Tag: Toll plaza firing Case

  • ٹول پلازہ فائرنگ : پولیس کو ملزم کا سراغ مل گیا

    ٹول پلازہ فائرنگ : پولیس کو ملزم کا سراغ مل گیا

    کراچی : لکی ٹول پلازہ کے ملازم پر فائرنگ کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم اہل خانہ سمیت گھر سے فرار ہوکر بلوچستان جا پہنچا۔ 

    تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ لکی ٹول پلازہ کے ملازم کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والا ملزم گھر سے اہل خانہ سمیت فرار ہوگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی فیملی کو لے کر بلوچستان فرار ہوا ہے، اے آر وائی نیوز ملزم کی مکمل تفصیلات سامنے لے آیا۔

    فائرنگ کرنے والا ملزم حاجی حمید ماندرہ بہادرآباد کارہائشی اور مچھلی کا کاروبار کرتا ہے، ملزم بہادرآباد میں فلیٹ کو تالا لگا کر فیملی سمیت فرار ہوا۔

    واردات میں استعمال ہونے والی کار اس وقت وندر بلوچستان میں ہے، ملزم حاجی حمید کی آخری موبائل لوکیشن بھی بلوچستان کی ہے، ملزم کے خلاف موچکو تھانے میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : پولیس ٹیم کے کار مالک تک پہنچنے پر نیا انکشاف

    قریبی جاننے والوں کے مطابق ملزم انتہائی غصیلا اور انتہائی بدزبان ہے، ملزم فشریز میں بھی اکثر معمولی تنازعات پر پستول نکال لیتا تھا۔

    ملزم کاروبار کرنے والوں کو بھی اکثر دھمکاتا رہتا ہے، کیماڑی پولیس نے ملزم کو بلوچستان پولیس کی مدد سے پکڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • راولپنڈی : ٹول پلازہ پر فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی : ٹول پلازہ پر فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی : موٹر وے ٹول پلازہ پر تین روز قبل ہونے والی فائرنگ میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے سی سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹول پلازہ پرٹول ٹیکس نہ دینے پر اصرار کیا تھا کس پر عملے اور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عملے کے ارکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور براہ راست فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 3افراد محمد ذیشان، عامر شہزاد اور عمر بلال زخمی ہوئے تھے۔

    سی سی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبصے سے2گاڑیاں،5 رائفل اور کافی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    اس کے علاوہ ملزمان کو گرفتاری سے بچنے کیلئے مدد دینے والے5سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ3روز قبل تھانہ نصیر آباد میں دہشت گردی، اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 26فروری کو موٹروے ٹول پلازہ پر فائرنگ سے چار اہل کارزخمی ہوگئے تھے، ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتہ کی رات تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آیا۔

    ٹول پلازے پر موجود ٹول وصول کرنے والے اہل کاروں نے لاہور کی جانب سے آنے والی ایک گاڑی کوروکنے کی کوشش کی تو کارسواروں نے فائرنگ کردی، ملزمان بیرئیر توڑ کر اپنی ایک گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ ملزم سید حسنین شاہ نے کی جو ایم ٹیگ کی سہولت استعمال کرنا چاہتا تھا، بیلنس زیرو ہونے پر ٹول ٹیکس کا مطالبہ کیا گیا جس پر ملزم نے فائرنگ کردی اور ٹول پلازہ بیرئیر کو توڑ کر فرار ہوا۔

    قبل ازیں پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن سے گھر پر چھاپا مارا، جہاں سے ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مرکزی ملزم کے باپ سید امتیاز شاہ اور بھائی کو گرفتار کرلیا تھا، گھر کی تلاشی میں بھاری ہتھیار بھی برآمد کرلیے، پولیس نے دو گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تھانہ مورگاہ منتقل کردیا۔ ملزمان معروف پولٹری بزنس کے مالکان ہیں