Tag: Tokyo

  • جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

    جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

    ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم شینزوایبی نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے پارلیمانی انتخابات دسمبر میں ہوں گے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم شینزوایبی کو معاشی پالییسیوں اورٹیکسوں میں ردعمل کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

    پارلیمانی انتخابات چودہ دسمبرکوہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کی منظوری آج کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

    وزیراعظم نے تین روز قبل پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    .شیڈول کے مطابق جاپان میں پارلیمانی انتخابات دوسال بعد منعقد ہونے تھے

  • کورین لڑکیوں کو منگنی پر انگوٹھی نہیں موبائل پسند

    کورین لڑکیوں کو منگنی پر انگوٹھی نہیں موبائل پسند

    ٹوکیو : منگنی کے موقع پر عام طور پر انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوتا ہے مگر شمالی کوریا میں تو حد ہی ہوگئی ہے، جہاں اس پُر مسرت موقع پر موبائل فونز کو اس مقصد کے لئے چنا جاتا ہے۔

    جاپان سے شائع ہونے والے شمالی کورین اخبار کے مطابق شمالی کورین نوجوان منگنی کے موقع پر روایتی انداز میں انگوٹھیوں کے بجائے اسمارٹ فونز کے تبادلے کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور ماضی کی وہ روایت اب دم توڑنے لگی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے شہروں میں تو منگنی کے موقع پر سب سے بڑا تحفہ موبائل فون ہی ہوتا ہے بلکہ اس ڈیوائس کو دیکھ کر تو لڑکے لڑکیاں اجنبیوں سے بھی بغیر کسی سوال کے تعلق قائم کرلیتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر خاندانوں سے ہٹ کر اپنے موبائل فون کا حصول اس ملک میں بہت مشکل ہے اور اس کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔

  • جاپان کے آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری

    جاپان کے آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری

     ٹوکیو: آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ اونتا سے راکھ اور گہرا دھواں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، لاوا سے ہلاک ہونے والے اکتیس کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش کے سرچ آپریشن بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دو سوکلومیٹردور واقع ماؤنٹ اونتا بدستور راکھ اورلاوا اگل رہا ہے، تین ہزارسڑسٹھ میٹربلند آتش فشاں پھٹنے کے وقت دو سو سے زائد افراد پہاڑ پرموجود تھے، جن میں سے بیشترکو بچالیا گیا ہے۔

    آتش فشاں پھٹنے کے بعد اردگرد کے علاقے پر راکھ کی کئی انچ موٹی تہہ جم گئی ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والے گہرے دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس سے قبل ماؤنٹ اونتا سے دوہزارسات میں لاوے اورراکھ کا اخراج ہوا تھا، جس کے بارے میں لوگوں کو پہلے سے خبردارکردیا گیا تھا جبکہ اس مرتبہ حکومت کی جانب سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

  • سربیا کی اینا ایوانووچ نے پین پیسیفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    سربیا کی اینا ایوانووچ نے پین پیسیفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    ٹوکیو: سابق عالمی نمبر ایک سربیا کی اینا ایوانووچ نے ڈنمارک کی کیرولین وازنیاکی کو شکست دے کر پین پیسیفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ٹوکیو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایوانووچ نے وازنیاکی کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔

    سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ دو سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔۔ ٹائی بریک پر ایوانووچ نے وازنیاکی کو سات چھ سے شکست دیتے ہوئے سال کا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔

    اس کامیابی کے بعد ایوانووچ سنگاپور میں ہونے والے سیزن کے اختتامی ایونٹ میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گئیں ہیں۔