے رقت آمیز خطبے دیئے جا ئینگے جبکہ گھروں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، اس لیےمساجد میں فرزندان اسلام کا  رش بڑھنا شروع ہوگیا ہے اور شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کررہے ہیں، اس موقع پر کراچی، لاہور  اور اسلام آباد  سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں  سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق جمعۃ الوداع کے روز عام دنوں کی نسبت دو سو گنا زیادہ افراد مساجد کی جانب رخ کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی کے حضور سر بسجود ہو کر ماہ مبارک رمضان کی برکتوں اور فضیلتوں کو خود سے جدا ہونے پر گریہ و زاری کرتے ہیں۔ اس روز ہر مسلمان کی روح انتہائی پاکیزہ اور بلند درجات پر پہنچ چکی ہوتی ہے اور ہر مسلمان خود کو اپنے پروردگار سے بے حد قریب محسوس کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔

    رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا یہ جمع الوادع ساتھ ساتھ ہمیں یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ ہم اپنے اعمال بہتر کریں اپنا مکمل احتساب کریں ، خدا ئے بزرگ و برتر سے مغفرت طلب کریں ، اﷲ تعالیٰ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگیں ۔

  • ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف آج سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی

    ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف آج سیاسی قوت کامظاہرہ کرے گی

    ملتان : پاکستان تحریکِ انصاف ملتان میں آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

    پی ٹی آئی ملتان میں پی پی 196 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں میدان سجائے گی، جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان کا جلسے کے شرکاء سے خطاب شام چھ بجے متوقع ہے۔

    جلسے میں پچیس ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ اسپورٹس گراؤنڈ کی دیواروں کو توڑ کر مزید دو گیٹ بنائے گئے ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے ضلعی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ ملتان کے گزشتہ جلسوں کی طرح کامیاب ہوگا، عمران خان کراچی کے امن وامان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ پولیس کے غیرسیاسی ہونے تک کراچی میں رینجرز غیر فعال رہے گی۔

  • پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مزاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا

    پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مزاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان مزاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا۔

    تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز جمعے کو ہوا تھا اور اس سلسلے میں اتوار کو دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں حکومت کی جانب سے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اور تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور اسد عمر شامل تھے۔

    ملاقات میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا، حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسحاق ڈار نے کہا کہ برف پگھل چکی ہے اور حکومت خلوصِ نیت سے مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہتی ہے ۔

    دوسری جانب تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ بات چیت میں پیش رفت سے ہی مسائل حل ہوں گے۔

  • پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدرارت ہوگا ۔

    پی ٹی آئی کے زرائع کے مطابق کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیرِ صدرارت ہوگا، جس میں تیس نومبر کے جلسے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پارٹی چیئرمین عمران خان کور کمیٹی کو چینی اور امریکی سفیروں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں اگاہ کریں۔

    اجلاس میں تیس نومبر کو ہونے والے جلسے میں اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کے دعوت نامے دینے سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔