Tag: toheen amez khakey

  • فرانس نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے،سراج الحق

    فرانس نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں اسلامی جمیعت طلبہ کی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ توہین آمیز خاکے شائع کرکے فرانس نے مسلمانوں کی غیر ت کو للکارا ہے۔

    جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملتان روڈ لاہور پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ یہودی اور یورپی لابی کو خوش کرنے کے لئے کراچی میں ریلی پر فائرنگ کروا رہے ہیں۔

    جماعت اسلامی آئندہ جمعہ کو گستاخانہ خاکوں کے خلاف کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ملین مارچ کرے گی، انھوں نے کہا کہ قرآن اور رسول پاک کی توہین کرنے والوں کی ہمیشہ یورپ نے حوصلہ افزائی کی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان تمام انبیاء اور الہامی کتابوں کو تسلیم کرتے ہیں، مگر یورپ کا رویہ انتہا پسندانہ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم او آئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے اسلامی ممالک سے رابطہ کریں، سراج الحق نے گستاخانہ خاکوں پرپوپ کے بیان اور قومی اسمبلی کے ممبران کے احتجاج کو بھی سراہا۔

  • مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    لاہور : فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام لاہور میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، حافظ سعید کا کہنا ہے کہ بات اب مذمتی قراردادوں سے بہت آگے جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز جامعہ مسجد القادسیہ کے باہر احتجاجی جلسے سے خطاب میں حافظ سعید کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف اتوار کو لاہور میں شدید احتجاج کرے گی۔

    حافظ محمد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس حساس معاملے پر اسلامی ملکوں کا اجلاس فوری طور پر بلائیں وزیر اعظم یاد رکھیں کہ اب بات مذمتی قرار دادوں اور مارچوں سے آگے نکل چکی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مغرب دنیا کو تہذیبوں کی جنگوں کی جانب لے جارہا ہےتمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں اس حساس معاملے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں ۔

    اس موقع پر خطاب میں امیر جمیعت اہلحدیث علامہ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی برادری ہتک عزت کے قانون کو مانتی ہے تو اسے توہین رسالت کا قانون بھی ماننا ہوگا۔

  • قومی اسمبلی میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف مارچ اورمذمتی قرارداد

    قومی اسمبلی میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف مارچ اورمذمتی قرارداد

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف بحث کی گئی جس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس کے بعد مارچ بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں فرانسیسی جریدے کے سرورق پرتوہین آمیز خاکے چھاپے جانے پربحث کی گئی اوربحث کے بعد متفقہ طورپرمذمتی قرارداد منظور کی گئی۔

    قرارداد توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف منظور کی گئی اوراس میں اقوامِ متحدہ اورعالمی برادری سے اپیل کی  گئی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہاس طرح کے عمل سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے ۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ آزادیٔ اظہار رائے کی بھی حد ہونی چاہیے۔

    اس موقع پروفاقی وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آںحضرتؐ کی توہین کرنا جائز نہیں ہے۔

     اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے ممبران توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مارچ کیا گیا جس کی قیادت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کی ۔