Tag: Tom and Jerry

  • ٹام اینڈ جیری حقیقی زندگی میں بھی آگئے

    ٹام اینڈ جیری حقیقی زندگی میں بھی آگئے

    ٹام اینڈ جیری بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون ہیں جس میں بلی اور چوہے کی بھاگ دوڑ دکھائی جاتی ہے، بعض اوقات حقیقی زندگی میں بھی چوہا اور بلی ایسی حرکتیں کر جاتے ہیں جیسی اس کارٹون میں دکھائی گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹام اینڈ جیری کی طرح حقیقی زندگی میں کتے، بلی اور چوہے شرارتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

    یہ ویڈیو پیٹس ون نامی فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں چوہے، بلی اور کتے کی حرکتوں کو جوڑا گیا ہے جس کے بعد یہ بھی ٹام اینڈ جیری کارٹون کی قسط لگ رہی ہے۔

  • کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری کے ہدایتکار جین ڈیچ انتقال کرگئے

    کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری کے ہدایتکار جین ڈیچ انتقال کرگئے

    لاس اینجلس : بچوں کے بے حد پسندیدہ کارٹون ‘ٹام اینڈ جیری’ اور پوپائے دی سیلر مین کے ہدایت کار جین ڈچ 95 برس کی عمر انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آسکر یافتہ اینی میٹر، اِلسٹریٹر، فلمساز اور بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری،پوپائے دی سیلر مین کے ہدایت کار جین ڈچ 95 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

    ان کے شاہکار کارٹون کردار ٹام اینڈ جیری اور پوپائے دی سیلر مین دنیا بھر کے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں۔

    جین ڈچ کی موت کے حوالے سے سی زیچ کے پبلشر پیٹر ہیمیل نے میدیا کو بتایا کہ گزشتہ روز اچانک ان کا انتقال ہو گیا، زیچ نے جین ڈچ کی موت سے متعلق دیگر تفصیلات بیان نہیں کیں۔

    یاد رہے کہ جین ڈچ کی فلم منرو کو بہترین اینی میٹڈ فلم کیلئے آسکر ایواڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ 1964میں ان کی دو فلموں کو آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔ اس کے علاوہ آسکر یافتہ اینی میٹر جین ڈچ کو 2004 میں دی ونسر میک کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    ٹام اینڈ جیری اپنے تشدد آمیز مزاح کے باوجود آج بھی پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہے، یہ بچوں کی ٹی وی پر جاپان سے لے کر پاکستان تک ہر جگہ دکھایا جاتا ہے اور اب ان پر بنی ایک نئی موبائل فون گیم کے چین میں 100 ملین سے زیادہ صارفین بھی موجود ہیں۔

  • ٹام اینڈ جیری اب لائیو ایکشن میں سامنے آئیں گے

    ٹام اینڈ جیری اب لائیو ایکشن میں سامنے آئیں گے

    بچوں اور بڑوں سب ہی کی پسندیدہ ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری اب بہت جلد لائیو ایکشن میں آپ کے سامنے آنے والے ہیں۔

    وارنر بروز کی تخلیق کردہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کو لائیو ایکشن میں بنانے کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں جس کی ہدایت کاری اور فلمسازی کے لیے ٹم اسٹوری کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز پہلے ہی ایک اور کارٹون فلم الہٰ دین کے لائیو ایکشن ریمیک کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس نے بچپن میں ان کارٹونز کو شوق سے دیکھنے والوں کے شوق کو بڑھا دیا ہے اور وہ بے صبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

    اس بارے میں مداح کچھ تذبذب میں بھی ہیں کہ کارٹونز کو لائیو ایکشن میں کس طرح تبدیل کیا جائے گا؟

    اب تک سامنے آنی والی رپورٹس کے مطابق فلم کی ٹیم کا فیصلہ ہے کہ جس طرح کارٹونز میں ان دونوں کرداروں کو خاموش دکھایا جاتا تھا اور یہ مختلف جسمانی حرکتیں کرتے تھے، لائیو ایکشن میں بھی اس اسٹائل کو برقرار رکھا جائے گا۔

    فلم کو بہترین بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا اور شاندار ویژول افیکٹس استعمال کیے جائیں گے لہٰذا یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ٹام اینڈ جیری بڑی اسکرین پر آ کر تہلکہ مچا دیں گے۔

    فلم کب تک مکمل ہو کر پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوگی؟ اس بارے میں فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ مشکل کام ہے اور مشکل اور اچھا کام کچھ وقت لیتا ہے۔