Tag: Tom Hanks

  • یوکرینی صدر کا ہالی ووڈ ہیرو سے موازنہ

    یوکرینی صدر کا ہالی ووڈ ہیرو سے موازنہ

    یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا ہالی ووڈ ہیرو ٹام ہینکس سے موازنہ کیا جانے لگا ہے۔

    24 فروری کو یوکرین پر روسی حملہ شروع ہونے کے بعد سے جس طرح یوکرینی صدر نے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا مظاہرہ کیا ہے، اس پر پوری دنیا میں ایک طرف زیلنسکی کی تعریف کی جا رہی ہے اور دوسری طرف تنقید بھی۔

    تاہم یوکرین جنگ کے دوران ‘نڈر’ ٹام ہینکس سے ان کا موازنہ بھی کیا گیا ہے، زیلنسکی پہلے ایک اداکار تھے اور پھر وہ سیاست دان بنے، اب ملک پر روس کے مسلسل حملوں کے درمیان جنگ کے وقت وہ ایک ‘رہنما’ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انھیں اس بحران کے درمیان ملک سے نکلنے کی پیش کش بھی ہوئی، لیکن 2 بچوں کے باپ زیلنسکی نے اپنی زمین چھوڑنا گوارا نہیں کیا، اور اپنی آخری سانس تک لڑنے کا عہد کیا۔

    صدر زیلنسکی اور ان کے فلم ساز دوست ڈیوڈ ڈوڈسن

    انھوں نے اس ہفتے کے شروع میں یو کے ہاؤس آف کامنز کو ایک ویڈیو خطاب میں کہا ہم آخر تک لڑیں گے۔ ہاؤس آف کامنز نے خطاب کے بعد انھیں کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا۔ زیلنسکی نے کہا ہم اپنی سرزمین کے لیے لڑتے رہیں گے، چاہے کوئی بھی قیمت ادا کی جائے۔

    اب لاس اینجلس میں ان کے دیرینہ فلم ساز دوست اور ساتھی ڈیوڈ ڈوڈسن نے زیلنسکی کی ‘بہادری’ پر کہا کہ وہ خطاب پر حیران نہیں ہوئے، جسمانی طور پر ولودیا کوئی لمبا آدمی نہیں ہے، جیسا کہ 5 فٹ 6 انچ یا 3 انچ، لیکن وہ کردار میں یادگار ہیں، اور وہ ہمیشہ سے نڈر رہا ہے۔

    ڈوڈسن نے کہا زیلنسکی یوکرین کا ٹام ہینکس تھا، اور وہ روس میں بھی بڑی شہرت رکھتے تھے، وہاں کسی نے بھی انھیں ولن نہیں سمجھا۔

  • کرونا وائرس سے صحتیابی: ٹام ہینکس اور اہلیہ اپنا خون عطیہ کریں گے

    کرونا وائرس سے صحتیابی: ٹام ہینکس اور اہلیہ اپنا خون عطیہ کریں گے

    معروف امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کرونا وائرس سے صحتیاب ہوجانے کے بعد اب اس مرض کی تحقیق کے لیے اپنا خون عطیہ کرنے جارہے ہیں۔

    ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والی اولین ہائی پروفائل شخصیات تھے جس نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔

    جوڑا اس وقت آسٹریلیا میں تھا جب ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ان دونوں کا وہیں علاج ہوا اور مکمل صحتیابی کے بعد انہیں لاس اینجلس میں ان کے گھر لوٹنے کی اجازت دی گئی۔

    صحت یابی کے بعد ایک انٹرویو میں ٹام نے بتایا کہ ان دونوں نے واپسی کے بعد ماہرین سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ اپنا پلازمہ (خون) عطیہ کرنا چاہتے ہیں، ماہرین کی رہنمائی کے بعد وہ ایک میڈیکل اسٹڈی کے لیے رجسٹر ہوگئے۔

    ان کے مطابق اس مطالعے میں شامل افراد کے خون کا تجزیہ کر کے اس میں اینٹی باڈیز کو جانچنا تھا جس سے اندازہ ہوسکے کہ آیا وہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں۔

    ٹام نے بتایا کہ اب انہیں اطلاع ملی ہے کہ ان کے خون میں اینٹی باڈیز موجود ہیں جس کے بعد اب وہ اپنا خون عطیہ کریں گے۔ انہوں نے ازراہ مذاق اس متوقع ویکسین کو ہینک ۔ سین کا نام بھی دیا۔

    اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ بیماری کے دوران ان کی اہلیہ کی طبیعت کہیں زیادہ خراب تھی اور انہیں شدید بخار تھا، تاہم اب وہ اپنی اور اہلیہ کی صحتیابی پر خوش ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا اس وقت کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک بن گیا ہے جہاں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 175 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتیں 45 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

  • کیا دی سیمپسنز نے ٹام ہینکس کے حوالے سے بھی پیشنگوئی کی تھی؟

    کیا دی سیمپسنز نے ٹام ہینکس کے حوالے سے بھی پیشنگوئی کی تھی؟

    لاس اینجلس : معروف امریکی کارٹون دی سمپسن میں کورونا وائرس سے متعلق پیش گوئی کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹام ہینکس کورونا وائرس سے متاثر ہوگا۔

    مشہور ٹی وی کارٹون سیریز دی سیمپسن کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے لیکن موجودہ دور میں اس کی شہرت کی وجہ یہ ہے اس کارٹون کی کہانی میں کورونا وائرس کے بارے میں پیشن گوئی کی گئی تھی۔

    ٹام ہینکس کو کورونا وائرس سے دوچار کرنے کی خبر نے دنیا بھر کے شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ سال 2007کی کارٹون سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ اداکار ٹام ہینکس کو ایک بیماری لاحق ہے جس کی وجہ سے اس نے خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے اور کہتا ہے کہ تم اگر مجھے دیکھ رہے ہو تو مجھے چھوڑ دو۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟

    سیریز کے شائقین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سال 1993 میں کارٹون سیریز میں کرونا وائرس کا دعویٰ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا کہ یہ وائرس مشرقی بعید میں پھیلے گا اس کے آبائی شہر اسپرنگ فیلڈ کو خطرہ لاحق ہے ۔

    اس کے علاوہ پھر سمپسن سیریز میں ایک حفاظتی دیوہیکل گنبد کی شکل میں اس کا علاج بھی فراہم کیا گیا تھا جو ایک بار ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے متاثرہ مقام اسپرنگ فیلڈ کے اوپر رکھ دیا تھا۔

  • طیارے کی کریش لینڈنگ، فلم سلی کا ٹریلر ریلیز

    طیارے کی کریش لینڈنگ، فلم سلی کا ٹریلر ریلیز

    نیو یارک:‌ طیارے کی خطر ناک کریش لینڈنگ کے سچے واقعے پر بنائی گئی فلم سلی کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، فلم نو ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    پندرہ جنوری دو ہزار نو میں خطرناک فضائی حادثے پر بنائی گئی فلم سلی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم نیو یارک کے دریائے ہڈسن میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے واقعے پر بنائی گئی ہے۔

     

    POST 2

    فلم میں طیارے میں خرابی کے باوجود تمام مسافروں کو بحفاظت زمین پر اتارنے والے بہادر پائلٹ کی کاوش کو سراہنے کے بجائے اس کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔

     

    POST 4

    پائلٹ کا کردار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہنکس ادا کررہے ہیں، پائلٹ اپنی بے گناہی ثابت کر پائے گا یا حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا جائے گا ۔ یہ جاننے کیلئے شائقین کو نو ستمبر تک انتظار کرنا پڑے گا۔