Tag: tohin e adalat

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفعہ ایک سو چوالیس کو معطل کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفعہ ایک سو چوالیس کو معطل کردیا

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے دفعہ ایک سو چوالیس کو معطل کر دیا،پی ٹی آئی کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کو چیلنج کر نے کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفعہ ایک سو چوالیس معطل کرتے ہوئے عدالتی حکم عدولی پر سیکریٹری داخلہ اور آ ئی جی اسلا م آباد کو شوکاز نو ٹس جا ری کردیا اور وفاق تین روز میں جواب طلب کرلیا ہے،عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کو آئندہ سماعت پر بذات خود پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، وزیر اعظم نے اگر دھرنوں کی اجا زت دی ہے تو دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت کسی کو گر فتار نہیں کیا جا سکتا،جسٹس اطہر نے ریمارکس میں کہا کہ قانون کے مطابق وزارت داخلہ اور وزیر اعظم مجسٹریٹ کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا جب ڈسٹر کٹ کچہر ی میں خود کش حملہ ہوا تو اس واقعہ کے بعد بھی دفعہ ایک سو چوالیس نافذ نہیں کی گئی۔

  • لاہورہائیکورٹ: آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت سے متعلق فیصلہ محفوظ

    لاہورہائیکورٹ: آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت سے متعلق فیصلہ محفوظ

    لاہور: تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر آئی جی پنجاب کے خلاف لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    پنجاب میں تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کیخلاف آئی جی پنجاب کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

    درخواست گزار کا موقف تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان کو رہا نہیں کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراساں اور غیرقانونی طور پرگرفتار نہ کیا جائے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس عدالتی حکم کے باوجود گرفتاریاں کررہی ہے جو توہین عدالت ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔