Tag: Tolerance

  • برداشت و رواداری کا عالمی دن: ثقافتی و سماجی تنوع کا احترام وقت کی اہم ضرورت

    برداشت و رواداری کا عالمی دن: ثقافتی و سماجی تنوع کا احترام وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت و رواداری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے تعلیم و ثقافت یونیسکو کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ثقافتی و نسلی تنوع کو قبول کرنا امن کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔

    سنہ 1995 سے یونیسکو کی جانب سے منظور کیے جانے والے اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینا ہے، یہ دن دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے غصے اور عدم برداشت سے معاشرے کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہی فراہم کرنے کا دن ہے۔

    یونیسکو کے مطابق موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مذہبی رواداری اور برداشت کو فروغ دیا جانا از حد ضروری ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد اور مذاہب کا احترام کرنا آج کل کے دور کی اہم ضرورت ہے۔

    یونیسکو کے اعلامیہ برائے برداشت و رواداری کے مطابق رواداری کا مطلب ہے ہماری دنیا کے بھرپور ثقافتی، نسلی و سماجی تنوع اور نظریاتی اختلافات کا احترام کرنا، اسے قبول کرنا اور اس کی اہمیت کا اعتراف کرنا۔

    عمرانیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل معاشرے کے 90 فیصد مسائل کی جڑ برداشت نہ کرنا اور عدم رواداری ہے۔ عدم برداشت ہی کی وجہ سے معاشرے میں انتشار، بدعنوانیت، معاشرتی استحصال اور لاقانونیت جیسے ناسور پنپ رہے ہیں۔

    عدم برداشت انفرادی طور پر بھی لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور لوگ بے چینی، جلد بازی، حسد، احساس کمتری اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ دنیا بھر میں مختلف نفسیاتی و ذہنی بیماریوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بھی عدم برداشت ہے۔

  • سعودی عرب نے ہمیشہ رواداری، تحمل اور اعتدال پر زور دیا ہے‘ شاہ سلمان

    سعودی عرب نے ہمیشہ رواداری، تحمل اور اعتدال پر زور دیا ہے‘ شاہ سلمان

    ریاض : سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں مسلمان ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مطلق العنان بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے با برکت مہینے رمضان المبارک کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سعودی عرب اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں، رمضان میں مسلمان ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سال 1440 ہجری کے رمضان مبارک کے آغاز کے موقع پر مسلمانوں کےلیے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ سے رواداری، تحمل اور اعتدال پر زور دیتا رہا ہے جس کا اسلام نے مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اسلام کی حقیقی صورت کے بگاڑ سے دور رہتے ہوئے اپنے کندھوں پر دین حنیف کی خدمت، اسلامی امور اور دین پھیلانے کی ذمے داری لی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پیغام کا متن سعودی وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے پڑھ کر سنایا۔

  • عدم برداشت معاشروں میں انتشار کی بڑی وجہ

    عدم برداشت معاشروں میں انتشار کی بڑی وجہ

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت و رواداری کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

    سنہ 1995 سے یونیسکو کی جانب سے منظور کیے جانے والے اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں رواداری اور برداشت کو فروغ دینا ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے غصے اور عدم برداشت سے معاشرے کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہی فراہم کرنے کا دن ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مذہبی رواداری اور برداشت کو فروغ دیا جانا از حد ضروری ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد اور مذاہب کا احترام کرنا آج کل کے دور کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔

    ماہرین کی تجویز ہے کہ اس کا آغاز بچپن سے ہی کیا جائے اور بچوں کو برداشت کرنے کی تعلیم دی جائے۔

    برداشت اور رواداری زندگی گزارنے کا بنیادی اصول ہے اور معمولی باتوں پر غصہ پینے سے لے کر زندگی کے مختلف مرحلوں میں اختلافات کو برداشت کرنے تک کی تربیت گھروں اور اسکولوں سے دی جائے تب ہی ایک روادار معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔

    عمرانیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل معاشرے کے 90 فیصد مسائل کی جڑ برداشت نہ کرنا اور عدم رواداری ہے۔ عدم برداشت ہی کی وجہ سے معاشرے میں انتشار، بدعنوانیت، معاشرتی استحصال اور لاقانونیت جیسے ناسور پنپ رہے ہیں۔

    عدم برداشت انفرادی طور پر بھی لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور لوگ بے چینی، جلد بازی، حسد، احساس کمتری اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ دنیا بھر میں مختلف نفسیاتی و ذہنی بیماریوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بھی عدم برداشت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔